جناب خواجہ آصف صاحب بھی تشریف فرما ہیں۔ وزیرِ دفاع!
دفاعی معاہدہ ایران میں ہو رہا ہے، میٹنگ ہو رہی ہے، دفاعی وزیر یہاں بیٹھا ہوا ہے، خارجہ وزیر یہاں بیٹھا ہوا ہے۔ وہاں بھی وزارتِ داخلہ کی ڈیوٹی ہوتی ہے؟ اپنی عزت و مقام، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔
اپ رائے سے اختلاف کریں اپ کو اختلاف رائے کا حق پہنچتا ہے کیونکہ اپ اپنی رائے رکھتے ہیں اور میں اپنی رائے رکھتا ہوں لیکن کسی کو دشنام طرازی کا حق نہیں پہنچتا اگر مولانا صاحب کے سمدھی ہیں تو اسحاق ڈار صاحب بھی کسی کے سمدھی ہیں اس طرح کی باتیں اپ کریں گے تو پھر اپ کے کپڑے زیادہ اتریں گے کیونکہ اپ کی 1990 سے لے کر بڑی لمبی لمبی کہانیاں ہیں
میں پچھلے 50 سال سے سیاست میں ہوں حذیفہ صاحب اپ کی شاید اتنی عمر نہیں ہے میرے پاس 50 سال کا سیاسی تجربہ ہے جنرل ضیاء صاحب کے مارشل لاء میں اس وقت میں کوڑے کھا رہا تھا اور مولانا فضل الرحمن صاحب اس وقت جیل میں تھے جب عسکری لیبارٹری میں مسلم لیگ نون تیار ہو رہی تھی۔ میں پچھلے 50 سال سے جمیعت علماء اسلام میں ورکر کی حیثیت سے ہوں اور جمیعت علماء اسلام پاکستان نے مجھ جیسے ورکر کو مرکزی ترجمان بنا کر عزت بخشی ہے
باقی رہا جے یو ائی کہاں کھڑی ہے تو جناب جے یو ائی اپ سے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے جے یو ائی اپ سے کہہ رہی ہے کہ اپ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کیوں لگائی ہے اور اپ ہمیں پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں ا کے بتا دیں کہ کیا حالات تھے اپ کو لگانی پڑی اسی طرح اپ نے معدنیات کے اوپر جو فیصلے کیے ہیں اس کے لیے ہمیں پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں اعتماد میں لے لیں
جے یو ائی اپ سے کوئی ناجائز مطالبہ تو نہیں کر رہی ہے اور اپ ہمارا جائز مطالبہ پوری کرنے کی بجائے دشنام طرازی پر اتر ائے ہیں گالی گلوچ پہ اتر ائے ہیں اور مولانا صاحب کی کردار کشی پہ اتر ائے ہیں دیکھیں میرے منہ میں بھی زبان ہے اور میرے ساتھ اور بھی بہت سے لاکھوں لوگ ہیں جو اپنے منہ میں زبان رکھتے ہیں
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
جب جے یو ائی اور پی ٹی ائی کے درمیان میں فاصلے کم ہونے لگتے ہیں تو پی ٹی ائی کے اندر سے ایسے لوگ بیانات دینا شروع کر دیتے ہیں جس سے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ فاصلے کم نہ ہو اور پھر مسلم لیگ نون کے اندر سے ایسے بیانات اور اقدامات شروع ہو جاتے ہیں جس سے وہ چاہتے ہیں کہ جے یو ائی اور پی ٹی ائی کے درمیان میں بڑھتے ہوئے فاصلے پھر کم ہونا شروع ہو جائیں
میں سمجھتا ہوں جب کوئی شخص ریٹائر ہوگا پھر وہ کتاب لکھے گا پھر وہ ان مہروں اور ان عناصر کے نام لکھے گا کہ کونسے مہر ے فاصلے کم کرنے کے لیے استعمال ہو رہے تھے اور کونسے مہروں کی ڈیوٹی تھی کہ فاصلے بڑھائے جائیں
ایک بڑا قومی مسئلہ ہے کہ ہماری وفاقی کابینہ کے اندر تضاد نظر آرہا ہے بلکہ اج ایک لاہور کے صحافی نے محسن نقوی کو گورنر راج اور ایمرجنسی والے معاملے میں مکمل کلین چٹ دینے کی کوشش کی ہے اور دوسری طرف اس کا سارا ملبہ شہباز شریف صاحب پر ڈال دیا ہے میرے ساتھ بیٹھے ہوئے مسلم لیگ نون کے دوست کو سوچنا چاہیے کہ کیا شہباز شریف صاحب کے خلاف کوئی سازش تو نہیں ہو رہی ہے کیا یہ وہی کابینہ ہے جس نے گورنر راج اور ایمرجنسی جیسے اتنے بڑے فیصلے کیے جبکہ ان کے وزرا کےبیانات ایک دوسرے سے متضاد ا رہے ہیں
