Always dream and shoot higher than you know you can do. Do not bother just to be better than your contemporaries or predecessors.Try to be better than yourself.
“مجھے بار بار ڈیل آفر ہوئی اور کہا گیا کہ ملک چھوڑ کر چلا جاؤں یا خاموش ہو جاؤں تو میرے کیسز ختم کر دئیے جائیں گے، لیکن پہلے دن سے میرا موقف ہے کہ میں ان مقدمات کا سامنا عدالتوں سے کر کے ہی باہر آؤں گا کسی ڈیل کے نتیجے میں ہرگز نہیں۔ اسی لیے مجھ پر بے بنیاد 300 مقدمات بنائے گئے ہیں۔ کوئی بھی اور شخص ہوتا تو ان مقدمات کا سامنا نہیں کر پاتا لیکن میں جانتا ہوں کہ میں بے گناہ اور حق پر ہوں۔
اب توشہ خانہ کا جھوٹا کیس بھی مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان برگیڈیر احمد اور کرنل ریحان نے اقرار کیا ہے کہ توشہ خانہ کے تحفے میرے گھر نہیں گئے بلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے اور ان کے کاغذات مکمل ہیں۔
اب اس مقدمے میں ایک دن میں بریت ہو جانی چاہیئے، خصوصی طور پر بشرٰی بیگم کی ضمانت تو ہو جانی چاہیئے کیونکہ وہ خاتون ہیں اور اس کیس میں ان پر aiding and abetting کا ہی جھوٹا الزام ہے۔
مجھے معلوم ہے کہ چھبیسویں ترمیم والی عدالتیں اوپر سے لکھے لکھائے فیصلے ہی سنا��ی ہیں جو قانون کے مطابق نہیں عاصم لأ کے مطابق ہوتے ہیں۔ ترتیب بھی یوں رکھی جائے گی کہ پہلے توشہ خانہ 2 میں سزا سنائی جائے گی پھر القادر میں ضمانت کا فیصلہ آئے گا۔ یہی سکرپٹ ہے اور عدلیہ فی الحال قانون کے بجائے سکرپٹ پر ہی چل رہی ہے”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ اور وکلأ سے گفتگو(24 ستمبر، 2025)
2/2
“میں “لا الہ الا اللہ” کا ماننے والا ہوں۔ یہ کلمہ انسان کو ہر قسم کے خوف اور غلامی سے آزادی دیتا ہے- میری زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے عاصم منیر کے ہاتھ میں نہیں۔ ہمارا ایمان ہی ہماری ”حقیقی آزادی“ کا ضامن ہے، کیونکہ یہ کلمہ انسان کو خوف کی زنجیریں توڑنے کی قوت فراہم کرتا ہے۔
مجھے توڑنے کی کوشش میں مجھے مسلسل قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، ایک سال سے میرے ذاتی ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی، کئی کئی ہفتے تک اخبارات اور ٹی وی بند کر دئیے جاتے ہیں، فیملی ممبران اور وکلا تک کو ملنے سے روکا جاتا ہے- ڈیڑھ سال سے سیاسی رفقأ سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی- عاصم منیر کے لیے میرا پیغام ہے کہ مجھ پر دباؤ بڑھانے کے لیے چاہے میرے ��اندان میں سے جس مرضی کو قید میں ڈال دو میں نہ جھکوں گا نہ اس ظلم کو قبول کروں گا۔ میں اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھوں گا۔
عاصم منیر افغانستان کی موجودہ حکومت کی مخالف لابی کو خوش کرنے کی کوشش میں کم عقلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے دور میں خطے میں قائم ہونے والے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ جہاں ہمارے بہترین تعلقات ہونے چاہییں وہاں جان بوجھ کر حالات خراب کیے جا رہے ہیں- میرا دل اس پر بھی بہت رنجیدہ ہے کہ ہم نے کئی دہائیوں کی مہمان نوازی کے باوجود موجودہ دور میں اپنے افغان بھائیوں کو دھکے دے کر ملک سے باہر نکالا ہے۔ حالانکہ وہاں زلزلہ بھی آیا ہے اور ہمیں ان ک�� مدد کرنی چاہیئے-
علی امین گنڈاپور کو خصوصی ہدایت کرتا ہوں کہ افغانستان جائیں اور ان کے ساتھ جا کر بیٹھیں اور باہمی مسائل اورامن و امان کے حوالے سے بات کریں تاکہ حالات کو مزید بگاڑ سے بچایا جا سکے۔ جعلی وفاقی حکومت کو اس بات کا جواب دینا چاہیے، مریم نواز جاپان اور تھائی لینڈ جا سکتی ہے تو خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنے صوبے میں امن کے لیے افغانستان کیوں نہیں جا سکتا؟
خیبر پختونخوا میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف ملٹری آپریشن، ڈرون حملوں اور علاقوں سے بے دخلی کروانے کا عمل دراصل تحریک انصاف کی عوامی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کو غیر مقبول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور کو اس آپریشن کے خلاف بھر پور مزاحمت کرنی چاہیئے۔ صوبے کی عوام پہلے ہی سیلاب سے تباہ حال ہے۔ اگر وہاں ڈرون حملے اور آپریشن نہ رکا تو یہ بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ ہمارے کتنے پولیس اہلکار بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ یہ آپریشن جب تک بند نہیں ہو گا، لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا اور دہشتگردی مزید بڑھے گی۔
