شکر الحمدللہ ❣️
خدا پاک نے ہمیں اپنی رحمت (بیٹی) سے نوازا ہے خدا پاک کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے
خداوند عالم ہمیں اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اللہ پاک میری اولاد سمیت سب کی اولاد کو صحت و تندرستی والی زندگی دے آمین
سب جاننے والے کہتے قسمت والی ہو ساس اور سسرال اچھا ملا جبکہ سسرالی اور ساس کہتی الحمدللہ ہمیں بہو اچھی ملی اور میری ساس اپنے میکے اور جاننے والوں میں میری اتنی تعریف کرتی کہ سب دعا کرتے کہ میرے جیسی بہو انکو بھی مل جائے 😁😎
استغفر اللہ اج کے دور میں بھی ایسے جاہل لوگ پائے جاتے ہیں خدا غارت کرے ایسے لوگوں کو
جن کی ماں بھی عورت ،بہن بھی اور بیوی بھی عورت تو بیٹی کیوں ناپسند پھر ؟
اور عورت کو ہی لڑکی پیدا کرنے پر کیوں تکلیف ؟ اپنا عورت ہونا برداشت کر لیا نا ؟
آپکی بات بالکل درست ہے لیکن دوسرا رخ یہ بھی کہ کئی لڑکیاں سسرال کی خدمت تو نہیں کرتیں لیکن بچہ پیدا ہونے سے پہلے اور بعد انکو مکمل پروٹوکول چاہیے ہوتا ہے اور پھر اگر وہی سسرال پروٹوکول نا دے تو برا بن جاتا ہے ۔
اچھے اور برے لوگ ہر رشتے کی صورت میں موجود ہوتے ہیں ۔
لڑکے کی شادی کی جو وجوہات ہوتی ہیں اس میں ایک سولڈ وجہ
بہو آکر ساس سسر کی خدمت کرے گی اور دلہا کے کنوارے بہن بھائیوں کا خیال رکھنا بھی عموما اسکی ذمہ داری بن جاتی
لیکن
جب بچہ ہوتا ہے تو اسی خدمت گزار بہو کی خدمت کرنے والا سسرال میں کوئ نہیں ہوتا
یا تو اسکو اس کے میکے بھیج دیا جاتا ہے سوا مہینہ کے لئے
یا پھر اسکے میکے سے کوئ آتا ہے خدمت کرنے کو
صرف جہیز ہی لعنت نہیں ہمارے معاشرے میں بہت سی غلط چیزوں کو ایڈریس کرنے کی ضرورت ہے
@muamir ہمارے معاملے میں الٹ ہوا میری ساس میر بہت خیال رکھتی تھیں اور رکھتی بھی ہیں اور میری اماں جی میری ساس کا کردار نبھاتی تھیں کہتی تھی صرف بیڈ ریسٹ نہیں کرنا جسم کو متحرک رکھنا ہے چلتے پھرتے رہنا ہے چھوٹے چھوٹے کم کرتی رہنا یہ نا ہو بستر پر ہی پڑی رہو 🤣🤣🤣🤣
شکر الحمدللہ ❣️
خدا پاک نے ہمیں اپنی رحمت (بیٹی) سے نوا��ا ہے خدا پاک کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے
خداوند عالم ہمیں اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اللہ پاک میری اولاد سمیت سب کی اولاد کو صحت و تندرستی والی زندگی دے آمین
پوسٹ کے کمینٹس میں کہا گیا کہ کافی لڑکے والے منع کرتے لیکن لڑکی والے پھر بھی دیتے
کچھ ماہ پہلے میرے گھر کے قریب ایک لڑکی کی شادی پھوپھو کے گھر ہوئی اصرار کر کے جہیز نا لیا گیا اور بعد میں وہی ساس کسی چیز کو ہاتھ تک نہیں لگانے دیتی جبکہ پہلے کہتی تھی میرا اتنا سامان ہے کیا کرنا
جہیز کو کیسے ختم کریں
میں نے اپنے سسر سے کہا میں کتنا ہی منع کروں جہیز دینے سے
آپ نے باز نہیں انا اور پھر انہیں ایک لسٹ دی کہ کم از کم یہ سامان بالکل نہ دینا جس میں فریج واشنگ مشین جوسر وغیرہ جیسی چیزیں شامل تھیں جو عموماً کافی بوجھ بنتی ہیں لڑکی والوں پر
لیکن پھر بھی انہوں نے فوڈ فیکٹری دیدی
میں نے کہا آپ کو منع کیا تھا جوسر کا تو بولے تم نے تو جوسر کا منع کیا تھا 😁😁😁