@PTIofficial zulm o sitam k is dor ma jin jin ashaab ne haq ka sath dya,,jase k Sahib zada sab, Sheikh rasheed etc etc, history un ko yad rakhe ge inshaAllah
پریس ریلیز
صاحبزادہ حامد رضا کی ناحق قید کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریکِ انصاف کا بھرپور اظہارِ یکجہتی؛ ان کی ثابت قدمی، سیاسی وفاداری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین
سنی اتحاد کونسل نے مشکل ترین سیاسی حالات میں تحریکِ انصاف کا غیر مشروط ساتھ دیا؛ صاحبزادہ حامد رضا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا: شیخ وقاص اکرم
صاحبزادہ حامد رضا کی رہائی، عدالتی اپیلوں کی فوری سماعت اور تمام آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ
اسلام آباد، 6نومبر 2026: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور سابق رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد حامد رضا کی ناحق قید کا ایک سال مکمل ہونے پر ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ثابت قدمی، اصولی مؤقف اور جمہوری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا کی ناحق قید ہمارے نزدیک سیاسی انتقام اور اختلافِ رائے کو دبانے کی پالیسی کی ایک افسوسناک مثال ہے۔ ایک منتخب عوامی نمائندے اور اتحادی جماعت کے سربراہ کو اس طرح قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑنا نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ ملک ��یں جمہوری اقدار، سیاسی آزادیوں اور بنیادی حقوق کی صورتحال پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریکِ انصاف کا ساتھ اس وقت دیا جب سیاسی حالات انتہائی مشکل اور غیر یقینی تھے۔ 8 فروری 2024 کے انتخابات کے بعد جب تحریکِ انصاف کو غیر معمولی سیاسی اور پارلیمانی مشکلات کا سامنا تھا، سنی اتحاد کونسل نے اپنی جماعت کا پلیٹ فارم تحریکِ انصاف کے منتخب نمائندوں کے لیے فراہم کیا۔ یہ تعاون محض ایک انتخابی یا پارلیمانی بندوبست نہیں تھا بلکہ باہمی اعتماد، اصولی وابستگی اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی عملی مثال تھا۔
شیخ وقاص ا��رم نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے ذاتی سیاسی مفادات اور اپنی پارلیمانی حیثیت سے بالاتر ہو کر عمران خان صاحب اور تحریکِ انصاف کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھی۔ انہیں دس سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، قومی اسمبلی کی نشست سے بھی محروم ہونا پڑا، لیکن انہوں نے اپنے سیاسی مؤقف سے دستبرداری اختیار نہیں کی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو شخص اپنی اسمبلی کی نشست، سیاسی مستقبل اور ذاتی آزادی کو داؤ پر لگا دے، اس کی جدوجہد کو محض سیاسی مفاد یا مصلحت پسندی کے پیمانے پر کیسے پرکھا جاسکتا ہے؟ صاحبزادہ حامد رضا کی قربانیاں اس حقیقت کی یاد دہانی ہیں کہ سیاسی اتحاد کی اصل قدر مشکل وقت میں ظاہر ہوتی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف سنی اتحاد کونسل کی قیادت، ذمہ داران، کارکنان اور بالخصوص صاحبزادہ حامد رضا کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ان کے اہلِ خانہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران جن ذہنی، جذباتی اور عملی مشکلات کا سامنا کیا ہے، تحریکِ انصاف ان کا احساس کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کی سزا کے خلاف قانونی اپیلوں کی فوری، منصفانہ اور غیر جانب دارانہ سماعت یقینی بنائی جائے، انہیں قانون کے مطابق رہائی اور دیگر دستیاب قانونی ریلیف فراہم کیا جائے، اور دورانِ قید ان کی صحت، علاج معالجے، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات سمیت تمام بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا فیصلہ جمہوری عمل اور عوامی رائے سے ہونا چاہیے، نہ کہ سیاسی مخالفین اور ان کے اتحادیوں کو مسلسل قید و بند کی مشکلات میں رکھنے سے۔ قانون کی بالادستی، شفاف عدالتی عمل اور انسانی وقار کا احترام ہر شہری کا حق ہے، خواہ اس کی سیاسی وابستگی کچھ بھی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان مشکل وقت میں قائم ہونے والا باہمی اعتماد ہمارے لیے اہم ہے۔ ہم صاحبزادہ حامد رضا کی جدوجہد، ان کی جم��عت کے تعاون اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان کی رہائی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر پُرامن، آئینی اور قانونی کوشش کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف اپنے تمام سیاسی اتحادیوں، قید رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری مشترکہ جدوجہد عمران خان صاحب سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی، بنیادی حقوق کے تحفظ اور ملک میں حقیقی جمہوری آزادیوں کی بحالی کے لیے جاری رہے گی۔
جاری کردہ:
شیخ وقاص اکرم
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
پاک��تان تحریکِ انصاف
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پاکستان تحریکِ انصاف
@panadollxtra beshak,,,,,
lkn Imran Khan Mard e Moman ha,,,Mard e Haq ha,,us ka eman bht pukhta ha,,us ka yaqeen, yaqeen e mohkam ha, wo Iqbal ka Shaeen ha,,wo Mujahid ha,,orr Mujahid ke jo mot ha wo qom ke hayaat ha, Allah tala khan ko salamat rakhe, Amin
@Sweetheart56603 agle din ma ne TV pr aik alim ko suna,,farma rahe thy k azmaish, museebat orr dukh jis ko milte hain use sabr krna chahye orr yaqeen rakhna chahye k abhi ,,,rehmat ka darvaza khula ha, umeed baqi ha, Allah se shikva nhi balk tobah kare,,apni bakhhshish k lye
اسلام علیکم امید کرتا ہوں سب بھائی اور بہن خیرت سے ہو گئے آج جعمہ مبارک دن ہ�� سب حضرات محمد صلی علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھیں قیامت کے دن حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم کو وہ شخص نزدیک ہو گآ جس نے زیادہ درود شریف پڑھیں ہو امید ہے سب اس پوسٹ کو پڑھیں بھی اور اگے شیر کرے شکریہ