پشاور: شہدائے بابڑہ کی یاد میں اے این پی ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلعی صدر ارباب طاہر خان نے کی۔
تقریب میں تحصیل پشتخرہ سے صدر ملک رحمان اللہ، سینئر نائب صدر افتخار شاہ، نائب صدر حاجی مم��یز خان نے شرکت کی ۔
#BabarraMassacre1948
اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کی وزیراعلی سہیل آفریدی کو بڑی پیشکش!
"آپ پختون قوم کی خدمت کریں، باقی معاملات میرے حوالے کریں، صرف ملاقات نہیں بہت کچھ کرادوں گا۔ شرط یہ ہوگی کہ یہ حکومت پختونخوا کی خدمت کرے گی"
الحمدللہ، پشاور کے علاقے پشتخرہ سے لاپتہ ہونے والی دونوں بچیاں ڈیرہ اسماعیل خان سے بحفاظت برآمد کرلی گئی ہیں۔
آپ سب کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور پختونخوا پولیس کی تعاون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ�� اس سے بڑھ کر میرے لیے اور کیا خوشی ہوگی کہ عید سے قبل جو باپ ایک ویڈیو میں رو رو کر مجھ سے اپنی بچیوں کی بازیابی میں مدد کی اپیل کر رہا تھا، آج اُسی نے ہنستے ہوئے مجھے ٹیلی فون کیا۔
بے شک اللہ ہی بہترین انتظام کرنے والا ہے۔
ابھی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو نظر سے گزری، جس میں ایک بے بس ماں آہ و پکار کے ساتھ یہ فریاد کررہی تھی کہ اُس کی معصوم بیٹی کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے۔ ایک ماں کی بے بسی، اُس کی چیخیں اور اپنی بچی کیلئے تڑپ شاید کسی بھی انسان کے دل کو ہلا دینے کیلئے کافی ہیں۔
انشاء اللہ، ہم سے جتنا ممکن ہوسکا اس معصوم بچی کو اُس کی ماں سے ملانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
سندھ حکومت اور بالخصوص بلاول بھٹو زرداری سے اپیل ہے کہ اس ماں کی فریاد سنی جائے اور فوری طور پر اس بچی کی بازیابی ��یلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
اللہ تعالیٰ اس بچی کو جلد اور خیریت کے ساتھ اُس کی ماں سے ملائے۔ آمین۔@CMSindh @BBhuttoZardari