سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت برتھ نوٹیفکیشن ٹول ٹریننگ ماڈیول و پلان پر اجلاس ہوا۔ یونیسیف کی بریفنگ کے بعد مرحلہ وار تربیتی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ بروقت برتھ رجسٹریشن اور بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے
@PakSarfrazbugti@cs_balochistan
سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت برتھ نوٹیفکیشن ٹول ٹریننگ ماڈیول و پلان پر اجلاس ہوا۔ یونیسیف کی بریفنگ کے بعد مرحلہ وار تربیتی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ بروقت برتھ رجسٹریشن اور بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے
@PakSarfrazbugti@cs_balochistan
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان عبدالرؤف بلوچ نے میونسپل کمیٹی وندر کا دورہ کیا، جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور سال 2024-25 کے تحت آفس میں سولر سسٹم کی اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے
@cs_balochistan@PakSarfrazbugti
ایڈیشنل سیکرٹری LG&RD بلوچستان ثناء اللہ قریشی کی زیرِ صدارت CRVS/CRMS پر اجلاس ہوا۔ کیش لیس پاکستان وژن کےتحت G2P اور P2G ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن، CBRC تصدیق مضبوط بنانے اورانتخابی فہرستوں سے فوت شدہ ووٹرز کے بروقت اخراج کا طریقہ کار طےکیاگیا
@cs_balochistan@PakSarfrazbugti
22 جنوری 2026، زیارت: شدید برف باری کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان و سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی زیارت نے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کا عمل شروع کر دیا۔ سڑکیں، شاہراہیں اور بازار کلیئر، عوامی آمد و رفت بحال۔
@dpr_gob@CMShehbaz@cs_balochistan
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمد بگٹی کی عوامی سہولت کی جانب ایک اوراحسن اقدام۔ MCQ میں شہری شکایات مینجمنٹ سسٹم و فری ہیلپ لائن کا آغاز۔ شہری اب 080009999 پر بلدیاتی شکایات درج کراسکتے ہیں، جن کی نگرانی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے ہوگی۔
@dpr_gob@PakSarfrazbugti@cs_balochistan
کوئٹہ، جنوری: بلوچستان دیہی ترقی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی پروگرام “Essentials of KPIs” کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، جہاں KPIs کے عملی استعمال کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور بہتر سروس ڈیلیوری پر زور دیا گیا۔
@dpr_gob@cs_balochistan
یونین کونسل کربلا, پشین میں محکمہ بلدیات کےتعاون سےجدیدنادرا کاؤنٹر کاافتتاح، رکنِ صوبائی اسمبلی سیدظفرعلی آغانے کیا۔اب شناختی کارڈ،ب فارم و دیگر رجسٹریشن سہولیات یونین کونسل کی سطح پر دستیاب ہوں گی، جس سے عوام کو سفرواضافی اخراجات سےنجات ملےگی
@dpr_gob@NadraPak@cs_balochistan
سیکریٹری بلدیات عبدالروف بلوچ نےکابینہ کی منظوری سےپیدائش کےقانون میں ترامیم کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اب شہری اپنی واپنے بچوں کی پیدائش کااندراج وسرٹیفیکیٹ 50 سال کی عمرتک کسی بھی یونین کونسل سےحاصل کرسکتے ہیں۔یہ اقدام عوامی سہولت و نظام کی بہتری کےلیےہے
@dpr_gob@CMOBalochistan
سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات و نادراکے مابین مشاورتی اجلاس برائےڈیجیٹل گورننس کے فروغ، انتظامی حدود کے GIS ڈیٹا۔لوکل کونسلز دفاتر کے درست جغرافیائی ریکارڈ کیلئے نادرا ومحکمہ بلدیات کامشترکہ منصوبہ بندی پر اتفاق۔
@dpr_gob@cs_balochistan@NadraPak
سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات و نادراکے مابین مشاورتی اجلاس برائےڈیجیٹل گورننس کے فروغ، انتظامی حدود کے GIS ڈیٹا۔لوکل کونسلز دفاتر کے درست جغرافیائی ریکارڈ کیلئے نادرا ومحکمہ بلدیات کامشترکہ منصوبہ بندی پر اتفاق۔
@dpr_gob@cs_balochistan@NadraPak
23 دسمبر: سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 میں مجوزہ ترامیم پرمشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں بلدیاتی نظام کومؤثر، فعال وعوام دوست بنانے، اختیارات،مالی نظم ونسق اور خدمات کی بہتری پرغورکیاگیا۔قابلِ عمل سفارشات مرتب کرنےپراتفاق۔
@dpr_gob@cs_balochistan
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایات پر ایم سی کیو اینٹی انکروچمنٹ زون 1 انچارج علی رضا درانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوائنٹ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات اور بے ہنگم ریڑھیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی ریڑھیاں ہٹائی گئیں جبکہ متعلقہ ریڑھی بانوں اور پھل فروشوں کو ان کے لیے مخصوص اور مقررہ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے اور پیدل چلنے والوں کو سہولت میسر ہو۔
ایم سی کیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی شکایات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد شہر کو صاف، منظم اور عوام دوست بنانا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی، تاہم روزگار سے وابستہ افراد کو متبادل اور مقررہ مقامات پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