Executive Members #VTF called upon CS KP/Chairman DCVTF Mr. Shahab Ali Shah.
Worthy CS appreciated the Force’s services
He emphasized youth and civil society engagement initiatives.
Participants:
Aamir Nawab Director/Coordinator
Malik Iftikhar EM @CSKPOfficial@DCPeshawar
Executive Members #VTF called upon CS KP/Chairman DCVTF Mr. Shahab Ali Shah.
Worthy CS appreciated the Force’s services
He emphasized youth and civil society engagement initiatives.
Participants:
Aamir Nawab Director/Coordinator
Malik Iftikhar EM @CSKPOfficial@DCPeshawar
Thanks to all the friends family seniors and juniors who came to my Mother’s janaza , fateha khwani, Rasm E Qul also who contacted via sms call or message I’m really grateful for the love and condolences 💐. Thanks you and JazakALLAH.
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر گورننس میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
عالمی حالات کے پیش نظر توانائی بچت پالیسی کے تحت بازاروں کی مقررہ اوقات میں بندش پر کامیابی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ گزشتہ شب صوبے بھر میں 3221 بازاروں کی انسپیکشن کی گئی اور حکومتی ہدایات پر عمل یقینی بنایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس ڈیش بورڈ کے ذریعے چیف سیکرٹری آفس کو ارسال کر رہی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور طلب و رسد کو متوازن رکھنے کے لیے صوبے بھر میں 2590 پیٹرول پمپس کے اسٹاک کی باقاعدہ نگرانی جاری ہے۔
ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ ہفتے صوبے بھر میں 33 آپریشنز کے دوران 268 کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔
حکومت خیبر پختونخوا نے تجاوزات کے خاتمے، توانائی بچت اقدامات اور پرائس کنٹرول کی نگرانی کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا ہے تاکہ بروقت فیصلے کیے جا سکیں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
سیکرٹریز کمیٹی اجلاس
صوبائی حکومت نے گڈ گورننس روڈ میپ 2.0 کا آغاز کیا ہے، جس میں مزید 10 محکموں کو شامل کیا گیا ہے اور 88 نئے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔ گڈ گورننس روڈ میپ کے منصوبوں کی فنڈنگ کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام تک گڈ گورننس روڈ میپ کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی رپورٹس شائع کی جائیں گی۔
مالی سال کے دوران مالی امور اور منصوبوں میں تبدیلیوں پر وقت کا ضیاع کم کرنے کے لیے بہتر پیشگی منصوبہ بندی ضروری ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری اور سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی تشکیل کے کیلئے سٹریٹجیک منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
یکم جنوری 2026 سے 31 مارچ 2026 تک ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر بورڈ آف ریونیو اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی 100 فیصد رہی، جبکہ دیگر محکموں کی کارکردگی 80 فیصد سے زائد رہی، جو مجموعی بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔
دو سالہ تبادلہ پالیسی پر عملدرآمد کے لئے محکموں میں پلیسمنٹ کمیٹیز کو فعال بنادیا گیا ہے۔
Posting/Transfers of 52 Officers of Planning & Development Department, Khyber Pakhtunkhwa.
#ACS Planning & Development @PnDKPGovt@ZaibIslam@CSKPOfficial
وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو میں جاری گڈ گورننس اصلاحات کے ذریعے سروس ڈیلیوری اور گورننس کے نظام میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔ لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ادارے کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو پرانے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے وسائل کی فراہمی پر کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ پرانے دستاویزات کی اسکیننگ کر کے انہیں محفوظ بنائے گی۔
عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے بورڈ آف ریونیو میں 2027 کے اختتام تک ڈیجیٹائزیشن کے تمام اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے۔ لینڈ ریکارڈ سروسز کو شہریوں، بالخصوص بزرگوں اور خواتین تک ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے موبائل یونٹس متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ شفافیت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم کو نادرا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
Attention: KP Registered Bike owners
Digital transfer of ownership now simple, fast & paperless.
Thru Dastak App actual owner & possessor verified digitally
No office visit.
