راتوں رات پیٹرول کی قیمت بڑھاتے تمھیں شرم نہی آئی دل نہی ہلا عوام جو روٹی نہی کھا سکتی دوائی نہی لے سکتی اس کے لئے پیٹرول بڑھا دیا : سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب
آپ دل تھام کر سنیں کہ بیکن ہاؤس سکول / یونیورسٹی کو ایک این جی او کے تحت رجسٹر کر کے ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے اس کی فیسیں آپ جانتے اور وہاں صرف الیٹ کلاس جاتی ہے
شفا انٹرنیشل پاکستان کا مہنگا ترین ہسپتال ہے اسے بھی ٹیکس چھوٹ دی جاتی ہے
باقی سو یونٹ والے لائف لائن صارف تک پر چھ سو روپے فکسڈ چارج لگتا ہے
اسطرح غریب کا احساس کیا جاتا ہے
عید پر ان غریبوں کے ساتھ یہ کھانا زیادتی ہے عید پر ہر گھر میں گوشت اور کھانا پکتا ہے جو بھی ورکر آپ کو نظر آئے اسے ساتھ بٹھا کر کھانا کھلا دیں عید قربان پر سب کا خیال رکھیں یہی اس عید کا فلسفہ ہے
یہ عید پر آپ کی خدمت کر رہے ان کا خیال آپ نے رکھنا ہے
صبح میں نے لاہور سے
"Daewoo express"
کے ذریعے واپس گھر(ملتان) کیلئے نکلنا تھا۔ میرے ساتھ ایک عزیز(جو کولیگ اور فیملی فرینڈ بھی ہیں) تھے۔ ٹھوکر پر بس رکی تو وہ کچھ کھانے کو لینے کیلئے نیچے اُتر کر ابھی گئے ہی تھے کہ ڈرائیور نے بس چلا دی۔
میں نے بس ہوسٹس کو بلایا، بیل بجائی، ڈرائیور کو آوازیں دیں، آگے جا کر بتایا کہ ابھی رُکیں ایک پیسینجر نیچے ہیں وہ آتے ہونگے۔ کسی نے نہیں سُنی اور جواب مِلا کہ ہم اس میں کچھ نہیں کر سکتے۔
لاکھ سمجھانے کی کوشش کی کہ بھائی وہ اپنا فون بھی سیٹ پر چھوڑ گئے ہیں میں رابطہ نہیں کر پا رہی۔ دو منٹ کیلئے بس روکنے سے کچھ نہیں ہو جائے گا۔
المختصر میری کوئی بات نہیں سُنی گئی یہاں تک کہ میں نے چِلا چِلا کر کہا کہ آپ انکو نہیں بِٹھا سکتے تو مجھے
یہیں اُتار دیں میں اتنا سامان اکیلے نہیں سنبھال پاوں گی۔
کوئی جواب نہیں!! کسی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔۔
ٹرمینل پر فون کیا کال ایجنٹ سے بات کی سب کیا۔۔
مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اپنے کسٹمرز کے ساتھ یہ اتنی بے حسی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں۔ تو خیال آیا کہ پوسٹ کرنی چاہیے ۔
اللہ کا واسطہ ہے اس ملک کو جہنم بنانے سے روکو۔
یہ ملک ہماری امیدوں کا آخری مرکز یہ امیدیں کرچی کرچی ہو رہی ہیں۔
عورت کی عزت لٹ رہی ہے مرد ذلیل ہو رہا ہے اور تو اور مخنث بھی تشدد کا شکار ہے۔
کوئی تو روک لو انسان کو روٹی نہیں عزت تو دو۔
غریب کے لئے کوئی ایک مسلہ تو نہی ہے پنجاب میں سکولوں میں آج سے تین مہینے کی گرمیوں کی چھٹیاں دے دی گئیں کچھ عرصہ سے یہ شور تھا کہ پرائیویٹ سکول ٹیچرز کو گرمیوں کی چھٹیوں کی تنخواہ دیں اب پرائیویٹ سکولوں نے یہ توڑ نکالا گرمیوں میں ٹیچرز کو فارغ کر رہے اور کہہ رہے آپ انجوائے کریں چھٹیوں کے بعد اگر ضرورت ہوئی تو بلا لیں گے
