جنوں سرشت سے جذبے عمل کی راہوں میں
لباس اوڑھے ہوئے عزم کا نکلتے ہیں
خرد کے دیس میں تنظیم زندگی لے کر
بہت ہی کم ہیں جو ایسے سنور کے چلتے ہیں
#قومی_زبان#اردو_شاعری#ادب_کا_سفر
خیال و خواب و عقائد کی سحر کاری تک
گھٹے گھٹے سے شب و روز تھے بجھی سی فضا
نہ جاننے سے چلی بات جاننے کی طرف
سکوت موت ہے لیکن سکوت ختم ہوا
#قومی_زبان#اردو_شاعری
اپنے خالی پن کو بھرنا چھوڑ دیا
تنہائی سے بالکل ڈرنا چھوڑ دیا
اب تو مجھ کو میرے حال میں جینے دو
اب تو میں نے تم پہ مرنا چھوڑ دیا
تم کو ہچکی آنے سے بھی دقت تھی
میں نے تم کو یاد ہی کرنا چھوڑ دیا
#قومی_زبان#اردو_شاعری
#راوی#قومی_زُبان
دریا کے اس پار والی لڑکی کے نام۔۔۔😢
تمھارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سے
کوئی بھی حرف لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
ہزاروں موسموں کی حکمرانی ہے میرے دل پر
وصی میں جب بھی ہنستا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
کہوں کس سے میں کہ کیا ہے شب غم بری بلا ہے
مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا
#اردو_زبان