پاکستان کو اُن ممتاز خواتین پر فخر ہے جنہوں نے وقار، صلاحیت اور امتیاز کے ساتھ ہمارے ملک کی نمائندگی کی۔ بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بیگم شائستہ اکرام اللہ سے لے کر، جنہوں نے پاکستان کے ابتدائی دور میں اس کی سفارتی شناخت کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک، جن کی قیادت نے پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا، پاکستانی خواتین کی متعدد نسلوں نے عوامی خدمت اور بین الاقوامی امور کے میدان میں دیرپا چھاپ چھوڑی ہے۔
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن پر پیغام
@AseefaBZ
پاکستان میں خواتین کی سفارت کاری اور قومی زندگی میں خدمات کی ایک درخشاں روایت موجود ہے۔ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے قیامِ پاکستان کے ابتدائی برسوں میں بیرونِ ملک پاکستان کی باوقار اور مؤثر نمائندگی کی۔ بیگم شائستہ اکرام اللہ، جو ایک ممتاز سفارت کار اور پارلیمنٹیرین تھیں، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے اولین نمائندوں میں شامل رہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے فروغ اور نئی آزاد ہونے والی قوام کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، جو عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم تھیں، پاکستان کے بین الاقوامی روابط کو وسعت دی اور عالمی فورمز پر ملک کے مقام کو مزید مستحکم کیا۔
خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام
@AAliZardari
"پاکستان کو تقسیم نہیں، اتحاد کی ضرورت ہے۔ حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ چلیں گے تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔" عوامی مسائل کے حل، جمہوریت کے استحکام اور قومی ترقی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال
@BBhuttoZardari
حکومت کے کچھ ایسے وزراء ہیں جو وزیراعظم کی مدد کرنے کے بجائے مزید مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ میں نے خود وزیراعظم کو اس عہدے کیلئے دو بار ووٹ ڈالا ہے۔ وزیراعظم خوش دلی سے اپوزیشن اور اتحادیوں سے انگیج کرتے ہیں، ہمارے ارد گرد جو صورتحال ہے اس کو بہتر کرنے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال
@BBhuttoZardari
کشمیر کے معاملے میں حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر معاملات کے حل کی کوشش کی لیکن ایک سینئر وزیر یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ راولاکوٹ کا کشمیری کشمیری نہیں ہے؟ میں اس وزیر کے ساتھ بیٹھتے ہوئے کیسے اس بات کا جواز دوں ؟ اور وہ وزیر آج تک معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ایسے بیانات دیئے گئے جس سے مزید آگ بھڑکائی گئی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال
@BBhuttoZardari
It was a pleasure to meet UN Resident Coordinator Mr. Mohamed Yahya along with representatives of WFP, WHO, UNHCR, UN Women, UNFPA and UNESCO today. We had a productive discussion on strengthening cooperation between Pakistan and the United Nations in advancing sustainable development, climate resilience, health, education, and social protection. We also discussed our shared commitment to polio eradication and improving child and maternal nutrition across Pakistan. We value the UN’s continued partnership and support for our national development priorities and look forward to working together for a more resilient, inclusive, and prosperous future.
گلگت بلتستان کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں انتخابات میں کامیاب کروایا، مسلم لیگ ن کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری مینڈیٹ کو تسلیم کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے معاملات جلد از جلد حل ہوں جس کیلئے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان ایران تعلقات جنگ سے پہلے بھی بہتر تھے آگے بھی بہتر رہیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو
@BBhuttoZardari
اس وقت ملک میں جہاں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وہاں بلدیاتی نظام موجود ہے۔ جہاں مسلم لیگ کی حکومت ہے وہاں وہ خوفزدہ ہیں۔ اگر ہمت ہے تو قانون سازی کریں اور نوے دن میں لاہور اور اسلام آباد میں کروائیں بلدیاتی انتخابات، پھر ہمیں بھی احساس ہو کہ کراچی کے میئر کو کتنا بااختیار کرنا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال
@BBhuttoZardari
کشمیر کی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان ذمہ داری لینے کیلئے تیار ہیں تو میری تجویز ہے کہ انہیں موقع دیا جائے کہ وہ کشمیر کے عوام سے بات چیت کریں اور کسی نتیجے پر پہنچیں کہ ان کو آئندہ کسی بھی احتجاج کیلئے نہ آنا پڑے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال
@BBhuttoZardari
میئر میرپورخاص عبد الرؤف غوری کا شھر کے مختلف علاقوں کا دورا صفائی ستھرائی کو دیکھ کر میونسپل کارپوریشن کے عملے کو سختی سے حدایت دی مجھے 48 گھنٹے کے اندر شھر بلکل صاف ستھرا چاہئے ورنہ مجھے عملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ۔
میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری، ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری اور ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے #محرم_الحرام کے حوالے سے شہر کے مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے گزرگاہوں کا دورہ کیا
اس موقع پر امام بارگاہوں اور گزرگاہوں میں سفائی ستھرائی، سیکیوریٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
Saddened to hear about the passing of our very dear member of the PPP family Saba Hyder. I visited her on the first day at Ziaudin hospital in Karachi, where she was undergoing treatment. My prayers are with the family and I pray Allah SWT grants her highest ranks of Jannah and gives her eternal peace. Lots of prayers for the family and all her loved ones, may Allah make it easy for us all. Ameen🤲🏼
President of the Islamic Republic of Iran, Dr. Masoud Pezeshkian met President Asif Ali Zardari today at Aiwan-e-Sadr. The two leaders discussed bilateral relations, mainly regional peace and security, bilateral and regional connectivity, economic cooperation and other issues of mutual interest.