پہلے پیرا فورس نے گلی میں قربانی کا جانور باندھے پر جرمانے شروع کر دیے اب گرمی میں لوگ جس گاڑی میں جانور لے جا رہے اس پر ہزاروں کے جرمانے ہو رہے ہیں کیا حکومت نے کوئی پالیسی دی تھی کہ کن گاڑیوں میں جانور جا سکتا کس میں نہی ؟
پنجاب میں لوگوں کو سزا کیوں ہے؟
نیازی نے ڈیفالٹ کروایا یا نہی یہ ایک الگ ٹاپک ہے مگر ان لوگوں نے تو ایک کروڑ لوگ ڈیفالٹ کروائے جو خط غربت سے نیچے اس دور میں گے ہیں
اگر ملک کی اکانومی بہتر تو لوگوں کی آمدن کیوں نہی بڑھی ؟ پچھلے چار سال میں 260 روپے تو پیٹرول کی قیمت بڑھ چکی ہے بجلی دگنی سے زیادہ ہو چکی مگر ایک عام ورکر کی تنخواہ وہیں ہے الٹا لوگوں کی نوکریاں چلی گئی پینشن چھین لی چھوٹے ٹھیلے والوں کے کاروبار اجاڑ ڈالے تو آپ کو تو سرکار سے یہ ٹویٹ لکھنے کے پیسے مل جاتے عام بندہ اس دور میں اجڑ رہا ہے اس کی زندگی مشکل ہو گئی ہے یہ بات تسلیم کرنا ہو گی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گزارش ہے کہ اس معاملے پر ایکشن لیا جائے، یہ کیوں لوگوں کو بلاوجہ تنگ کررہے ہیں، لوگوں کو کام کرنے دیں پہلے ہی پاکستان میں مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل ہے،
ہے کوئی جو ان کے خلاف ایکشن لے؟
عوام سے گزارش ہے کہ حکومت نے عوام کو لوٹنے کیلئے بدمعاشی کا فل پروگرام بنایا ہوا ہے لہذا اپنا بندوبست کر لیں۔ حکومت نے آہستہ آہستہ پیٹرولیم مصنوعات 600/700 تک لے کر جانی ہیں تاکہ اپنی عیاشیاں فل فلیج انجوائے کر سکیں، یہ آہستہ آہستہ 60/70 روپے بڑھایا کرینگے اور 5/10 روپے کم کر دیا کریں گے۔۔۔۔
چونکہ اب انہیں تنقید اور گالیوں سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا، یہ بے حس اور بے شرم ہو چکے ہیں اور انہیں یقین ہو گیا ہے کہ اب آئندہ الیکشن میں ووٹوں کیلئے عوام کے پاس جانے کی ضرورت بھی نہیں رہی، اس لئے یہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ مہنگی ترین کرنے کیلئے فل بدمعاشانہ فیصلے کرینگے۔
بیوقوف ای اوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنکی کوکین سکینڈل کو فالو کرنے والے، اس کے پیچھے لگ کر عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے والے ہم سب بلکہ ہم سارے ہی بہت بڑے بیووقوف ہیں۔۔۔۔
سر پنکی کوکین کا عام آدمی کے مسائل کوئی لینا دینا نہیں، وہ ملزم امیروں اور اشرافیہ کو منشیات سپلائی کرتی تھی، اشرافیہ کے ساتھ پھڈا پڑا اور پکڑی گئی۔۔۔ اب اشرافیہ چاہتی ہے کہ سارا دن چوبیس گھنٹے میڈیا اور سوشل میڈیا صرف اس پر ہی بات کرے۔۔۔ کوئی بھی مہنگی بجلی، مہنگے پیٹرول، مہنگی اشیائے خوردونوش، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عوام پر مظالم پر بات نہ کرے۔۔۔۔ اور ہم سارے بیوقوف بن کر پنکی پنکی کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔۔۔
مجھے ایمان کی حد تک یقین ہے کہ پنکی کوکین جیل میں بھی ٹھکرائن کی طرح ہی رہے گی، اس ملک میں کبھی بھی اشرافیہ کے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کہٹرے می نہیں لایا گیا۔۔۔
