تم کسی کے ساتھ ساری عمر بھی گزار دو اور پھر بھی شاید اسے نہ سمجھ پاؤ لیکن اگر کوئی تمہیں اُتنا بھی سمجھ لے جتنا تم خود کو سمجھنے کے لئے خود سے ہی لڑ رہے ہو تو اس سے خوبصورت احساس کوئی ہو ہی ن��یں سکتا ۔۔۔!!💞
آہستہ آہستہ آپ سمجھ جائیں گے کہ عافیت کے دس حصوں میں سے نو حصے خاموشی اور ایک حصہ کنارہ کشی کا کیوں ہے ؟ کیونکہ آپ کو اپنا سکون اپنی ذات ہر شے سے عزیز ہونے لگے گی…
جن باتوں پر تمہارا اختیار نہیں، اُنہیں بار بار سوچ کر اپنے دل اور ذہن کو تھکانے کے بجائے اللہ کے سپرد کر دو۔ کچھ فیصلے وقت کرتا ہے،
اور کچھ رب کی بہترین حکمت۔.♥️
کبھی کبھی انسان تھک جاتا ہے…
لوگوں کی باتوں سے
رشتوں کی اُلجھنوں سے
اور اِس شور بھرے عالَم سے
پھر دل چاہتا ہے کہ سب سے دُور کہیں خاموشی میں بیٹھ کر
اپنے رب سے بات کی جائے
خود کو سمیٹا جائے
اور سکون تلاش کیا جائے۔
کیونکہ ہر دُوریاں بُری نہیں ہوتیں👇
خونی رشتے ہوں یا تعلق کے رشتے
آپس میں درگزر سے کام لیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ کوئی بھی فریق درگزر میں بھی حد سے تجاوز نہ کرے۔ ورنہ آپ کی شخصیت ساون کی بارش کے پانی کی طرح بہہ کر سیوریج کے گندے پانی کا حصہ بن جائے گی
ایک حد تک درگزر کریں