اس وقت پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب کی وجہ سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔ پوری قوم کو یکجا ہو کر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ میں اگر جیل سے باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ اور ٹیلی تھون کرتا مگر اب اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ وہ بڑھ چڑھ کر اور دل کھول کر ریلیف کے کاموں اور سیلاب متاثرین کی امداد میں حصہ لیں۔
بلوچستان میں سیاسی جلسے پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج میں پوری تحریک انصاف کو شرکت کرنی چاہیے۔”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو
(8 ستمبر 2025)
”میں لا الہ الا اللہ کا ماننے والا ہوں۔ یہ کلمہ انسان کو ہر قسم کے خوف اور غلامی سے آزادی دیتا ہے.“- سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو
(8 ستمبر 2025)
#مزاحمت_سے_ہوگی_خان_کی_رہائی#RetweetImranKhan
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے قوم کے نام اہم پیغام
“آٹھ فروری کو آپ کا مینڈیٹ چرایا گیا لہذا اس روز کو بطور یوم سیاہ منانے کے لیے آپ سب کو نکلنا ہو گا۔
کسانوں، مزدوروں، وکلاء اور ملک کے ہر مکتبہ فکر سے منسلک افراد کو 8 فروری کو نکل کر اپنے حق پر ڈالے گئے ننگے ڈاکے کے خلاف احتجاج کرنا ہو گا کیونکہ غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا اور غلامی سے نجات کے لیے جدوجہد ضروری ہوتی ہے ۔
��ٹھ فروری کو اس قوم کا مینڈیٹ چرا کر ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا۔ پاکستانی قوم نے تمام تر مشکلات کے باوجود جوق در جوق نکل کر تحریک انصاف کے حق میں ووٹ ڈالا مگر آپ کے ووٹ کو پیروں تلے روند کر جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ ملک میں جمہوریت کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔
اوورسیز پاکستانی جمہوریت کی بحالی تک ترسیلات زر میں کمی لا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں-
جمہوریت بچانے کے لیے انصاف ناگزیر ہے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا ہمارا مطالبہ اسی لیے ہے تاکہ ان واقعات کے متاثرہ افراد اور خاندانوں کو انصاف مل سکے۔ انصاف دینے کے لیے اخلاقی جرأَت کا ہونا اہم ہے۔ جہاں اخلاقی قوت موجود ہو گی وہاں انصاف بھی ہو گا۔ ایک حقیقی لیڈر میں اخلاقی قوت موجود ہوتی ہے۔ جمہوریت کی بنیاد ہی اخلاقیات پر ہے۔ موجودہ حکومت اخلاقیات سے بالکل عاری ہے کیونکہ انھوں نے اپنے ہینڈلرز کے ساتھ مل کر تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ مار کر عوام کو ان کے نمائندگان چننے کے حق سے محروم کیا۔ اس ڈاکے کی پردہ پوشی کے لیے مسلسل جعلی اور نا مکمل پارلیمان کے ذریعے قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ حق اور سچ سامنے نہ آئے اور ان کے جھوٹے اقتدار کو طول ملتا رہے۔ ملک میں آئین کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں، آزادی اظہار رائے پر پابندی ہے، پیکا جیسے قوانین منظور کیے گئے ہیں تاکہ کوئی ان کی فسطائیت کے خلاف آواز نہ اٹھا سکے، الیکٹرانک میڈیا کے بعد سوشل میڈیا پر پابندی لگا کر ملک کو اربوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے پر کاٹ دئیے گئے ہیں، ججز پر دباؤ ڈالا گیا اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے۔ پر امن سیاسی کارکنان کے ساتھ ��انوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
خفیہ اداروں کا اصل کام سرحدوں کا تحفظ اور دہشتگردی سے بچاؤ ہے، اگر وہ پولیٹیکل انجنئیرنگ اور تحریک انصاف کو توڑنے میں ہی لگے رہیں گے تو سرحدوں کا تحفظ کون کرے گا؟
بلوچستان میں دہشتگردی پنپ رہی ہے اور وہاں کے مسئلے کا کوئی سیاسی حل نہیں نکال رہا۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں ج�� تک عوامی اعتماد پر مشتمل حکومت نہیں لائی جائے گی، استحکام ممکن نہیں ہے”
