@BlessedSyeda Yes these “Ham and Egg”(their nickname) flowers are vibrant, multi coloured, eye-pleasing blooms are butterflies magnets 🦋 🦋🦋Here is another one for you ❤️
خوشبُو:
إِنَّ النَّبِيَّ (صلى الله عليه وآله وسلم ) کَانَ لَا یَرُدُّ الطِّیْبَ
بے شک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوشبو
(کا تحفہ) رد نہیں فرماتے تھے۔
(بخاری و ترمذی)
خوشبو میری کمزوری ہے اور طاقت بھی۔
یہ میرے سر درد اور ذہنی تناؤ کا علاج ہے۔ خواب و خیال و اشعار کی مانند، یہ بھی میرے لئے ایک پراسرار شے ہے۔
پیاسی مٹی پہ بارش کی خوشبو، تخلیقِ آدم کی خوشبو ہے، ہاتھوں پہ مہندی کی خوشبو، سہاگ کے بندھ�� کی خوشبو ہے، کسی پرانے آنچل کی خوشبو، مامتا کی خوشبو ہے اور میت کی خوشبو کُوچ اور وچھوڑے کی خوشبو ہے۔
کبھی کبھار کوئی خوشبو زمان و مکان کے فاصلے سے آزاد ہوکر بچھڑے محبوب سے ملنے کی خبر لاتی ہے اور اندھی آنکھوں کی بینائی لوٹا دیتی ہے۔
ایک خوشبو ایسی بھی ہے جو کُن اور ازل سے کہیں پہلے کی ہے، جو مکہ کی گلیوں سے ہوتی مدینہ کو منور و معطر کرتی، اقصیٰ میں امامت کرتی سدرہ سے عرش پہ جاکر واپس آتی ہے تو رحمتِ عالم کی آفاقی خوشبو بن جاتی ہے۔
اس خوشبو نے جب عام دنیاوی خوشبو کو اپنی سنت قرار دیا تو، عام دنیاوی خوشبو فرطِ حیرت و تفاخر سے مسحور ہوگئی۔
سب خوشبوؤں کی سردار خو��بو، خوشبو کا تحفہ رد نہیں کرتی اور کوئی خوشبو، اس خوشبو کے شایان نہیں سوائے درودِ پاک کی خوشبو کے۔
رنگ و بُو میں جو ہو زلفِ والیل سا
پھول ایسا نہیں گُلستاں میں کوئی
صلی اللہ علی سیدنا و مولنا محمد و آلہ و واصحابہ وبارک وسلم
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
#حرفِ_راشد
12 جولائی 2023
@Enlightwords واہ ماشاء اللہ کیا بات ہے، اچھے لوگوں کو اچھے دوست مل ہی جاتے ہیں، اللہ پاک سلامت رکھے آپ کے قلب و نظر کی خوبصورتی کو اور آپ کے بہترین دوستوں کو ، آمین💐✨️🤲👌