بھائیو اینڈ لیڈیز۔
مرد اور عورت دونوں کی اپنی عزت ہے، اپنا مقام ہے۔ دونوں کو عزت دیجیے، دونوں کا احترام کیجیے۔ اور دونوں میں سے جہاں جو غلطی کرتا ہے، اسے برا کہیے۔لیکن رشتوں میں زہر مت گھولیے، رشتوں کی تذلیل مت کیجیے۔ کسی ایک جنس کو برا کہہ کر اس کے خلاف نفرت کا ماحول مت پیدا کیجیے۔ 🙏
#SMK
میری امی کی ایک دلچسپ عادت ہے۔ گھر کے خرچ میں سے کچھ پیسے کبھی ایک جگہ نہیں رکھتیں۔ الگ الگ چھوٹے بٹووں میں، کبھی الماری کے کسی خانے میں، کبھی بستر کے نیچے اور کبھی کسی کور کے اندر۔ پھر مہینے کے آخر میں ان کی سب سے پسندیدہ سرگرمی ان چھپی ہوئی جگہوں سے اپنے ہی بچائے ہوئے پیسے ڈھونڈنا ہوتی ہے۔۔😍😁
یاد رکھیں، آپ ہر کسی کے لیے ہمیشہ اہم نہیں رہ سکتے، چاہے آپ کتنا ہی خالص کیوں نہ ہوں۔ کچھ لوگ واقعی بے قدرے اور کم ظرف ہوتے ہیں، جنہیں نہ محبت سمجھ آتی ہے، نہ خلوص کی قدر۔ ایسے لوگ بس اپنے جیسے لوگوں میں خوش رہتے ہیں۔ اس لیے خود کو سنواریں، خود پر یقین رکھیں، اور وہاں رکنے کی کوشش نہ کریں جہاں آپ کی قدر نہیں کی جاتی۔
#SMK