اس خاتون کا نام یاسمین ہے اور وا��د کا نام محمد رفیع ہے۔
یاسمین کے لئے ایک بہن نے رابطہ کرکے انکی دردناک داستان کچھ اس طرح سے بیان کی ہے:
"السلام علیکم
ولی اللہ بھائی ایک خاتون جو کہ **** میں رہائش پذیر ہیں
انکی داستان بہت دکھی ہے۔
کراچی سے والد نے سوتیلی والدہ کی باتوں میں آکر بوڑھے آدمی سے کم عمری میں نکاح کردیاتھا۔
خاتون کا نام۔یاسمین والد کا نام محمد رفیع تھا۔تین چھوٹے بھائی تھے۔جنکے نام سلیم،اعجاز،ریاض تھے۔والدہ کا نام شکیلہ تھا۔تایا کا نام شفیع محمد ہے۔ ریڑھی گوٹھ میں رہائش پزیر تھے
تایا کے بچوں کے نام احمد،بشیر ہیں۔
کہانی کچھ اس طرح سے ہے۔
اچھے کھاتے پیتے خاندان سے تعلق تھا۔والد نے ��وسری شادی کر لی۔
گھریلو ناچاقی کی بنا پر والد دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کو مٹی کا تیل چھ*ڑ�� کر آ*گ لگا دی۔والدہ حاملہ تھیں اور بچے سمیت ج*ل کر م*ر گئیں۔
جب پولیس آئی تو بچی(یاسمین) جو اس وقت نو سال کی تھیں اس نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا جسکی بنیاد پر پولیس والد اور والدہ کو پکڑ کر لے گئے۔
بچوں کو پھپھو لے گئیں ۔
بعد میں جب والد جیل سے واپس آئے تو بچے بھی واپس لے آئے۔
سوتیلی والدہ بہت برا سلوک کرتی تھیں۔کبھی گھر سے بھی نکال دیتی۔ شاید والد نے انہی مسائل سے چھٹکارہ پانے کیلئیے پنجاب میں کسی بوڑھے کے ساتھ بیاہ کر جان چھڑائی۔
بوڑھے خاوند کی وفات کے بعد ایک دو جگہ دوبارہ نکاح ہوا۔ اب یاسمین کے 7 بچے ہیں ۔
لیکن اپنے بھائیوں کو ملنے کی تڑپ میں دن رات روتی ہیں۔
کہتی ہیں کبھی کبھی مجھے اپنے بھائیوں کی خوشبو آتی ہے۔
پہلے جس خاوند کے ساتھ شادی کی تھی۔
ان سے منت سماجت کرکے شناختی (1998 کا شناختی کارڈ جو ہاتھ سے لکھا ہوا ہے) کارڈ لیا ہے۔
جس پہ گھر کا ایڈریس لکھا ہوا ہے۔
گھر کا ایڈریس شناختی کارڈ پر
مکان نمبر 2571 سیکٹر نمبر 2 کچی آبادی مجید کالونی لانڈھی کراچی نمبر 22 درج ہے۔"
کراچی کے تمام دوست اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔یاسمین کو اسکے بھائیوں سے ملاکر اسکی تکلیف دور کریں۔ بہن بھائیوں کی ملاقات کرواکر ایک ویران چمن کو پھر سے آباد کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
+923162529829
15 june 2026
#waliullahmaroof