ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ سے تحصیل بٹ خیلہ کے ایک وفد نے گریڈ انچارج اور محکمہ واپڈا کے افسران کی موجودگی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے ضلع بھر میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کے مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری ازالے کیلئے واپڈا حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے اور غیر ضروری لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز کی زیر صدارت پہاڑوں پر آگ لگنے کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر پہاڑوں اور جنگلات میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور بروقت تدارک کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ آتشزدگی کے واقعات، ان کے اسباب اور مستقبل میں ایسے واقعات کی مؤثر روک تھام کیلئے جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آگ لگنے کی صورت میں تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مشترکہ کارروائی کے ذریعے فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنائیں گے۔
اجلاس میں عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ جنگلات اور پہاڑی علاقوں میں آگ جلانے، سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے اور دیگر ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جو آتشزدگی کا باعث بن سکتی ہیں۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلات اور قدرتی ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ ماحول کو محفوظ رکھنے کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحۂ عمل مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹس کی تقسیم
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، مسعود احمد نے بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ، ضلع انتظامیہ اور ملاکنڈ لیویز کے افسران میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے افسران کی پیشہ ورانہ خدمات، عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور انتظامی امور میں نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی مزید حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضلع انتظامیہ اور ملاکنڈ لیویز مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ضلع ملاکنڈ
مورخہ: 5 جون 2026
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے آج ملاکنڈ لیویز کے نو تعینات سپاہیوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فیاض خان شیرپاؤ، ضلعی انتظامیہ کے افسران، لیویز فورس کے اعلیٰ حکام اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران نو تعینات لیویز سپاہیوں نے بہترین نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور تربیتی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سپاہیوں پر زور دیا کہ وہ دیانتداری، فرض شناسی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کو اپنا شعار بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں۔
کمشنر ملاکنڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیویز فورس علاقے میں امن و امان کے قیام، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید خطوط پر تربیت یافتہ یہ جوان فورس کی پیشہ ورانہ استعداد میں مزید اضافہ کریں گے اور عوام کو مؤثر، بروقت اور معیاری سکیورٹی خدمات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و استحکام کے قیام کے لیے لیویز فورس کی استعداد کار میں مزید بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فیاض خان شیرپاؤ نے بھی نو تعینات سپاہیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ تربیت، صلاحیتوں اور جذبۂ خدمت کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت، امن کے فروغ اور قانون کی عملداری میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
آخر میں کمشنر ملاکنڈ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے لیویز اہلکاروں کو شیلڈ پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ضلع ملاکنڈ کی مختلف چیک پوسٹوں پر تعینات تمام حوالداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال، چیک پوسٹوں کی کارکردگی، عوامی خدمت، جرائم و منشیات کی روک تھام اور امن و امان سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز نے ضلع میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی خدمات کو مزید مؤثر بنانے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور جرائم و منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو یقینی بنانے کیلئے شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملاکنڈ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
مورخہ: 3 جون 2026
*کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی زیرِ صدارت ملاکنڈ، لوئر دیر اور باجوڑ کے مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد*
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی زیرِ صدارت بلامبٹ جرگہ ہال، تیمرگرہ میں اضلاع ملاکنڈ، لوئر دیر اور باجوڑ کے مشران پر مشتمل ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔
جرگہ میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشارت احمد، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد رفیق گنڈاپور، پاک فوج کے نمائندوں، پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ کے حکام اور تینوں اضلاع کے عمائدین و مشران نے شرکت کی۔
جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے قیام کے لیے عوام، مشران اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت آج خطے میں امن قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی موجودہ لہر کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور عوامی نمائندوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا، جس میں پاک فوج، ایف سی، پولیس، لیویز، مشران اور عوام کا فعال کردار ناگزیر ہے۔
جرگہ کے دوران تینوں اضلاع کے مشران نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ مشران نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع، مضبوط اور دیرپا پالیسی مرتب کی جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ مشران کا کہنا تھا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو باہمی مشاورت سے مربوط حکمتِ عملی اختیار کرنی چاہیے۔
کمشنر ملاکنڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گرینڈ جرگہ کا بنیادی مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز اور تینوں اضلاع کے مشران کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانا اور امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرگہ میں پیش کی جانے والی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لے کر انہیں ڈویژنل سطح پر قابلِ عمل اقدامات کی صورت میں آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جدوجہد کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے تینوں اضلاع میں سکیورٹی فورسز، پولیس، ایف سی، قومی مشران اور امن کمیٹیوں کے مابین قریبی رابطہ اور مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرگہ کا ایک اہم مقصد موجودہ نظام میں موجود کمزوریوں اور چیلنجز کی نشاندہی کرنا بھی ہے تاکہ بروقت اصلاحی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
کمشنر ملاکنڈ نے قومی مشران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سماج دشمن عناصر اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ امن دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، ایف سی، پولیس، لیویز، مشران اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور موجودہ امن انہی قربانیوں کا ثمر ہے۔
انہوں نے مشران کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان سفارشات کو متعلقہ فورمز پر پیش کیا جائے گا اور ان پر عملدرآمد کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔
جرگے کے اختتام پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے تینوں اضلاع کے مشران، انتظامی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امن، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بانی چیئرمین عمران خان کے یکساں اور معیاری تعلیم کے خواب کی جانب ایک اور بڑا قدم!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت چیف منسٹر ماڈل سکولز کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے ابتدائی خدوخال، قانونی فریم ورک اور انتظامی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
🔸وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر ماڈل سکولز کے قیام کے لیے قانونی فریم ورک کی تیاری کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
🔸اگلے مالی سال کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مجموعی طور پر **72 چیف منسٹر ماڈل سکولز** قائم کیے جائیں گے۔
🔸منصوبے کے لیے 9.5 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
🔸ان سکولز میں جدید تدریسی نظام، تربیت یافتہ اساتذہ، جدید لیبارٹریز، لائبریریز، آئی ٹی سہولیات اور عالمی معیار کے تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
🔸چیف منسٹر ماڈل سکولز کے لیے علیحدہ قانون اور قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے، جبکہ ان کے انتظامی امور چلانے کے لیے ایک سنٹرلائزڈ بورڈ آف گورنرز قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ
✅چیف منسٹر ماڈل سکولز کا قیام ہماری حکومت کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
✅ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ان سکولز کے ذریعے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
✅ صوبے کے تعلیمی نظام کی بہتری اور معیار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
✅ تعلیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع اور دیرپا اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
✅ چیف منسٹر ماڈل سکولز کو صوبے میں معیاری اور جدید تعلیم کا مثالی ماڈل بنایا جائے گا۔
✅ تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل صوبے کے روشن مستقبل، انسانی ترقی اور خوشحالی پر سرمایہ کاری ہے۔
🔸یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی معیار کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ خیبرپختونخوا کے لاکھوں بچوں کے لیے جدید، معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
#CMKP #SohailAfridi #EducationReforms #CMModelSchools
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کی مصروفیات
عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ نے لیویز لائن ملاکنڈ میں نمازِ عید ادا کی۔ نماز کے بعد افسران، اہلکاروں اور عوام الناس سے عید کی مبارکباد وصول کی اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔
بعد ازاں انہوں نے ملاکنڈ جیل کا دورہ کیا جہاں قیدیوں اور جیل عملے سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور عید کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
اس کے بعد ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ نے صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان کی رہائش گاہ میں ظہرانہ (طعام) میں شرکت کی۔
بعد ازاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کا دورہ کیا، زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم کرکے عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، بھائی چارے اور محبت کا درس دیتی ہے، اور ہمیں چاہیے کہ اس خوشی کے موقع پر معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً بیماروں، ضرورت مندوں اور محروم افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ کے تحت صوبہ بھر میں تقریباً 2,000 کلومیٹر سڑکوں اور پلوں کی مرمت، بحالی اور اپگریڈیشن کیلئے 2 ارب روپے سے زائد کے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات عوام کو بہتر سفری سہولیات، محفوظ انفراسٹرکچر اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت ترقی، عوامی خدمت اور جدید انفراسٹرکچر کے وژن پر عمل پیرا ہے۔
عمران خان کے خیبرپختونخوا میں ترقی اور عوامی فلاح کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
#CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #KPPHA
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ اور تحصیل کمپلیکس بٹ خیلہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے عوامی خدمات کی بروقت فراہمی، دفتری نظم و ضبط اور دفتری امور میں مزید بہتری لانے کیلئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے عوام کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کے زیر اہتمام منعقدہ کھلی کچہری کی صدارت کی۔
کھلی کچہری کے دوران عوام نے مختلف نوعیت کے مسائل پیش کئے، جن میں سے اکثر کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا، جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کھلی کچہری میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری - ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا ظفر پارک بٹ خیلہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری پروگرام کے تحت ظفر پارک بٹ خیلہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
انہوں نے پارک میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، درپیش مسائل اور جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے درپیش مسائل کے فوری حل اور جاری کام کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا 'ٹورسٹ سیٹنگ اینڈ ویو پوائنٹ' ملاکنڈ کا دورہ؛ زیر تعمیر کام کا معائنہ
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ملاکنڈ ٹنل کے قریب زیر تعمیر 'ٹورسٹ سیٹنگ اینڈ ویو پوائنٹ' ملاکنڈ کا دورہ کیا۔
معائنے کے دوران ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے جاری کام کی پیشرفت اور معیار کا جائزہ لیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں تاکہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا ڈسٹرکٹ نرو سینٹر (District Nerve Center) بٹ خیلہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں قائم کئے جانے والے ڈسٹرکٹ نرو سینٹر (District Nerve Center) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے سینٹر کے قیام کیلئے جاری کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ سینٹر کو جلد از جلد فعال کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا 'ویلفیئر ہوم فار فیمیل چلڈرن' بٹ خیلہ کا دورہ - مقیم بچیوں میں عید پیکجز کی تقسیم
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے محکمہ سوشل ویلفیئر ملاکنڈ کے تعاون سے ویلفیئر ہوم فار فیمیل چلڈرن بٹ خیلہ میں منعقدہ تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں میں کپڑے، عید کی ضروری اشیاء اور نقد عیدی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور انہیں خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بچیوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اس اقدام کا مقصد بچیوں کو احساسِ تحفظ، محبت اور خوشی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز، محمد فیاض خان کی زیرِ صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر لیویز فورس کی ڈیوٹیوں، سکیورٹی انتظامات اور خصوصی انسدادِ منشیات مہم کے آغاز کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، لیویز پیٹرولنگ کو مزید مؤثر بنانے، مختلف مقامات پر ناکہ بندی سخت کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کی گئیں۔
مزید برآں، ضلع ملاکنڈ میں منشیات کے خلاف خصوصی انسدادِ منشیات مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی، جس کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیوں اور چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تاکہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوام کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