کیا ابھی تک محترم و مکرم ملک ریاض پاکستان آ گیا؟
کیا ابھی تک محترمہ و مکرمہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی صاحبہ پکڑی گئیں؟
مہنگی بجلی اور پیٹرول پر جب شور زیادہ ہوا اور راتب خور درباری پرموشن ٹیمیں بے بس ہو کر دفاع نا کر سکیں تو ایک نئے پلان سے سامنے آئے پہلے ایک فیک خبر اڑائی کہ بجلی سستی ہو رہی سب IPPs ختم ہو رہے ہیں اس کے بعد اس پر وزیراعظم اور حکومت کو خراج تحسین بھی پیش کرنے کی پوسٹ کر دی ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا ممکن نہی ہے لوکل کے علاوہ اس میں چائینہ کی کمپنیاں بھی ہیں بعض کے معاہدے 2039تک کے ہیں ان پر ساورن گارنٹی ہے حکومت چاہے بھی تو اتنی آسانی سے ختم نہی کر سکتی اور ایسا کوئی اعلان ہوا ہی نہی بس اس وقت لوگوں کو کنفیوژ کرنا ہے بھلے فیک نیوز سے ہو جائے
واپڈا کی بدمعاشی
حکومت کو لعنتیں اور بددعائیں سمیٹنے کا اتنا شوق کیوں ہے؟
۔
بھائی کے گھر بجلی کا بل بھرنے میں صرف 5 دن کی تاخیر ہوئی ہے، اور ابھی واپڈا والے اتنی سخت گرمی میں بجلی کاٹ کر چلے گئے ہیں۔ بچے گرمی میں بیٹھے ہیں۔
بل ابھی بھر دیا گیا ہے، اور پچھلے تمام ماہ کا بل ادا شدہ ہے۔ لائن مین کو کہا بھی کہ آج بھر دیں گے، درمیان میں چھٹیاں تھیں تو اس لیے تاخیر ہوئی ہے، اور لائن تو دو تین ماہ بل نہ بھرنے پر کاٹتے ہیں تو آگے سے اس کا کہنا تھا کہ @CMShehbaz ، @MaryamNSharif اور @akleghari کی حکومت نے نیا قانون بنایا ہے کہ بجلی کے بل میں صرف پانچ دن کی تاخیر ہو تو کنکشن کٹ جائے گا۔ یہ کیسا قانون ہے؟ نہیں ہے تو یہ غنڈہ گردی کیوں چل رہی ہے؟
۔
وزیراعظم صاحب، وزیراعلی صاحبہ اور اویس لغاری صاحب!
کیا واقعی اب کوئی ایسا قانون بنا ہے؟ یا رشوت خور واپڈا اہلکاروں کی بدمعاشی ہے، اور آپ اسے روکنے میں ناکام ہیں؟ اور اب ہر ماہ باقاعدگی سے بل بھرنے والوں کو بھی ایسے تنگ کیا جائے گا؟ آپ کے لیے تو بجلی، پیٹرول، گیس، گاڑی سب فری ہے، تو کیا عام آدمی کو یہ چھوٹی سی رعایت نہیں مل سکتی، وہ بھی آپ نے چھین لی ہے۔ واپڈا کے ان رشوت خور اہلکاروں کو تو بجلی مفت ملتی ہے، انھیں عام آدمی کی مشکل کا اندازہ ہی نہیں ہوگا۔
۔
وزیراعظم صاحب، وزیراعلی صاحبہ اور اویس لغاری صاحب!
حکومت اتنی بےحس کیوں ہے؟ حکومت کو لعنتیں اور بددعائیں سمیٹنے کا اتنا شوق کیوں ہے؟ بجلی، گیس، ہر چیز پر ٹیکس پر ٹیکس لگا کر آپ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، لوگوں کے لیے زندگی دشوار ہو گئی ہے، اور اوپر سے ایسی غنڈہ گردی ہے۔ ہر چیز زورزبردستی اور غنڈہ گردی سے کرکے آپ لوگوں سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں؟ اپنے جہازوں اور عیاشیوں کے خرچ آپ ایسے پورے کریں گے؟
۔
کچھ تو خدا کا خوف کریں اور اس غنڈہ گردی کو روکیں۔ یہ بھائی کے ساتھ ہوا ہے تو مطلب آج لاہور میں ہی ہزاروں مزید لوگوں / گھروں کے ساتھ بھی ہوا ہوگا۔ اس بے حسی کے خلاف آواز اٹھائیں۔
پوسٹ شیئر کریں تاکہ ارباب اقتدار تک پہنچ جائے۔