اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تمام ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹرز نے واضح کر دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دل بالکل ٹھیک ہے، دل کا کوئی تازہ مسئلہ نہیں نکلا، بلکہ انہیں غالباً ورٹیگو یعنی چکر آنے کی شکایت ہوئی تھی، جس کی وجہ سے طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں فوری طور پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا تاکہ کوئی رسک نہ لیا جائے۔
اب ان کی رضامندی سے ڈاکٹرز مزید تسلی کے لیے سر مبارک کا سی ٹی اسکین کر رہے ہیں تاکہ ہر چیز مکمل طور پر کلیئر ہو جائے، اور اس پورے عمل میں ضلعی انتظامیہ کی برق رفتاری اور ذمہ داری قابلِ تعریف ہے جنہوں نے ہر لمحہ مولانا صاحب کی صحت کو اولین ترجیح دی۔ اللہ کرے سی ٹی اسکین بھی بالکل نارمل آئے اور مولانا صاحب جلد مکمل صحت یاب ہو کر گھر واپس جائیں، اور ساتھ ہی ان سے یہی گزارش ہے کہ اب اپنی صحت، خوراک، آرام اور وزن کا خاص خیال رکھیں، کیونکہ احتیاط ہی سب سے بڑا علاج ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کا دورہ، طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست
ڈی جی آئی ایس پی آر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی اور یکجہتی پر گفتگو کی
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ؛
قومی یکجہتی، ملکی سالمیت اور دشمن کے پروپیگنڈا کو مؤثر جواب دینے کیلئے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے
نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے،
نوجوانوں کو ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام میں کردار ادا کرنا ہوگا،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تعلیمی اداروں میں قومی شعور، حب الوطنی اور ملکی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار کے فروغ پر زور دیا
اس موقع پر آئی بی اے کراچی کے طلباء و اساتذہ نے ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛
پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
طلباء نے پاکستان کیخلاف دشمن کے منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے اور قومی یکجہتی کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا