Independence Day Rally in Haripur! 🇵🇰
Led by DC Islahuddin, DPO Shafiullah & Yousaf Ayub Khan, the rally marched from Sheeranwala Gate to the Chamber of Commerce. Concluded with flag hoisting & plant distribution!
@CSKPOfficial@GovernmentKP#KPGreenDrive#KPGreenIndependence
ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کا دورہ کیا اور صدر بار اسد سعید و سینئر وکلاء سے ملاقات کی۔ جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی ہوئی، جبکہ ہری پور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ 🇵🇰
ہری پور: ڈپٹی کمشنر آفس میں 79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اصلاح الدین، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ پولیس دستے نے سلامی پیش کی، شجرکاری، کیک کٹنگ اور واک کا اہتمام کیا گیا۔
#kpgreendrive#kpgreenindependance
جشنِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر غازی فارسٹ رینج گدوالیاں میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے پودے لگائے۔ 🌱🇵🇰
ضلع ہری پور میں 37 ہزار سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔
#kpgreen#kpgreenindependance
ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے جشنِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ہری پور کا دورہ کیا اور ڈی ای او (فیمیل) شگفتہ جبین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔ 🌱🇵🇰
#kpgreendrive
🇵🇰 جشنِ آزادیِ پاکستان
غازی میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد، جس میں ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین، ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور اور معاونِ خصوصی ملک عدیل اقبال نے شرکت کی۔ ملی نغموں، آتش بازی، کیک کٹنگ اور شیلڈز کی تقسیم نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
کمشنر ہزارہ شاہد اللہ خان نے دورہ ہری پور کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے ہمراہ چمن پارک ہری پور میں شجرکاری مہم کے تحت پودےلگائے۔
کمشنر ہزارہ شاہد اللہ خان نے ڈی سی ہری پور اصلاح الدین، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور اور اے سی نور نواز خان کے ہمراہ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔
کاروباری برادری کے مسائل، تجاوزات اور سیاحت کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مسائل کے حل کی یقین دہانی، جبکہ شرکاء میں پودے بھی تقسیم کیے
کمشنر ہزارہ شاہد اللہ خان نے دورۂ ہری پور کے موقع پر عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے علماء کرام و مشائخ عظام سے ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور جلوسوں کے روٹس سے متعلق بریفنگ دی۔
🇵🇰 Independence Day Celebration, Haripur
Commissioner Hazara Shahid Ullah Khan, along with Deputy Commissioner Haripur Islah Ud Din and DPO Haripur Shafi ullah Gandapur, attended the Independence Day ceremony organized by the District Youth Officer at TMA Hall, Haripur.
Good Governance: Open Door Policy!
DC Haripur Islahuddin met with citizens to listen to public grievances directly.
Key Updates:
1. Directives issued on the spot for prompt action
2. Reaffirmed commitment to transparent & accessible service
@CSKPOfficial#PublicService
ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین سے میرپور کے وفد کی ملاقات، ٹیوب ویل پانی کی فراہمی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسین پبلک ہیلتھ کو فوری اقدامات اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کی ہدایت کی۔ متاثرہ علاقے میں عارضی طور پر واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی
ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین کی زیرِ صدارت ہزارہ فاسفیٹ فرٹیلائزرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا نام اراضی ریکارڈ میں ایگری ٹیک لمیٹڈ کے نام سے درج کرنے کے معاملے پر اجلاس۔ متعلقہ افسران نے قانونی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شفاف اور قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور جناب اصلاح الدین کی زیرِ صدارت زیرِ التواء نقشہ جیم اور خانۂ کاشت سے خانۂ ملکیت میں منتقلی (Transposition) کیسز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت کارروائی اور مؤثر سروس ڈلیوری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