روزگار کے سلسلے میں ایران سے باہر رہنے والے ایک باپ نے اپنی 12 سالہ بیٹی کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے ایک خوبصورت سرپرائز دیا۔ چونکہ وہ خود اس موقع پر بیٹی کے پاس موجود نہیں ہو سکتا تھا، اس لیے اس نے ایک میوزیکل گروپ کو اپنے گھر بھیجا۔ گروپ نے اس شخص کی بیٹی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور موسیقی کے ساتھ اس کی سالگرہ منائی، تاکہ دور رہنے کے باوجود اسے اپنے والد کی محبت اور موجودگی کا احساس ہو۔ ❤️
وزیر دفاع نے نوکری سے نکالا اور امریکی عوام نے کانگرس پہنچا دیا!!!
نینسی لاکور پہلی امریکی خاتون تھری سٹار وائس ایڈمرل تھیں جو نیوی ریزرو کی خاتون سربراہ بنیں، 35 سال تک امریکی بحریہ میں 1300 گھنٹے سے زائد فلائٹ کیے اور 6 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود دنیا کی سب سے تگڑی آرمی کے 60 ہزار جوانوں کی قیادت اس بی بی کے ہاتھ میں تھی، شوہر بھی نیوی میں پائلٹ تھے، 5 بیٹیاں ایک بیٹا جو بعد میں میرین بنا، نینسی کی جب افغانستان میں تعیناتی ہوئی تو سب سے چھوٹی بیٹی صرف چار سال کی تھی، جنگ سے واپس آئیں تو معلوم ہوا کہ عراق اور افغانستان میں کئی فوجی خواتین جانں بحق ہوئیں، 160 میل دوڑ کا اہتمام کیا جس میں ہر ایک میل ایک جاں بحق خاتون فوجی کے نام کیا، 2025 میں عہدہ سنبھالے ابھی ایک سال ہی ہوا تھا کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے نوکری سے فارغ کر دیا، نینسی کہتی ہیں جب انہوں نے خبر سنی تو وہ میز پر جھک گئیں، اس دن کے بعد نہ کبھی وردی پہنی اور نہ پینٹاگون گئیں لیکن خاموش نہیں بیٹھیں، ساؤتھ کیرولائنا سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا، اور تنگ مارجن یعنی محض 3 ہزار سے کچھ زائد ووٹوں سے ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن کے امیدوار کو شکست دیکر کانگرس کی راہ ہموار کر لی، حساب لگا لیں کہ یہ وہ حلقہ تھا جہاں صدر ٹرمپ کو سال 2024 میں 13 پوائنٹس کی برتری ملی تھی اور اب وہاں سے ان ہی کے امیدوار کو ان ہی کی حکومت کی نکالی ہوئی سابق فوجی افسر نے شکست دے دی، سوچیں کیسا خوبصورت معاشرہ ہے جہاں عوام کی طاقت یعنی ووٹ کی طاقت کتنی فیصلہ کن ہے کہ حکومت کی جانب سے فوج سے نکالی گئی افسر کو محض ایک سال بعد حکومت کا احتساب کرنے ایوان کی نمائندہ بنا کر بھیج دیا
More Power to you @nancylacore
تصور کریں اس وقت مسافروں کے دلوں پر کیا گزر رہی ہوگی...
طیارہ لینڈنگ کے لیے بالکل تیار تھا اور دھیرے دھیرے نیچے آ رہا تھا، لیکن رن وے کے قریب کا منظر دیکھ کر پائلٹ کے بھی ہوش اڑ گئے! 😱✈️