برادر اعلیٰ حضرت عشق و محبت کے والہانہ انداز میں بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب ﷺ کو راضی فرمانے کے لیے گویا (استعارۃً) اپنی رحمت و عنایت کی باہیں محبوبِ خدا ﷺ کے گلے میں ڈال دی ہیں، تاکہ محبوبِ خدا ﷺ کی طبیعتِ مبارکہ راضی ہو جائے۔
فَتَرْضٰی نے ڈالی ہیں باہیں گلے میں
کہ ہو جائے راضی طبیعت کسی کی
اس شعر میں قرآنِ مجید کی سورۃ الضحیٰ کی آیتِ مبارکہ ﴿وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ﴾ (اور عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے) کی طرف نہایت لطیف اشارہ ہے +