گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سالانہ 40 ارب سعودی ریال (3000 ارب پاکستانی روپے) کا کھانا ضائع ہوتا ہے- جو کہ دنیا بھر میں ضائع ہونے والے کھانے کا 50 فی صد بنتا ہے۔ یعنی دنیا میں سالانہ 6000 ارب روپے کا اور روازنہ 1644 کروڑ روپے کا کھانا ضائع ہوتا ہے۔دوسری طرف اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں روزانہ 𝟮𝟱,𝟬𝟬𝟬 لوگ بھوک کی وجہ سے مرتے ہیں۔ جن میں 𝟭𝟬,𝟬𝟬𝟬 صرف بچے ہوتے ہیں۔ پچاسی کروڑ چالیس لاکھ لوگ خوراک کی کمی کی وجہ مختلف بیماریوں کے شکار ہیں۔
اب ذرا سوچ سمجھ کر جواب دیجئے کہ .....
بھوک و افلاس اللہ تعالیٰ کی منشاء و امتحان ہے؟
یا پھر وسائلِ رزق کی ظالمانہ تقسیم کا نتیجہ ہے؟