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#طلباء_مولاناکےسنگ
#امریکہ_کےغلام_ٹٹو
#قائدہمارا_مولانا
#ڈاکوراج_نامنظور
#آئین_سپریم_ہے
مولانا فضل الرحمٰن کا واضح پیغام: ملک کو تشدد سے نکالیں، سیاست کو دلیل کی طرف واپس لائیں، آئین کا احترام کریں اور عوامی مینڈیٹ تسلیم کریں۔ طاقت عارضی ہو سکتی ہے، لیکن عوام کا اعتماد ہی حقیقی سیاسی قوت ہے۔
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا قومی اسمبلی سے خطاب
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
دوسری بات یہ ہے کہ کیا وہ حکومت اس لیے ہٹائی گئی کہ دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوئی؟ تو آپ مجھے بتائیں کہ کیا بلوچستان میں حالات اس سے خراب نہیں ہیں؟ وہاں کی حکومت دہشت گردی کو روکنے میں ناکام نہیں ہے؟
یہاں تو پھر بھی کچھ اضلاع بہتر ہیں، وہاں تو اول تا آخر میری پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوتا ہے، جس کے چودہ سو ارکان ہیں۔ کراچی میں اجلاس مقرر کیا جاتا ہے، اور کراچی میں بلوچستان کے میرے ارکان کہتے ہیں کہ ہم بلوچستان کے علاقوں سے نہیں گزر سکتے، ہم کراچی کے اجلاس میں نہیں آئیں گے، تو پھر اجلاس منتقل کر کے پشاور میں رکھنا پڑتا ہے، تاکہ وہ ارکان شریک ہوسکے
یہ حالات وہاں کے ہیں، اور اب تو میں سن رہا ہوں کہ وہاں پر کمشنر بھی اغوا ہو جاتے ہیں، کتنے بڑے بڑے حیثیت کے لوگ اغوا ہو جاتے ہیں، اور سنا ہے کہ آج ہمارے خان آف قلات کے بیٹے کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔
آپ خود اندازہ لگائیں وہاں کے امن و امان کا۔ اگر بات بیانیے کی ہے تو پھر میرا وہ جواب ہے جو میں عرض کرچکا ہوں۔ اگر بات ناکامی کی ہے تو پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ناکامی میں دو درجے آگے ہے بلوچستان۔ وہاں پر پھر اس ناکامی کو سامنے رکھتے ہوئے گورنر راج کیوں نافذ نہیں کیا گیا؟ وہاں پر ایمرجنسی سے کیوں حکومت نہیں کی گئی؟
چھوڑیے اس بات کو، ایک صوبہ بھی ناکام، دوسرا صوبہ بھی ناکام، کیا وفاق ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب ہے؟ کیا وفاقی حکومت اس ملک پر کامیاب ہے؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں خطاب
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
دفاعی معاھدہ اور میٹنگ ایران میں ھورھی ھے اور وزیردفاع یہاں بیٹھا ھوا ھے وزیرخارجہ یہاں بیٹھے ھیں وھاں بھی وزیر داخلہ کی ڈیوٹی ھوتی ھے؟
کوئی عزت وتکریم ھوتی ھے
کوئی شرم ھوتی ھے کوئی حیا ھوتی ھے
#مولاناکی_للکار#عوام_کاسامناکرو#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔
اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان سر فہرست ہے۔
تعلیمی بحران کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنے کے لئے پالیسی وقت کا تقاضا ہے
کروم بکس اور لیپ ٹاپ تعلیمی بحران کا حل نہیں
حکومت کی تعلیمی ترجیحات سوالیہ نشان ہیں
تعلیمی سہولیات حکومت کا احسان نہیں، ہر بچے کا بنیادی حق ہے
تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تفریق ختم کئے بغیر ترقی ممکن نہیں