We condemn the pressure on the judiciary and the disregard of judicial orders. What freedom can anyone expect in a country where even the justice system is shackled?”2/2
Former Prime Minister Imran Khan's Conversation with His Lawyers and Representatives of the Media at Adiala Jail - January 18, 2025
"The political victimization of women and the tarnishing of their dignity is against our societal, moral, and religious values. Bushra Bibi is not a politician. Targeting her just to pressure me is absolutely condemnable. She has had to endure cruelty only because she is my wife. Using women as targets in politics is the height of moral decay.
Let me reiterate that our party workers, including myself, would prefer being in jail over accepting the dictatorship of Yahya Khan Part 2. I will not compromise on the struggle for our genuine freedom, no matter how much pressure is exerted on me. The Hamoodur Rahman Commission report states clearly that Yahya Khan split the country in two to save his own hold on power. Even today, Yahya Khan Part 2 is playing the same game.
Human rights are being blatantly trampled upon in Pakistan under a brutal dictatorship hidden behind the veil of a so-called democratic government. Heinous mental and physical torture has been inflicted on prisoners in military custody. Even now, no visits are being permitted with those still in custody. This is unconstitutional, and a violation of their fundamental human rights. Over 100,000 raids were conducted on homes of PTI supporters in Punjab alone. Thousands of innocent workers were arrested. Even women and children were not spared. PTI stands firm despite all this.
Only those who live under the shadow of fear compromise on principles and ideology. I fear no one but God. Faith gives one the strength to never bow down to anyone. Only those who lack faith bow down (in fear). Prophet Muhammad (PBUH), who was the greatest leader of all time, taught us through his life that no matter how intense the trials, one must remain steadfast for the truth and never bow down to anyone but God.
Pakistan Tehreek-e-Insaf's struggle is to ensure the ascendancy of democracy, the rule of law, independent judiciary and media, and the protection of basic civil rights. We will succeed because we are on the side of the truth. I will struggle for it until my last breath, and my nation must not back down either!
The verdict in the Al-Qadir Trust case has exposed Pakistan’s judiciary to global ridicule. In a clumsy attempt to distort facts, the sold-out media labeled it a ‘sham trust.’ The Al-Qadir Trust is neither Bilawal House nor Avenfield House — it is an institution aimed at introducing students to the Seerah [life, example, and experiences] of the Prophet.
It is obvious that Malik Riaz was threatened, leading his son to buy a property in London worth nine billion rupees for eighteen billion. The prosecution has not yet been able to prove money-laundering took place. Yet, charges were filed against me and my wife, who did not derive financial benefit of even a single penny. If the charge against me is due to holding public office, on what grounds was Bushra Bibi, a housewife, targeted? Another absurdity is the government’s takeover of Al-Qadir University, which isn’t even government property. Under what law can the government seize trust property?
The so-called ‘sealed envelope’ can be opened by the government and investigation agencies. They should reveal its contents to the public so the truth can come out. But nothing will be made public when the sole purpose of a case is propaganda and a barrage of lies.
