چیئرمین عمران خان کا ملک کے محنت کش طبقے کیلئے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام جس میں انہوں نے سماج میں تمام شعبہ ہائے حیات سے منسلک افراد کو ملک میں جاری ظلم و استحصال کے خلاف اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
Chairman Imran Khan's prerecorded message for the working class of the country, urging every section of the society to join hands with him against this oppression and in his struggle for Haqeeqi Azaadi.
ماؤں کی عزت اور حُرمت کا مقام کسی بھی معاشرے میں سب سے بلند اور افضل ہوتا ہے۔ میرے کم ظرف سیاسی حریف نے اس عظیم تقدس کو بھی پامال کیا ہے۔ انشاللہ انصاف اسی دنیا میں ہو گا۔ بے شک اس کی لاٹھی بے آواز ہے۔
سیانے کہتے ہیں “اللہ لٹ نہیں مارتا، مت مار دیتا ہے”۔ اور آج کی کاروائ نے اس بات پر یقین پختہ کردیا ہے کہ دلوں پر مہریں تو لگی تھیں لیکن اللہ نے واقعی ان کی آنکھوں پر بھی پردے ڈال دیے ہیں۔ توشہ خانہ کا جعلی کیس، کہ جس میں اگر کسی کی سزا بنتی ہے تو وہ نواز اور زرداری کا ٹبر ہے، اس بے سروپا کیس کو اتنا عرصہ لٹکانے کے بعد بھی بلاآخر عمران خان کی سزا کو معطل کرنا پڑا یہ ہزیمت کم نہیں تھی کہ اپنے پیر پر آپ کلہاڑی مارتے ہوئے سائفر کیس میں اس قانون کے تحت گرفتاری ڈال دی جس کے بارے میں صدرِ پاکستان خود کہہ رہا ہے کہ انہوں نے اس پر دستخط ہی نہیں کیے۔
اور کیس کیا ہے؟ کہ ملک کے منتخب وزیراعظم کے خلاف غیر ملکی ایما پر ایک گریڈ بائیس کے افسر نے چند سرٹیفائیڈ چوروں کے ساتھ مل کر سازش کی اور پاکستان کی ۲۴ کروڑ عوام کی نمائندہ حکومت کو گھر بھیجا (کہ جس کا خمیازہ پچھلے ۱۶ ماہ سے عوام بھگت رہی ہے اور ناجانے کتنا عرصہ مزید بھگتے گی) اور اس وزیراعظم نے ان کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کردیا؟
کیس کیا ہے کہ عمران خان قمیض شلوار پہن کر ہاتھ میں تسبیح لے کر عالمی طاقتوں کے سامنے ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر بیٹھ جاتا تھا۔
کیس کیا ہے کہ ان سے برابری کی بنیاد پر بات کرتا تھا کہتا تھا تعلقات سب سے رکھونگا غلامی کسی کی نہیں کرونگا۔
کیس کیا ہے کہ افغانستان کی پسی ہوئ عوام پر تین دہائیوں سے ہونے والی بیرونی جارحیت کی سہولتکاری سے انکار کیا۔
کیس کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی اور کے مفاد کے لیے مقتل گاہ ��نانے پہ آمادہ نہیں ہوا۔
کیس کیا ہے کہ اپنے لوگوں کو بیرونی آقاؤں کے پاس گروی نہیں رکھوایا۔
کیس کیا ہے کہ اپنی قوم کے فائدے کو مقدم رکھا۔
کیس کیا ہے کہ اپنے حلف کی پاسداری کی۔
اپنی ملت سے وفاداری کی۔
مت نا ماری گئ ہوتی تو اپنی وطن فروشی پر آپ شاہد بنتے؟ مت نا ماری گئ ہوتی تو جس کو مجرم ثابت کرنا تھا اس کی بے گناہی کو یوں سرِ عام تسلیم کرتے؟
بدمست طاقت کے نشے میں اندھے ہاتھیوں بند کردو یہ خدائ کا کھیل، خدا کے بندوں کی بد دعائیں تمہارے دامن سے چمٹ گئ ہیں۔۔ اور کتنا تماشہ بننا ہے دنیا کے سامنے؟
اور کس دن کا انتظار ہے جو یہ سمجھوگے؟