اشرافیہ کے بچوں کے لئے فائیو سٹار سہولیات والے سکول جبکہ غریب کے بچوں کے سکولوں میں واش روم تک نہیں ہوتے
کروم بکس حاصل کرنے والے بچوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جن ہاتھوں سے انہیں چند ہزار کا پیکج ملا ،انہی ہاتھوں سے پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ لاکھوں کا مقروض ہوتا ہے
ان بچوں کو معلوم ہو کہ ان حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر سال لاکھوں ذہین دماغ اپنا اور فیملی کا پیٹ پالنے بیرون ملک جاتے ہیں
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اب خیبر پختونخوا میں اپ نے ایمرجنسی لگائی، جبکہ پیپلز پارٹی خود کو جمہوریت کی چیمپئن قرار دیتی ہے۔ پاکستان میں پانچ مرتبہ ایمرجنسی نافذ کی گئی اور ان فیصلوں پر پیپلز پارٹی کے لوگوں کے دستخط موجود ہیں۔
آج بھی ہمارے گورنر صاحب خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا دفاع کرتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب تو خود کہتے تھے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہیے۔
تو کیا خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا طریقۂ کار گورنر راج ہے؟ کیا اس کا نام ایمرجنسی ہے؟
کیا آپ نے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر، تمام اسٹیک ہولڈرز اور جمعیت علمائے اسلام کو اعتماد میں لے کر کوئی ایسی پالیسی تشکیل دی تھی؟ کیا جمعیت علمائے اسلام کے قائد نے پارلیمنٹ کے فلور پر اور پھر جلسۂ عام میں آپ کو ان کیمرہ اجلاس بلانے کی دعوت نہیں دی تھی؟ کیا انہوں نے مطالبہ نہیں کیا تھا کہ آئیے، ہمیں ان کیمرہ اجلاس میں صورتِ حال پر بریفنگ دیجیے؟
ہم نے پہلے بھی دہشت گردی کے خلاف آپ کے اقدامات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا ہے، لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کے خلاف ہم ریاست کے بیانیے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
تو آج آپ ان کیمرہ اجلاسوں میں پاکستان کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دینے کے لیے کیوں تیار نہیں ہیں؟
آپ نے ایمرجنسی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ جب کہیں گے کہ کوئی ایمرجنسی کو نہیں مانے گا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ دہشت گردی کا سہولت کار ہے۔
میں جمعیت علمائے اسلام کے ایک کارکن کی حیثیت سے آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعد پاکستان کی واحد سیاسی و مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ شہادتیں دی ہیں۔
تو پھر کوئی مجھے دہشت گردی کے ساتھ کیسے جوڑ سکتا ہے؟ صرف اس بنیاد پر کہ میں گورنر راج، ڈاکو راج، کا مخالف ہوں؟ میں ایمرجنسی کا مخالف ہوں تو کیا اس بنیاد پر آپ مجھے دہشت گردی کے ساتھ جوڑ دیں گے؟
دہشت گردی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کا بیانیہ پہلے دن سے بالکل واضح ہے۔
اگر آپ کو معلوم نہیں تو مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی شیخ ادریس صاحب کی شہادت پر تعزیتی تقریر دیکھ لیجیے۔ جامعہ حقانیہ میں مولانا حامد الحق شہید کی شہادت پر تعزیتی موقع پر مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی تقریر دیکھ لیجیے۔ آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ جمعیت علمائے اسلام دہشت گردی کے خلاف کیا مؤقف رکھتی ہے۔
