ہم سب مزدور ہی ہیں بس اپنے اپنے حصے کے نصیب کی نوکری کررہے ہیں کوئ کسی سے افضل نہیں عالیشان عمارتیں بھی ایک اینٹ کے نکل جانے سے عیب دار لگنے لگتی ہیں اس لیے کوئ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا سب کی اپنی اپنی جگہ اہمیت اور حیثیت ہے وقت کب کس کی اہمیت اور حیثیت کو آسمان سے زمین اور زمین سے آسمان پر لے جاۓ یہ خدا کی مرضی ہے لہذا ہر حال میں اُس خدا کا شکر ادا ک��تے رہنا چاہیے اور خدا کا سب سے بڑا شکر اس سے بہتر انداز سے اور کیا کیا جاسکتا ہے کہ اپنے سے منسلک ہر فرد کا خیال رکھا جاۓ چاہے اُس کا آپ سے چھوٹا سا تعلق ہی کیوں نہ ہواور یہ ہی سب خدا کو پسند ہے ۔آئیے آج اپنے اس دن کو اس ہی سوچ کے ساتھ آگے بڑھائیں اور ایک دوسرے سے جُڑ جائیں ۔
#laboursday