اوستہ محمد۔۔ ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کا زیرِ تعمیر ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
BSDI فیز III کے تحت 50 ملین روپے سے جدید ڈیجیٹل ہب بھی قائم کیا جائے گا، جہاں نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز، فری لانسنگ اور آن لائن روزگار کی تربیت دی جائے گی۔
اُستامحمد میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر فیصل پارک میں ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں ایس پی اُستامحمد معاذ الرحمن، ضلعی محکموں کے افسران، بلدیاتی نمائندگان، سول سوسائٹی، تاجر برادری، اقلیتی نمائندگان، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
🇵🇰🇵🇰
ڈپٹی کمشنر اُستامحمد نے ڈگری کالج اُستامحمد کا دورہ کر کے جاری مڈ ٹرم امتحانات کا جائزہ لیا۔ امتحانات کے پُرامن اور منظم انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کالج انتظامیہ نے BSDI فیز ون کے سولر سسٹم کو مفید قرار دیا جبکہ BSDI فیز ٹو میں RO پلانٹ اور باؤنڈری وال کی منظوری دی جا چکی ہے