3 Step-by-step tutorials
1. https://t.co/aubUldK7W7
2. https://t.co/k4LTcXijxh
3. https://t.co/G5IDvBYBHq
وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صوبائی حکومت کے گورننس روڈمیپ کے تحت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں انقلابی اقدامات جاری ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سکولوں کو فرنیچر سپلائی کا عمل جاری ہے جون 2026 تک تمام سکولوں کو فرنیچر کی سپلائی مکمل ہوجائے گی جبکہ سکولوں حاضری کے نظام میں شفافیت کیلئے فیشیل رکگنشن پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرانے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔
حکومت خیبرپختونخوا نے ونٹر زون میں 273 سکولوں کی آوٹ سورسنگ کامیابی سے مکمل کرلی۔ کمزور کارکردگی والے سکولوں کی آوٹ سورسنگ حکومت خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس روڈ میپ کا اہم جزو ہے۔
سمر زون کے 226 سکولوں کی آوٹ سورسنگ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔
آوٹ سورس ہونے والے سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے بھی خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے۔ یہ اقدام تعلیمی نظام میں مزید بہتری کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں اچھی کارکردگی والے دو سکولوں کو سینٹر آف ایکسیلینس میں تبدیل کیا جائے گا۔ کل 72 سینٹر آف ایکسیلینس بنائے جائیں گے۔
وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
صوبے میں موجود سیاحتی مقامات کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔
آنے والے بجٹ میں محکمہ سیاحت کے ترقیاتی منصوبوں کو اسٹریٹیجک طرز پر ترتیب دیا جائے گا تاکہ ان منصوبوں سے ماحول دوست اور پائیدار سیاحت کو فروغ مل سکے۔
مالم جبہ اور دیر اپر سمیت سیاحتی علاقوں میں ضرورت کی بنیاد پر ریسکیو ایمبولینسز فراہم کردی گئی ہیں۔
سیاحتی علاقوں گلیات، کمراٹ، کالام اور کاغان کی ماسٹر پلاننگ کا عمل جاری ہے۔ سیاحتی مقامات کی ماسٹر پلاننگ سے ماحولیاتی تحفظ کو ممکن بناکر پائیدار سیاحت کو فروغ ملے گا اور ان علاقوں میں بے ہنگم تعمیرات کو روکا جاسکے گا۔
ان ماسٹر پلانز کا ایکشن پلان بھی بنایا جارہا ہے جس میں ان علاقوں کی معاشی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
گلیات میں کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے نظام کی ڈیجیٹل ٹریکنگ پر کام جاری ہے۔
حکومت خیبرپختونخوا ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ماحول دوست گورننس اور شفافیت کے فروغ پر کام کررہی ہے۔ ای گورننس کے تصور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبے میں ڈیجیٹل ورک سپیس نے کام شروع کردیا۔
منصوبے کے تحت انتظامی محکموں میں فائل ورک کو پیپر لیس بنا دیا گیا ہے۔
اقدام سے 13 لاکھ سے زائد کاغذ کی بچت جبکہ فائل پراسیسنگ کا عمل 80 فیصد کم وقت میں مکمل ہوگا۔ فائل کی منظوری 120 دن سے کم ہوکر 25 دن میں ہوگی۔
37 محکموں کے 2500 سے زائد سرکاری اہلکار اس سسٹم پر عوامی خدمات کی فراہمی کیلئے دستیاب رہیں گے۔ خیبرپختونخوا کے تمام 7 ڈویژن اور تمام اضلاع سمیت حکومت کے 71 ڈائریکٹوریٹس اور 74 اتھارٹیز کو بھی اس ڈیجیٹل ورک سپیس میں شامل کیا گیا ہے۔
محکموں کے تمام فائل ورک اور روزمرہ امور کو مکمل طور پر اس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے نئے سسٹم کے نفاذ سے سرکاری امور کی انجام دہی کے سلسلے میں وقت اور وسائل دونوں کی خاطر خواہ بچت ہو گی۔
عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا خیبر پختونخوا کی عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے "احساس فیول سپورٹ سکیم" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیم کے تحت عوام کو فیول پر سبسڈی دی جائے گی۔ سبسڈی سکیم کے لیے رجسٹریشن کا آغاز پیر کے روز سے ہوگا۔ سکیم کے تحت موٹر سائیکل/سکوٹر مالکان کو پہلی قسط کے طور پر 2000 روپے دئیے جائیں گے۔ احساس فیول سپورٹ سکیم سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے موٹر سائیکل/سکوٹر کا آپکے نام پر ہونا ضروری ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے اس سکیم کے سلسلے میں موٹر سائیکل/سکوٹر کی ملکیت منتقلی کی تمام فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
