رات کو کون وہاں جائے جہاں آگ لگی
صبح اخبار میں پڑھ لیں گے کہاں اگ لگی
آگ سے آگ بجھانے کا عمل جاری تھا!
ہم بھی پانی لیے بیٹھے تھے جہاں آگ لگی
کس کو فرصت تھی جو دیتا کسی آواز پہ دھیان
چیختا پھرتا تھا آوارہ دھواں آگ لگی
وہ بھی اب آگ بجھانے کو چلے ائے ہیں
جن کو یہ بھی نہیں معلوم کہاں آگ لگی
https://t.co/HQI7iuDpUW