کیمیا نسخہ
عارف باللہ حضرت عبد الحئ عارفی ؒ نے فرمایا
کہ "ہر کام اللہ تعالٰی سے پوچھ پوچھ کر کرو" یعنی ہر وقت دعاء کرو۔ یا اللہ مدد فرما دیجئے... آسان فرما دیجئے... پورا کر دیجئے... اور قبول فرما لیجئے۔
حضرت سلیم بن حنظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ یوں دعا مانگا کرتے تھے،
اے اللہ! میں اس بات سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں کہ آپ مجھے میری بے پروائی کی حالت میں پکڑیں یا آپ مجھے غفلت میں چھوڑدیں یا آپ مجھے غافلین میں سے کردیں۔
(حلیتہ الأولياء)