داڑھی والا خان 🔥
اللّٰہ اور رسول ﷺ کو گواہ بنا کر سچ بتا رہا خان @ImranKhanPTI نے خود بتایا مجھے لگا کھانے میں کچھ دیا گیا الٹیاں آتی اور جلن ہوتی رہی
بجلی بند دن رات انھیری کوٹھڑی میں پڑا رہا💔
یہ کلپ لاکھوں بار وائرل ہونا چاہیے ،🔥🔥🔥
اُس جھیل کنارے پل دو پل
اک خواب کا نیلا پھول کھلے
وہ پھول بہا دیں لہروں میں
اک روز کبھی ہم شام ڈھلے
اُس پھول کے بہتے رنگوں میں
جس وقت لرزتا چاند چلے
اُس وقت کہیں ان آنکھوں میں اُس بسرے پل کی یاد تو ہو
اُن جھیل سی گہری آنکھوں میں اک شام کہیں آباد تو ہو
پھر چاہے عُمر سمندر کی
ہر موج پریشاں ہو جائے
پھر چاہے آنکھ دریچے سے
ہر خواب گریزاں ہو جائے
پھر چاہے پھول سے چہرے کا
ہر درد نمایاں ہو جائے
اُس جھیل کنارے پل دو پل وہ رُوپ نگر ایجاد تو ہو
دن رات کے اس آئینے سے وہ عکس کبھی آزاد تو ہو
اُن جھیل سی گہری آنکھوں میں اک شام کہیں آباد تو ہو
امجد اسلام امجد
شام بخیر!
Let's have coffee...
With the setting sun...
With some beautiful memories...
Something about tomorrow...
Some things to come tomorrow...
آؤ کافی پیتے ہیں ناں...
ڈوبتے سورج کے ساتھ...
کُچھ خوبصورت یادوں کے ساتھ...
کچھ جانے والے کل کی بات...
کچھ آنے والے کل کی باتیں...
Fabulous Evening Dear X Family...
اے رب ذوالجلال والاکرام ہمارے دلوں کی سختی کو نرمی، آپس کی دوریاں نزدیکیوں ،نفرتوں کو محبتوں، تنگدستی کو کشادگی، اور حلال رزق میں بدل دے ،یا اللہ ہمیں خیر عطاء فرما ،غرور و تکبر سے محفوظ اور مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے کی توفیق عطاء فرما ،یا اللہ جو بیمار ہیں انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرما، جو بے نمازی ہیں انہیں نمازوں کا پابند بنادے، اور جو اس فانی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
*آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲
دوپہر بخیر ، جمعہ مبارک ۔۔۔♥️
حقیقی آزادی اور انقلاب کے لیے گھروں سے نکل آؤ،
آج نہیں تو پھر کبھی نہیں ۔۔۔
انقلاب کی دستک پہ لبیک کہو پاکستانیو۔۔۔
مزمت زندہ باد
انقلاب زندہ باد ✌️
#خان_آزاد_کرواکر_رہیں_گے
8 اکتوبر کا قیامت خیز زلزلہ آج بھی میرے ذہن میں ایک فلم کی طرح چل رہا ہے میری اپنی فیملی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا مگر ہمارے محلے میں بہت سے لوگ فوت ہوئے تھے ہمارا گھر بھی ٹوٹ گیا تھا مگر ہم سب اس وقت گھر سے باہر تھے اگر گھر کے اندر ہوتے تو یقیناً حالات اور ہوتے ۔۔۔
قیامت کا منظر تھا سب ختم ہو گیا تھا ہر طرف خوف ، مایوسی اور آنسو تھے اپنوں سے بچھڑنے کے۔مگر زندگی ایک بار پھر سے مسکرائی ۔۔۔
اللّٰہ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین ۔۔