@_AsadButt1001 اس نظم کا عنوان "طارق کی دعا"(اندلس کے میدان جنگ میں) ہے۔ اس نظم کا مختصر پس منظر شروع میں پیش کر دیا ہے۔ یہ علامہ اقبال کے مجموعہ کلام بال جبریل میں موجود ہے۔ اس نظم کے کل اشعار 10 ہیں۔
@_AsadButt1001 عزائم کو سینوں میں بیدار کر دے
نگاہِ مسلماں کو تلوار کر دے
اے مالک! عزم و حوصلے کے جذبے مومنوں کے سینوں میں دفن ہیں انہیں پھر سے بیدار کر دے کہ مسلمانوں کی نگاہیں تلوار کی مانند کاٹ کی حامل ہوں جو حریف کو فنا کے گھاٹ اتار دیں یعنی ان میں عملی جدوجہ�� کا جذبہ پیدا ہو سکے ۔
@_AsadButt1001 دلِ مردِ مومن میں پھر زندہ کر دے
وہ بجلی کہ تھی نعرہَ لا تذر میں
حضرت نوح نے مولائے کائنات سے دعا کی تھی کہ دنیا سے کفر کی ظلمت کو مٹا دے اور اسے نور ایمان سے لبریز کر دے ۔ اسی حوالے سے اس شعر میں کہا گیا ہے باری تعالیٰ تو اپنی رحمت سے مرد مومن کے دل میں وہی جذبہ پیدا کر دے۔
@_AsadButt1001 وہ موت کو ہلاکت نہیں بلکہ آخرت کی زندگی
کشادِ درِ دل سمجھتے ہیں اس کو
ہلاکت نہیں موت ان کی نظر میں
کا دروازہ سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک موت نئی اور بہتر زندگی کی ابتدا ہے، اسی لیے وہ موت سے خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ اسے قربِ الٰہی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
@_AsadButt1001 طلب جس کی صدیوں سے تھی زندگی کو
وہ سوز اس نے پایا انھی کے جگر میں
انسانیت صدیوں سے جس جذبۂ زندگی سے محروم تھی، اللہ تعالیٰ نے عرب کے صحرا نشینوں میں وہی خصوصیات پیدا کرکے انہیں ایک مثالی قوم بنا دیا۔ مسلمانوں کے دلوں میں کچھ کر گزرنے کی تڑپ ہی حقیقی زندگی کی علامت ہے۔
@_AsadButt1001 کیا تو نے صحرا نشینوں کو یکتا
خبر میں ، نظر میں ، اذانِ سحر میں
اللہ تعالیٰ نے صحرا نشین عرب مسلمانوں کو عشقِ حقیقی، حق و باطل کی پہچان اور اذانِ سحر کی روحانی کیفیت سے آشنا کر کے منفرد بنا دیا۔ مراد کہ ان میں زندگی کی حقیقتوں کا شعور پیدا کر کے انہیں ممتاز مقام عطا فرمای��۔
@_AsadButt1001 خیاباں میں ہے منتظر لالہ کب سے
قبا چاہیے اس کو خونِ عرب سے
گلستان میں کھلنے والا لالہ (پھول) مدت سے اس انتظار میں ہے کہ اسے سرخ رنگ کا لباس (قبا) خونِ عرب یعنی مسلمانوں کی قربانیوں اور لہو سے ملے۔ اے باری تعالیٰ تیرے نام کی سربلندی کے لیے تیرے غازی ہر قربانی دینےآ گئے ہیں ۔
@_AsadButt1001 شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت ، نہ کشور کشائی
یہ لوگ ایسے صاحب ایمان ہیں جن کا مقصد تیری راہ میں شہادت کے حصول کے سوا اور کچھ نہیں ۔ وہ نہ تو دوسروں کی املاک پر قابض ہونے میں یقین رکھتے ہیں نا ہی اس قبضے سے حاصل ہونے والا لوٹ کا مال ان کا مقصود ہوتا ہے ۔
@_AsadButt1001 دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب چیز ہے لذتِ آشنائی
اس کی وجہ اے باری تع��لیٰ ان غازیوں کے پاکیزہ قلوب میں تیرے عشق حقیقی کا موجود ہونا ہے کہ اس عشق میں ہی وہ لذت موجود ہوتی ہے جو انسان کو ہمیشہ سرمست رکھتی ہے اور دونوں جہانوں سے بھی بے نیاز کر دیتی ہے ۔
