بہت اچھی بات کی ہے۔ ڈیزل جیسا بھی ہے، اس کی سیاسی سوچ یا نظریات سے اختلاف اپنی جگہ، لیکن اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے، چاہے یہ ایک فکسڈ میچ ہی کیوں نہ ہو۔
یاد رکھیں، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ضروری نہیں کہ مظلوم آپ کا ہم خیال ہو۔ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ آپ حق کا ساتھ دیں، چاہے ظلم کا شکار آپ کا بدترین مخالف ہی کیوں نہ ہو۔
شہداء کو صرف یاد کرنا، ان کی تصویریں لگانا اور ان کے لیے تعزیتی الفاظ لکھنا کافی نہیں ہوتا، بلکہ اصل ذمہ داری انہیں انصاف دلانا ہے۔
اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے آج تک ایسا کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جس سے شہداء کو انصاف ملنے کی کوئی عملی امید پیدا ہوئی ہو۔
شہداء کے لیے اصل خراجِ عقیدت یہی ہے کہ ہم ان کے انصاف کے لیے آواز اٹھائیں، جدوجہد کریں اور اس وقت تک پیچھے نہ ہٹیں جب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔
کیونکہ شہداء کو صرف یاد نہیں، انصاف بھی چاہیے۔
خیبر پختونخوا میں سہیل آفریدی کے جانے کے بعد اب پوری پی ٹی آئی کو مینج کر لیا گیا ہے۔ اور یہ معاملہ صرف خیبر پختونخوا تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی صورتحال یہی دکھائی دے رہی ہے۔
اب کسی سے امیدیں وابستہ کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ اب جو کچھ کرنا ہے، ہمیں خود ہی کرنا ہوگا۔ اور جتنا جلدی ہم عملی قدم اٹھائیں گے، اتنا ہی ہمارے لیے بہتر ہوگا۔
مجھے نہیں لگتا کہ خان صاحب نے چیف جسٹس کو کوئی خط لکھا ہوگا۔ خان صاحب کی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی باہر آنے نہیں دی جا رہی، تو پھر یہ اتنا لمبا خط کیسے باہر آنے دیا گیا؟
خان صاحب کی بہنوں کے علاوہ جو بھی ان سے ملاقات کر کے باہر آتا ہے، وہ صرف ذہنی مریض کی مرضی کی بات بولتا ہے۔
Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.