تھوڑا سوچوں پھر ایک بات لکھوں
جذبات لکھوں یا حالات لکھوں
تیرے عشق کو اپنے ساتھ لکھوں
یا میرے ہاتھوں میں تیرا ہاتھ لکھوں
تجھے دیکھوں پھر تیری بات لکھوں
تعریف لکھوں یا فریاد لکھوں
تیرے پیچھے خود کو آباد لکھوں
یا تنہائی میں خود کو برباد لکھوں 🥀
#اردو_زبان
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا،
" انسان ناراض ہو تو دوبارہ منہ تک نہیں لگاتا،
اور رب ناراض ہو، تب بھی دن میں پانچ بار اپنی طرف بلاتا ہے.
یہ ہے سچی محبت۔"
کچھ لوگوں کی حقیقت بھینگے آدمی جیسی ہوتی ہے جو دیکھتا دائیں طرف ہے لیکن بائیں طرف والا سمجھ رہا ہوتا ہے اُسے دیکھ رہا ہے اور اُسکا اصل فوکس درمیان والا ہوتا ہے 😵💫
-
#فیلیات ✍️
یہ میرا اپنی ذاتی زندگی کا تجربہ اور نچوڑ ہے آپ جتنا نرمی سے بات کریں گے لوگ آپ کے اخلاق کو آپ کی کمزوری اور آپ کو پاگل سمجھنا شروع کر دیتے ہیں ۔لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ انسان ہر بدتمیزی برداشت کرتا رہے، یا اپنی شرافت کو دوسروں کے لیے اپنی بے بسی بنا دے۔ نرمی اپنی جگہ اور خودداری اپنی جگہ۔
#SMK
نـومبر کا رویہ بھی ...!!!
اسی بے درد جیسا ہے !!!
نا جذبوں میں تپش کوئی !!!
نا سینـے میں خـلش کوئی !!!
نا لہجے میں کوئی گرمی !!!
نا باتوں میں کوئی نرمی !!!
سیـاہ راتـیـں، خـفـا نیـندیں !!!
تھکن سے چور، جسم و جاں !!!
نا سینے میں ارماں کوئی !!!
نا خــواب مـہـرباں کـوئی !!!
نـومبر کا رویہ بھی ...!!!
اسی بے درد جیسا ہے !!!
#انتظار
اچھےالفاظ اور اچھے خیالات ہی خوبصورتیاں تخلیق کرتے ہیں۔ جس چہرے کے ساتھ ہم پیدا ہوتے ہیں، وہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا۔
مگر جس چہرے کے ساتھ ہم مرتے ہیں، اسے تراشنے کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں۔
وہ ہمارے لفظوں، خیالوں، خوابوں اور دُعاؤں کا عکس ہوتا ہے ۔
تحمل سب سے بڑا ہتھیار ہے..!!
برداشت زرہ ہے.
زندگی جنگ ہے.
جیتے گا وہ
جو
یہ آلات حرب زبان کو روک لگانے پر استعال کرے گا.
ان سے
حروف کا کٹاؤ کر کے
باتوں کو جملوں تک تراش کر محدود کرنا
جملوں کو لفظوں تک
اور
لفظوں کو تاثرات تک محصور کر دینا.
بات بے بات نہ بولنا ہی اس جنگ کی جیت ہے.