اس نے پھول بھیجےہیں
پھر میری عیادت کو
ایک ایک پتی میں
ان لبوں کی نرمی ہے
ان جمیل ہاتھوں کی
خوشگوار حدت ہے
ان لطیف سانسوں کی
دلنواز خوشبو ہے
دل میں پھول کھلتےہیں
روح میں چراغاں ہے
زندگی معطر ہے
پھر بھی دل یہ کہتاہے
بات کچھ بنالیتا
وقت کے خزانےسے
ایک پل چرالیتا
کاش وہ خود آجاتا!🥀
@IbneAda79665258 بہت خوبصورت انتخاب 🌹
پھر یہ بھی تو کیا خو�� کہا ناں سعود عثمانی نے کہ ۔۔
انھوں نے ج��کتے ہوئے پیڑ ہی نہیں دیکھے
جو اپنے کاغذی پھل کو ثمر سمجھتے ہیں
کیا ہی کہنے ہیں ان کے ۔۔
ہم اکثر اردو ادب کی ترویج کے لیے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں، کتابیں چھپواتے ہیں، ادبی اجتماعات کرتے ہیں ..
جو اپنی جگہ اہم بھی ہیں مگر اصل سوال یہ ہے کہ کیا وہ مٹی اب باقی ہے جو شعر و ادب کے بیج کو ہرا بھرا کر سکے؟ جب معاشرہ ہنگامہ خیزی، بے حسی اور محض ظاہری دوڑ دھوپ کا شکار 👇
محبت یہ نہیں کہ کسی انسان کا رویہ آپ کو اپنے ہی وجود سے بیزار کردے۔محبت تو وہ ہوتی ہے جسے پاکر آپ کو خود سے بھی محبت ہوجاے،آپ اپنی قدر پہچاننا سیکھ جائیں ،خود اپنا خیال رکھنا سیکھ جائیں۔
جان لیجئے، سچی محبت کا اعجاز یہی ہے کہ یہ آپ کو خود سے دور نہیں بلکہ خود کے قریب لےآتی ہے🌹
@farmingabsurd خوبصورت 🌹
میکوں بے پرواہ دلدار سجن
تینڈے ناز پسند انداز پسند
تینڈے منہ دی ہک ہک گال پسند
بازار وکیندیاں چھریاں
عشقے دیاں چوٹاں بریاں
وے اک پٌھل موتیے دا مار
کے جگا ۔۔۔۔🌹
@farmingabsurd بہت خوب 🌹
سوکھے پتے، مرجھائے ہوئے پھول اور ٹوٹے ہوئے آئینے جیسے استعاروں کا بر محل استعمال اپنے قاری کو مبہوت کیے دیتا ہے مجھے یہ کہنے میں کوئ عار نہیں کہ آپ منفرد طرز تحریر کے مالک ایک بہترین نثر نگار ہیں ❤️
جس نئی صبح کا تمہیں انتظار تھا۔ وہ میرے دائرہ اختیار میں نہ تھی۔ کاش کہ تمہیں سکون، اطمینان اور یقین چاہئیےہوتا، میں تمہیں مالا مال کردیتا۔ تمہیں زمانے کی چکاچوند چاہئیے تھی۔ تمہارا دل رنگ و بو کادلدادہ تھا۔ نت نئی تفریحات و کھیل کھلونوں سے تمہارا دل بہلتا تھا۔ ایسے میں، تمہیں👇
عشق سامان بھی ہے بے سر و سامانی بھی
اسی درویش کے قدموں میں ہے سلطانی بھی
یہ جو میں اتنی سہولت سے تجھے چاہتا ہوں
دوست اک عمر میں ملتی ہے یہ آسانی بھی
سعود عثمانی