کتنا کمال کا منظر ہوگا جب ہم جنت کی وادیوں میں اپنے آقا نبی کریم ﷺ سے قصے سنیں گے--😍❤
لاکھوں کروڑوں درود و سلام خاتم النبیین
محمّد (ﷺ) پر اور آپ (ﷺ) کی آل پر
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
پروین شاکر ❤️❤️
ہر کسی کی اپنی قیامت ہے، جب گھاس کے تنکے پر بارش کی پہلی بوند گرتی ہے تو تنکے پر بیٹھی ہوئی چیونٹی یہ سمجھتی ہو گی کہ کائنات فنا ہونے لگی ہے، لوگوں کے رویوں میں پوشیدہ تکلیف کو سمجھیں زندگی کسی کےلئے بھی آسان نہیں ہے۔۔۔۔۔🙃
بلا مبالغہ ہر آدمی ایک نفسیاتی مریض بن کر رہ گیا ہے ایک چلتی پھرتی لاش جس کا صرف ایک ہی مقصد ہے ۔۔۔ مزید ترقی ، مزید پیسہ ، کاروبار میں اضافہ ، بڑے مکان ، بڑی گاڑیاں ۔۔۔ کیا یہ ہمارا مقصد زندگی ہے ؟ کیا ہمیں اس لئیے دنیا میں بھیجا گیا ہے ؟
پروفیسر احمد رفیق اختر ۔