اتفاقاتِ زمانہ ہیں، طلب کچھ بھی نہیں
یہاں ملنے کا، بچھڑنے کا سبب کچھ بھی نہیں
دل گرفتہ ہیں مگر اس کا سبب پوچھیں تو
یک زباں ہو کے یہی کہتے ہیں سب، کچھ بھی نہیں
🥀
#illusive
کبھی کبھی شام اسطرح ڈھلتی ہے
جیسے وہ افق پار نہیں بلکہ قطرہ قطرہ کرکے ہمارے اندر اتر رہی ہو
سرمئی جھالروں سے ڈھکے گلابی بادل سورج ڈھلنے کے بہت دیر بعد بھی فلک پر دمکتے رہتے ہیں
وہ بھی ایک ایسی ہی شام تھی
دلوں میں بھیگا سرمئی اجالا بکھیرنے والی شام
فضا کو گلابی کر دینے والی شام🧡
اور یکدم زندگی اپنے بنجر خول میں واپس سمٹتی ہے۔ دل کی سطح پہ کوئی بلبلہ سا پھوٹ جاتا ہے،
اور تمہارے پاس نہ ہونے کا احساس یاد دلاتا ہے کہ
"تم میرے پاس نہیں ہو"
اور ایک سرد آہ بھر کے میں اپنے سر کو جھکا لیتی ہوں پھر خاموش نظروں اور خالی ذہن سے لوگوں کو تکتی رہتی ہوں!
#illusive✍️✍️
یونہی بیٹھے بیٹھے دھیان تمھاری سمت چلاجاتا ہے
کوئی نہ کوئی بات یاد آ جاتی ہے
کب کہاں کیسے تم نےکیا بولا تھا
کس بات پہ کیا تبصرہ کیا تھا
یاد آتےہی ایک نرم سی مسکراہٹ میرے ہونٹوں پہ چپکے سے آ ٹھہرتی ہے
اور اس مسکراہٹ کی موجودگی کا ادراک ہوتے ہی نظر اپنے خالی پہلو کی طرف اٹھ جاتی ہے
سنو تسکینِ قلب
تمہاری باتیں میری آنکھوں کے سامنے رقص کرتی ہیں
تمہارے الفاظ ذہن کو پرسکون رکھتے ہیں
تمہاری صورت میرے ہونٹوں پر مسکراہٹ لاتی ہے تمہاری موجودگی م��ری حیات کو بڑھاتی ہے
اور تم ہو کہ
اب بھی پوچھتے ہو کہ تم میرے لیے کیا ہو ؟
تو سن لو!
تم میری جان ہو جاناں ✨❤️
#illusive