Iranian President Dr. Masoud Pezeshkian is on a one-day official visit to Pakistan today. Discussions are expected to focus on trade, energy, border cooperation, regional security, and other matters of mutual interest.
#Pakistan 🇵🇰 #Iran#MasoudPezeshkian#Diplomacy
امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے نے عالمی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کیا یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی بنیاد بنے گا یا طاقت کے نئے توازن کا اعتراف ثابت ہوگا؟ معاہدے کے 14 نکات، علاقائی اثرات، جوہری پروگرام، پابندیوں کے خاتمے اور فریقین کے مؤقف کا جامع تجزیہ
وفاقی حکومت نے 9 مارچ 2026 سے نافذ تمام "ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات" ختم کرنے کی منظوری دے دی، تین اور دس جون سے نافذ بازار بند کرنے کے حوالہ سے اوقات کار برقرار رہیں گے
آزاد کشمیر حالیہ احتجاجی تحریکیں، انتخابات سے قبل سیاسی تحفظات و عوامی اعتماد کا سوال ایک بار پھر مرکزِ بحث بن چکا ہے۔کیا یہ صرف معاشی مسائل کا ردعمل ہے یا جمہوری عمل پر عوامی اعتماد میں کمی کی علامت؟ میرا کالم "آزاد کشمیر احتجاج، انتخابات اور اعتماد کا بحران" اس کا احاطہ کرتا ہے
گزشتہ برسوں میں مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ ملازمین شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ حکومت مہنگائی کے حقیقی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100٪ اضافہ کرے:فیصل مرزا کالم نگار
@PakPMO@Financegovpk
آزاد کشمیر خصوصاً راولاکوٹ کی صورتحال انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق سکیورٹی آپریشن، گرفتاریاں اور انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی متعدد خبروں کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
#Rawalakot#AJK#Kashmir
بارہ کہو میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائر فائٹرز اور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
#MargallaHills#Barakahu#FireAlert
وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سینیارٹی لسٹیں ہر سال جنوری میں ویب سائٹس پر جاری کرنا لازمی ہوگا، جبکہ ایک ہی بیچ کے ملازمین کی سینیارٹی جوائننگ تاریخ نہیں بلکہ میرٹ پوزیشن کے مطابق طے ہوگی۔ عدالت نے "پہلے آؤ، پہلے پاؤ" اصول کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا۔
#GovernmentEmploye
امریکہ اور چین کی کشمکش صرف دو ملکوں کا معاملہ نہیں بلکہ بدلتی ہوئی عالمی سیاست کی کہانی ہے۔ٹرمپ کے دورۂ چین نے کئی سوالات جنم دیے:امریکہ کیا حاصل کر سکا، چین نے کیا پایا،اور دنیا کے طاقت کے توازن پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟کالم بعنوان"ٹرمپ کا دورۂ چین:کیا کھویا،کیا پایا؟" پیش ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ پہنچ گئے، 13 سے 15 مئی تک چین میں موجود رہیں گے۔ یہ نومبر 2017 کے بعد ٹرمپ کا دوسرا دورۂ چین ہے عالمی سیاست، تجارت اور امریکہ چین تعلقات کے تناظر میں اس دورے کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
#Trump#China#XiJinping#WorldPolitics
میرا کالم بعنوان "سرمایہ، قانون اور بے یقینی" آج کے روزنامہ خبریں میں شائع ہوا، جس میں ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس، متاثرہ خریداروں کے ��قوق، ریاستی اداروں کی ذمہ داری اور پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام پر ہونے والے فراڈ جیسے اہم معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے
پڑھ کر رائے دیں