وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ساڑھے 11 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا 300 کنال پر محیط جدید ترین نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا افتتاح کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان شاء اللہ 15 جولائی کو وزیرِاعلیٰ پنجاب اس عظیم الشان میگا پراجیکٹ کا تاریخی افتتاح کریں گی۔ 200 بیڈز پر مشتمل اس اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال میں جدید ترین طبی مشینری کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ یہ 7 منزلہ ادارہ صرف ایک سال میں مکمل کیا گیا ہے اور سرگودھا ڈویژن سمیت گردونواح کے اضلاع کے لاکھوں شہریوں کو معیاری امراضِ قلب کی سہولیات فراہم کرے گا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے اب تک 300 مریضوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ عوامی خدمت، جدید ہنگامی طبی سہولیات، تیز رفتار رسائی اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب عوامی خدمت اور مؤثر طرزِ حکمرانی کے نئے معیارات قائم کر رہا ہے۔
*عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران اوورچارجنگ اور ٹرانسپورٹ قواعد کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 74 گاڑیاں بند، 3 لاکھ 7 ہزار 500 روپے جرمانے عائد, 76 ہزار روپے مسافروں کو واپس دلوائے گئے*
سرگودھا (31 مئی 2026 ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد ��ضا چوہدری کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے خصوصی اسکواڈز نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں، اوورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔ ��صوصی اسکواڈز نے مختلف شاہراہوں، بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ روٹس پر مجموعی طور پر 1,244 گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ کارروائیوں کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 74 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ مختلف ٹرانسپورٹرز پر 3 لاکھ 7 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے 76 ہزار روپے مسافروں کو واپس دلائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے، اوورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی اوورچارجنگ یا ٹرانسپورٹ سے متعلق شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری آگاہ کریں تاکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
سرگودھا ( 29 مئی 2026) چیف ایگزیکٹو آفیسر ستھرا پنجاب ایجنسی رانا محمد ابوبکر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع سرگودھا میں تین روزہ عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں روز ضلع بھر سے مجموعی طور پر 14 ہزار ٹن آلائشیں اور ویسٹ اٹھا کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔ اس بڑے صفائی آپریشن کے لیے ضلع بھر میں 517 کیمپس اور 217 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے تھے جبکہ 5 ہزار سے زائد ورکرز اور ایک ہزار سے زائد مشینری نے حصہ لیا۔ سی ای او ستھرا پنجاب ��یجنسی نے کہا کہ ضلع کو صاف ستھرا رکھنے کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کو جاتا ہے، جن کی ہدایات کے مطابق ستھرا پنجاب کے ورکرز نے دن رات محنت کر کے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی گائیڈ لائن اور مسلسل نگرانی میں صفائی آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل شہریوں میں تقریباً 3 لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے جبکہ بڑی قربان گاہوں، عید گاہوں اور مساجد کو عرقِ گلاب اور فینائل سے دھویا گیا۔ مزید برآں کلیکشن پوائنٹس کو بھی باقاعدگی سے عرقِ گلاب اور جراثیم کش ادویات سے صاف کیا گیا اور خندقوں کو مٹی سے بند کرنے کو یقینی بنایا گیا۔ رانا محمد ابوبکر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 261 ڈمپنگ سائٹس قائم کی گئیں جبکہ صفائی آپریشن کے دوران 15 ہزار لیٹر عرقِ گلاب استعمال کیا گیا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ضلع بھر میں تقریباً ڈھائی لاکھ جانور قربان کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آلائشیں پانی میں یا کھلے مقامات پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کر��ے ہوئے 33 ہزار جرمانے عائد کیے گئے، تاہم ہماری ترجیح جرمانوں کی بجائے فوری طور پر آلائشیں اٹھانا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا تھا۔ سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز کو انعامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز ہماری “ریڈ لائن” ہیں جنہوں نے عید کے ایام میں عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر سے موصول ہونے والی صفائی سے متعلق تمام شکایات کو بروقت نمٹا دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پورے ضلع کو ستھرا پنجاب برانڈنگ، خوشی اور صفائی کے پیغامات سے سجایا گیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو شاندار صفائی انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں صفائی کے نظام میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عید کے چوتھے اور پانچویں روز تک بھی آلائشیں مختلف مقامات پر موجود ہوتی تھیں، تاہم اس مرتبہ پہلے ہی روز شام تک شہر بھر سے آلائشیں مکمل طور پر اٹھا لی گئی تھیں اور میڈیا کو کہیں بھی آلائشیں نظر نہیں آئیں۔ میڈیا نمائندگان نے اس کامیاب اور مثالی صفائی آپ��یشن کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مؤثر وژن اور بہترین انتظامی حکمت عملی کو دیا۔
@AbubakarranaM
کمشنر حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں متحرک۔ ایم ڈی محمد ابو بکر رانا نے میگا کلین آپریشن پر بریفنگ دی۔ #DCSargodha#SuthraPunjab#Sargodha@AbubakarranaM
کمشنر سرگودھا ڈویژن ��افظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کا عیدالاضحیٰ کے پہلے روز ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ای�� کیو) کا دورہ، مریضوں کی عیادت، خیریت دریافت کی
*ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی عیدالاضحیٰ ��ر عوام کو مبارکباد، ایثار، صفائی ا��ر مستحقین کو خوشیوں میں شامل کرنے کا پیغام*
#EidulAzha2026
*سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ کا بھلوال کا اچانک دورہ، عیدالاضحیٰ انتظامات، پی ڈی پی پراجیکٹ کا جائزہ*
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ داخلہ پنجاب کا کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اس عیدالاضحیٰ قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اور مستند فلاحی اداروں کو دیں۔ اپنی قربانی کو حقیقی معنوں میں نیکی بنائیں اور کھالیں صرف مستحق اور قابلِ اعتماد اداروں تک پہنچائیں۔
@MaryamNSharif@homedptpunjab
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے جوہر کالونی اور ٹاہلی چوک پر قائم کردہ جانوروں کے فروخت کے مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔
*ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کا رات گئے واسا کے جاری ترقیاتی کاموں کا اچانک دورہ*
*سیوریج بحالی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے، معیار اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت*
*سرگودھا۔ ڈپٹی کمشنر کا سیوریج بحالی منصوبوں اور سٹی بیوٹیفکیشن کاموں کا دورہ*
*محرم جلوس روٹس پر جاری کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری*
عوام کے ملکیتی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی جانب سے نظام اراضی کو جدید ،شفاف، عوام دوست ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کروا دی گئیں
پنجاب ریونیو ایکٹ 1967ءمیں ترامیم
#TeamMNS#CMpunjabofficial
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بے زمین کسانوں کے لیے “اپنا کھیت، اپنا روزگار” اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 1.24 لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی 10 سالہ لیز پر نہایت کم شرح ی��نی صرف 100 روپے فی ایکڑ سالانہ کرایہ پر دی جائے گی۔ اس پروگرام کے لیے پنجاب کے وہ رہائشی افراد اہل ہوں گے جو بے زمین ہوں یا جن کے پاس رہائشی مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 مرلے تک کا پلاٹ ہو، جبکہ امیدواروں کا انتخاب مکمل طور پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا اور کامیاب افراد کو 5 ایکڑ تک زمین الاٹ کی جائے گی جس پر ایک سال کے اندر کاشت شروع کرنا لازم ہوگا۔
خواہشمند کاشتکار 18 مئی 2026 تک آن لائن درخواستیں https://t.co/X7XnyHhpaE پر جمع کرا سکتے ہیں۔ اس منصوبے سے مجموعی طور پر 88,780 خاندان جبکہ چولستان کے لیے مخصوص 16,685 لاٹس کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، اور تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد 19 جون کو فائنل لسٹ جاری اور 30 جون سے باقاعدہ زمین کی تقسیم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری سے بھٹہ خشت اور تھریشرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اینٹوں کی تیاری کے روایتی طریقہ کار کی بجائے جدید مشینری کے استعمال اور مکینائزڈ سسٹم کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
*چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا سرگودھا کا دورہ*
*ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ، کام کی رفتار پر اظہار اطمینان*
*سیوریج، سٹی ڈویلپمنٹ اور بیوٹیفکیشن منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ*
*کچہری بازار سٹی روڈ بیوٹیفکیشن منصوبے کا معائنہ، تاجروں کا حکومت کو خراج تحسین*
*