کیا آپ اتنے صاحبِ اختیار ہو گئے ہیں کہ گورنر راج کے نام پر جمعیت علمائے اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ نتھی کر رہے ہیں؟ آپ کہتے ہیں کہ یہ جماعت ایمرجنسی اور گورنر راج کی مخالف ہے، لہٰذا یہ دہشت گردی کی سہولت کار ہے۔
انجنئیر ضیاء الرحمٰن
کے پی کے میں اپریشن تو پچھلے 25 سال سے چل رہا ہے اگر اپریشن کرنے کے لیے گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری تھی تو اس سے پہلے بھی تو 25 سال سے وہاں پر اسمبلیوں کے ہوتے ہوئے اپریشن ہو رہا ہے اگر پی ٹی ائی کی حکومت سے کوئی مسئلہ تھا تو پی ٹی ائی کے حکومت تو پچھلے 13 سال سے ہے اور اگر اس بات سے بھی مسئلہ ہے کہ وزیراعلی کے پی کی سہیل افریدی لانگ مارچ کی قیادت کر رہا تھا اگر یہ بھی ایک وجہ ہے گورنر راج لگانے کی تو پھر علی امین گنڈاپور بھی تو لانگ مارچ کی قیادت کر رہا تھا اس کے دور میں گورنر راج یا ایمرجنسی کیوں نہیں لگائی گئی
چند دن پہلے امریکی ناظم الامور نے اپنے ٹویٹ میں خیبر پختون خواہ میں موجود معدنیات کے بارے میں کچھ کہا ہے ہم یہی چاہتے ہیں کہ اپ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلائیں اور اس میں ا کر ہمیں بتائیں کہ ان سے کیا معاہدہ ہوا ہے اور گورنر راج کیوں ضروری تھا اور اپریشن مزید کرنا کیوں ضروری ہے یہ ہمارا ائینی مطالبہ ہے اور پہلے بھی پارلیمنٹ میں اس طرح کے ان کیمرہ سیشن بلائے جاتے رہے ہیں
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
مولانا فضل الرحمن صاحب پچھلے کئی دن سے اپنے گاؤں میں، ڈیرہ اسمعیل خان شہر میں پھر رھے ھیں آج لکی مروت میں عوام میں گھوم رھے تھے اور ساتھ ڈیرہ اسمعیل خان میں دھشت گردی کے کئی واقعات انہی دنوں میں ھوئے پوری کی پوری بس اور شوگر مل کے سکیورٹی گارڈز تک کو اغواء کرلیا گیا
آپ نے دہشت گردی کے نام ایمرجنسی لگائی کیا تبدیلی آئی؟ کیا اقدامات اٹھائے آپ نے؟؟
مولانا صاحب جس طرح دھشت گردی کے مخالف ھیں اسی طرح گورنر راج عرف ڈاکو راج اور ایرجنسی کے بھی مخالف ھیں اور درحقیقت ماحول وھی ھے صرف چہرہ تبدیل ھوا ھے لیکن مولانا فضل الرحمن جس طرح اسی ماحول میں اپنے لوگوں میں پھرا کرتے تھے آج بھی ماحول وھی ھے اور مولانا صاحب اسی طرح اپنے لوگوں میں گھل مل کر پھر رھے ھیں کیونکہ میرے قائد کو بےخوف ماں نے پیدا کیا ھے
کہاں ھیں وہ لوگ جو کہتے تھے مولانا صاحب تو اپنے علاقے نہیں جاسکتے وھاں سو نہیں سکتے @GFarooqi
#خائن_چوکیدار
#آمروں_کے_پٹواری
#بھٹو_کا_ڈاکو_راج
#معدنیات_گردی
#ٹٹو_پروپیگنڈہ_برگیڈ
ایک اجڑا ہوا صوبہ ہے ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں بارود کی بدبو چاروں سو پھیلی ہوئی ہے گھروں پر اور مساجد پر ڈرون حملے ہو رہے ہیں اپ خود بتائیں ایسی جگہ کون سا مال غنیمت ہے اگر کسی نے یہ مال غنیمت لینا ہے تو لے لیں۔
ہم تو ایک اصولی سیاست کی بات کر رہے ہیں ہم نہیں سمجھتے کہ اس وقت ملک اس طرح کے فیصلوں کے لیے متحمل ہو سکتا ہے گورنر راج ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ اچانک نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ تھا
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام پاکستان
#خائن_چوکیدار
#آمروں_کے_پٹواری
#بھٹو_کا_ڈاکو_راج
#معدنیات_گردی
#ٹٹو_پروپیگنڈہ_برگیڈ