احساس فیول سپورٹ سکیم کا مقصد مشکل عالمی حالات میں کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانا ہے۔
حکومت خیبرپختونخوا کا احساس شجر کاری مہم کے تحت یوم پاکستان پر دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف، اب تک 2 لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پودے لگانے کیلئے لائیو ڈیش بورڈ مانیٹرنگ اور کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
آپ بھی اپنے حصے کا پودا لگائیں۔ تصویر اور ویڈیو ہمارے ساتھ شئیر کریں۔ سرسبز خیبرپختونخوا پاکستان کے محفوظ مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
https://t.co/wQ3oBuATgO
#EhsaaseShajar #Plant4Pakistan #KPForest #PakistanDay
عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے احساسِ شجر مہم کا باقاعدہ آغاز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پودا لگا کر کر دیا۔
#CMKP#PakistanDay#EhsaaseShajar
23rd March Plantation of 1.0 M + has started on 285 planned sites across KP
U can follow live updates of sites & plantation progress on https://t.co/3Jz24qYbMh
U can register from anywhere & post ur pics planting trees urself too
یومِ پاکستان پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا پیغام
اس سال حکومت خیبرپختونخوا نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 مارچ کو یوم پاکستان پر پورے صوبے میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ کیونکہ سرسبز خیبرپختونخوا پاکستان کے محفوظ مستقبل اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔
یہ دن ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری سے اس ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے کام کریں۔ یہی ہمارے اکابرین کی جدوجہد کا تقاضا اور یومِ پاکستان کا پیغام ہے۔
پاکستان زندہ باد!
#EhsaaseShajar #Plant4Pakistan #KPForest #PakistanDay
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے ضلع نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں پودا لگا کر احساس شجر مہم کا آغاز کیا۔ خیبرپختونخوا کو سرسبز، پائیدار اور ماحولیاتی طور پر محفوظ بنانے کے لیے آج یوم پاکستان پر دس لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے عوام الناس کو بھی اس مہم میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں، تاکہ اجتماعی کاوشوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کو کم کیا جا سکے۔
#EhsaaseShajar #Plant4Pakistan #KPForest #PakistanDay
حکومت خیبرپختونخوا یوم پاکستان پر دس لاکھ پودے لگانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ریکارڈ شجر کاری مہم کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ آپ بھی اپنے حصے کا پودا لگا کر تصاویر یا ویڈیو اس لنک https://t.co/wQ3oBuAlrg پر شئیر کرسکتے ہیں۔
احساس شجر کاری مہم
عید اور یومِ پاکستان ایک ساتھ — خیبر پختونخوا میں ریکارڈ شجر کاری کا اہتمام
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر صوبے میں ایک ہی دن میں دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر
سر سبز خیبر پختونخوا اور مضبوط پاکستان کے عزم کے ساتھ یہ مہم شروع کررہے ہیں، عوام بھی اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ
تصاویر یا ویڈیو
https://t.co/wQ3oBuATgO لنک پر شئیر کریں
مہم کیلئے صوبے کے تمام اضلاع کو سرکاری نرسریوں سے پودوں کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے.
شجر کاری مہم کے انتظامات مکمل،صبح 9 بجے باضابطہ آغاز، آخری پودا لگانے تک شجر کاری مہم جاری رہے گی.
ریکارڈ شجر کاری مہم کی نگرانی کے لیے خصوصی سافٹ ویئر اور مرکزی کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
شجر کاری کے تمام مراحل موبائل تصاویر اور لائیو ویڈیو کے ذریعے مرکزی کنٹرول روم کے ڈیش بورڈ پر مانیٹر ہوں گے،