@_AsadButt1001 دو نیم، ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی
یہ لوگ تو صحراؤں اور دریاؤں کو بھی خاطر میں نہیں لاتے ۔ ان کی ہیبت سے پہاڑوں کے دل بھی لرز اٹھتے ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ ان کے عزم و حوصلے اور جرات و ہمت کے سامنے جنگل دریا اور پہاڑ بھی کوئی معنی نہیں رکھتے ۔
@_AsadButt1001 یہ غازی ، یہ تیرے پراسرار بندے
جنھیں تو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی
پالنے والے! میرے فوج کے جوان جو اپنی کشتیاں جلا کر اپنے دشمن کے خلاف نبرد آزما ہیں وہ غازی ہیں جن کے کردار اور صلاحیتوں کا بھید کسی پر منکشف نہیں ہوتا اس لیے کہ ان کو تو تیری جان�� سے قیادت کی صلاحیت عطا ہوئی ہے
@_AsadButt1001 کئی روز کی جنگ کے بعد مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی اور یوں اندلس میں مسلم اقتدار کی بنیاد پڑی، جو تقریباً ساڑھے سات سو سال تک قائم رہا۔
اقبال کی یہ نظم اسی تاریخی واقعے کے پس منظر میں ہے، اگرچہ اس کے اشعار تصوراتی ہیں۔
@_AsadButt1001 نظم کا پس منظر
جب اندلس کے مظلوم مسلمانوں نے راڈرک کے مظالم کی داستان موسیٰ بن نصیر تک پہنچائی تو انہوں نے طارق بن زیاد کی قیادت میں پانچ ہزار کا لشکر ہسپانیہ روانہ کیا۔ طارق بن زیاد نے ساحل پر پہنچ کر جہاز جلوا دیے تاکہ واپسی کا خیال دلوں سے نکال کر فتح یا شہادت کا عزم پیدا ہو۔
پیرِ میخانہ یہ کہتا ہے کہ ایوانِ فرنگ
سُست بنیاد بھی ہے آئینہ دیوار بھی ہے
مغربی تہذیب کی بنیادیں کمزور اور ناپائیدار ہیں، جبکہ اس کی ظاہری چمک دمک شیشے کی دیوار کی مانند ہے۔ مراد یہ ہے کہ معاشرے کی تعمیر کے لیے صرف مادی ترقی کافی نہیں، بلکہ روحانی اقدار بھی ضروری ہیں۔
5/5
علم کی حد سے پرے بندہَ مومن کے لیے
لذتِ شوق بھی ہے، نعمتِ دیدار بھی ہے
علم بے شک اپنے مقام پر بڑی اہمیت کا حامل ہے لیکن مومن کے لیے علم ہی کافی نہیں بلکہ عشق حقیقی(عشق مصطفیٰ ﷺ) بھی درکار ہے ۔
4/5
بڑھ کے خیبر سے ہے یہ معرکہَ دین و وطن
اس زمانے میں کوئی حیدرِ کرّار بھی ہے
آج بھی دین اور وطن کے مقابل خیبر سے کہیں بڑھ کر معرکہ موجود ہے ۔ اقبال سوال کر رہے ہیں کہ کیا کوئی آج کے دور میں حیدرِ کرار جیسا کردار و سیرت پیدا کرسکتا ہے تا کہ اس معرکہ کو سر کیا جا سکے ۔
3/5
منزلِ رہرواں دُور بھی، دشوار بھی ہے
کوئی اس قافلہ میں قافلہ سالار بھی ہے
بے عملی کے باعث منزل کا ح��ول دشوار اور ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ زندگی حرکت اور عملی جدوجہد کا نام ہے، اسی سے ترقی اور کامیابی حاصل ہوتی ہے، جبکہ بے عملی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔
2/5
مکتبوں میں کہیں رعنائیِ افکار بھی ہے
خانقاہوں میں کہیں لذّتِ اسرار بھی ہے
ان دنوں درسگاہوں میں نہ تو فکر و دانش کے آثار ملتے ہیں اور نہ ہی خانقاہوں میں وہ جوہر نظر آتا ہے جو روحانی تربیت کا باعث ہوا کرتا تھا ۔ مراد یہ ہے کہ کسی مرحلے پر بھی اصلاح کی گنجائش نظر نہیں آتی۔
1/5