9 نومبر یومِ اقبال، شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت ❤️
اقبال کا پیغام محض شاعری نہیں، ایک زندہ فلسفۂ حیات ہے۔
انہوں نے مسلمان کو خودی، خودداری اور عمل کی طاقت پہچاننے کا درس دیا۔
وہ چاہتے تھے کہ نوجوان مایوسی چھوڑ کر اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔
ان کا تصورِ شاہین بلند پروازی، غیرت، حوصلے اور آزاد فکر کی علامت ہے۔
آئیے یومِ اقبال پر عہد کریں کہ ہم اقبال کو صرف پڑھیں گے نہیں بلکہ ان کے افکار کو اپنی زندگیوں میں بھی اپنائیں گے۔
مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
یہ شعر خودداری، قناعت اور بلند کردار کا درس دیتا ہے۔
مرشد اقبال سمجھاتے ہیں کہ انسان کی اصل پہچان دولت نہیں بلکہ اس کی خودی، کردار اور عزتِ نفس ہے۔
غربت کوئی عیب نہیں، مگر اپنے اصولوں کا سودا کرنا سب سے بڑی محرومی ہے۔ ❤️