We will observe February 8th as a Black Day nationwide. On this day, the mandate of the Pakistani people was blatantly stolen. A fake government was imposed through rigged Form 47 (election) results, disregarding the people's will. I direct Ali Amin Gandapur to organize caravans from across KP to gather in Peshawar on February 8th for protests. I also instruct the legal community, including the Insaf Lawyers Forum and other (PTI) wings, to observe this day with vigorous protests. 1/2
اسلام آباد: میانوالی کے 200 بستروں والے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال سے بانی چیئرمین عمران خان کے نام کی افتتاحی تختی ہٹانا ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران سیاسی مخالفین کا مقابلہ کارکردگی سے نہیں بلکہ تاریخ مٹانے کی کوششوں سے کرنا چاہتے ہیں۔
تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ ہسپتال، جس کا افتتاح دسمبر 2022 میں عمران خان نے کیا، میانوالی اور سرگودھا ڈویژن کے لاکھوں عوام کے لیے اہم طبی سہولت ہے۔ اس منصوبے کی شناخت ختم کرنے کی کوشش عوامی خدمت کے منصوبوں کو سیاسی تعصب کی نظر سے دیکھنے کے مترادف ہے۔
یہ منصوبہ عوام کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا، کسی فرد یا جماعت کی ذاتی ملکیت نہیں۔
• پاکستان کا واحد کرکٹ ورلڈ کپ عمران خان کی قیادت میں جیتا گیا، یہ حقیقت کسی تصویر یا تختی سے تبدیل نہیں ہو سکتی۔
• شوکت خانم، نمل یونیورسٹی، صحت کارڈ اور دیگر فلاحی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ میراث کام سے بنتی ہے، سرکاری احکامات سے نہیں مٹتی۔
• تاریخ تختیاں ہٹانے سے نہیں بدلتی، عوامی یادداشت اور خدمات اسے زندہ رکھتی ہیں۔
جو لوگ اپنی کارکردگی سے مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ دوسروں کی شناخت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن منہ کی کھاتے ہیں۔
عمران خان کا نام کسی تختی کا محتاج نہیں، ان کی خدمات ، عوامی اثر اور اس چور ٹولے میں عمران خان کا خوف ہی خود ان کی پہچان ہیں۔
#مزاحمت_سے_ہوگی_خان_کی_رہائی
عمران خان، بشریٰ بی بی اور ہزاروں سیاسی کارکنوں پر قائم جھوٹے اور من گھڑت مقدمات مروجہ نظامِ انصاف پر چارج شیٹ ہیں۔ جب رول آف لاء کو ختم کر کے عدالتوں کو ڈکٹیشن پر چلایا جائے، تو ہر شہری کی آزادی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ لاقانونیت اور یکطرفہ فیصلوں کے اس نظام کے خلاف آواز اٹھانا اب ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے۔
#مزاحمت_سے_ہوگی_خان_کی_رہائی
“عمران خان پہلے سے زیادہ طاقت سے انشاءاللّہ واپس آئیں گے۔ پہلے ستر فیصد لوگ ساتھ تھے تو اب سو فیصد لوگ ان کے ساتھ ہونگے۔ عمران خان کے ساتھ پوری دنیا کی دعائیں ہیں۔ ان کی تو سیاسی جماعتیں ختم ہوچکی ہیں۔ عمران خان سرخرو ہوکر باہر آئینگے۔ ان ظالموں کا تو دنیا میں بھی ا��ر آخرت میں بھی انجام برا ہو گا۔”
- @Noreen_KhanPK
#حق_کی_جیت_ہو_گی
#مزاحمت_سے_ہوگی_خان_کی_رہائی
گجرات سے عمران خان کے جانثار ورکر ذیشان گل سیٹھی کو وفات کے ڈیڑھ سال بعد آج عدالت نے بے گناہ قرار دے کر با عزت بری کر دیا۔
کینسر کا موذی مرض جسم کو چاٹتا رہا، لیکن وہ شخص دو سال تک گرتا پڑتا عدالتوں میں پیش ہوتا رہا اور بالآخر اسی نظام کی چوکھٹ پر دم توڑ گیا۔ گجرات کا ذیشان گل سیٹھی تو سرخرو ہو کر مٹی تلے جا سویا، لیکن یہ مہرِ انصاف اس اندھے نظام کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔
عزیمت اور استقامت کا استعارہ: عمران خان
تاریخ جب بھی ہمت، حوصلے اور اصول پسندی کا باب کھولے گی، عمران خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ وہ شخص جس نے ثابت کیا کہ شکست کا تعلق حالات سے نہیں، انسان کے اپنے ضمیر اور ارادے سے ہوتا ہے۔ آج بھی وہ اپنے مخالفین کے سامنے ایک ناقابلِ شکست چٹان کی طرح کھڑا ہے۔
#FreeImranKhan
Former Prime Minister Imran Khan’s family has arrived at the Islamabad High Court for a hearing on their petition seeking to have his prolonged solitary confinement and inhumane isolation declared illegal. The Judges should recall their oath and ensure Justice! #ReleaseImranKhan