زندگی نے مجھے سکھایا ہے کہ جب کوئی شخص بدل جائے اور تم سے بات کرنے کے لیے وقت نہ نکالے، جبکہ اپنی روزمرہ کی تمام مصروفیات کے لیے وقت رکھے، تو خاموشی سے اس کی دنیا سے نکل جاؤ۔
اس سے یہ مت پوچھو کہ کیوں، کیسے یا کب؟
بس چلے جاؤ اور اسے یادوں کی راکھ چھوڑ دو تاکہ ایک دن وہ اپنی غفلت سے جاگے اور تمہیں تلاش کرے۔
کسی کو کچھ دینا ہی ہدیہ نہیں ہوتا،
بلکہ کسی پر غصہ آجائے تو اس کا اظہار نہ کرنا اور کسی کے راز معلوم ہوں تو انہیں چھپانا،
کسی کو معاف کرنا بہت مشکل ہو تو اسے معاف کر دینا، کسی کی عزت کو تار تار کرنے سے اپنی زبان کو بچانا بھی ہدیہ ہی ہے بلکہ یہ قیمتی ہدیہ ہے ۔۔