شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ پر ان کے جمہوری اور عوامی مشن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کے نظریات اور مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
محترمہ فاطمہ مجید،
چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کراچی.
صدر پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع ملیر
#HBDShaheedBenazir #fatimamajeed #President #pppladieswingmalir #PakistanPeoplesPartyPPP
مورخہ 19 جون 2026
بلوچستان کے علاقے (گڈانی) سے تعلق رکھنے والی کینسر کے مرض میں مبتلا نابینا ماہی گیر خاتون کو محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کی ہدایت پر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے امدادی چیک فراہم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر انچارج میڈیا سیل بھی موجود تھے.
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #FCSL #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #fisherman #CommunityDevelopment #fcslleadership #welfare
مورخہ 18 جون 2026
فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کی جانب سے فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، اور سلیم دیدک، وائس چیئرمین ایف سی ایس ایل، نے (مبارک ولیج) کے رہائشی ذوالفقار ولد عبدالطیف کو ان کے بچے کے علاج و معالجے کے اخراجات کے لیے مالی امداد کا چیک فراہم کیا۔ اس موقع پر منیجر ویلفیئر بھی موجود تھے۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #fcsleadership #FCSL #fisherman #CommunityDevelopment #welfare
مورخہ 18 جون 2026.
محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، نے (شمس پیر) کی رہائشی معذور خاتون کو ماہانہ مالی معاونت کا چیک فراہم کیا۔
محترمہ فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ،ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق خاندانوں، بیواؤں اور ضرورت مند افراد کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا. اس موقع پر ڈائریکٹر ایف سی ایس ایل، محمد شکیل بھی موجود تھے.
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #fcsleadership #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #FCSL #CommunityDevelopment #welfare
مورخہ 17 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کی ہدایت پر (بھٹ آئی لینڈ اور صالح آباد) سے تعلق رکھنے والے مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ماہی گیروں نے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امداد ان کے معاشی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی.
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #FCSL #fcslleadership #CommunityDevelopment #welfare #fisherman
(تقریبِ اعزاز برائے شاندار کارکردگی اور ریکارڈ کامیابیاں)
مورخہ 16 جون 2026 کو محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، سلیم دیدک وائس چیئرمین ایف سی ایس ایل، بورڈ آف ڈائریکٹرز، ایاز علی منیجر ایف سی ایس ایل اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں ناصر خان بونیری (منیجر مارکیٹ) اور مارکیٹ اسٹاف کی جانب سے سال بھر کی شاندار کارکردگی اور ریکارڈ کامیابیوں کے اعتراف میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تمام شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن، محترمہ ہیرا، سلیم دیدک وائس چیئرمین اور دیگر شخصیات کو اعزازی چادریں اور سندھی ثقافتی اجرک بطورِ تحفہ پیش کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان بونیری اور مارکیٹ اسٹاف نے ادارے کی قیادت، رہنمائی اور تعاون پر تمام حکام کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابیوں کا سہرا ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کو دیا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے مارکیٹ اسٹاف کی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600
#chairpersonfcsl #ManagerFCSL #fcslleadership #FCSL #fisherman #market
#CommunityDevelopment
ایاز علی مینجر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، (FCSL) کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ (MFD) منصور علی وسان، اور کراچی فش ہاربر اتھارٹی (KFHA) کے افسران نے (K-1 آکشن ہال) کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر منیجر FCSL ایاز علی نے K-1 مارکیٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مختلف منصوبوں کی پیش رفت، تکمیل کے مراحل اور مستقبل کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی جی ایم ایف ڈی منصور علی وسان نے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں اور فش ہاربر کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
#FishermenCooperativeSociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #FCSL #ManagerFCSL #FCSLLeadership #Fisherman #communitydevelopment
مورخہ 11 جون 2026
(ایف سی ایس ایل)
محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ، اور سلیم دیدک وائس چیئرمین ایف سی ایس ایل، (ماڑی پور ٹکری ولیج) سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں میں امدادی چیک تقسیم کررہےہیں۔
اس موقع پر محترمہ فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وائس چیئرمین سلیم دیدک نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ ماہی گیروں کے حقوق اور ضروریات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے. اس موقع پر ایف سی ایس ایل، کے دیگر افسران بھی موجود تھے.
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #FCSL #chairpersonfcsl #fcsleadership #welfare #communitydevelopment #fisherman
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، سے محمد آصف خان، رکن سندھ اسمبلی PS-115 و پارلیمانی سیکریٹری فشریز نے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد چیئرپرسن فاطمہ مجید نے منیجر ایف سی ایس ایل ایاز علی اور وائس چیئرمین سلیم دیدک کے ہمراہ محمد آصف خان کو K-1 مارکیٹ کا دورہ کروایا۔
اس موقع پر منیجر ایف سی ایس ایل ایاز علی نے K-1 مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ محمد آصف خان، نے ایف سی ایس کی مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا.
دورے کے دوران فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #fisherman #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #fcsleadership #FCSL
مورخہ 5 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ سے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے وفد کی ملاقات
ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کے ایک وفد نے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کی چیئرپرسن محترمہ فاطمہ مجید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ماہی گیر برادری کو درپیش مسائل، فلاحی منصوبوں اور علاقے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا.
اس موقع پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے وائس چیئرمین سلیم دیدک اور ڈائریکٹر محمد شکیل بھی موجود تھے۔
وفد میں محمد یوسف کڈانی (سابق کونسلر، یوسی ابراہیم حیدری)، روشن علی پھلانی، محمد قاسم چونا، جمعہ محسن، عبداللہ ساندان اور ساجد علی شامل تھے۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #fcsleadership #Fisherman #FCSL
مورخہ 4 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL) کی ہدایت پر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور میڈیا سیل کا عملہ بولنے اور سننے سے محروم مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیکس تقسیم کر رہا ہے۔ امداد حاصل کرنے والے ماہی گیروں کا تعلق مختلف ماہی گیر بستیوں اور ساحلی علاقوں سے ہے۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #fisherman #welfare #ManagerFCSL #communitydevelopment #FCSL
مورخہ 4 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL) کی ہدایت پر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور میڈیا سیل کا عملہ مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیکس تقسیم کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مالی امداد فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL) کی جانب سے منتخب ڈائریکٹرز کی تصدیق کے بعد ماہی گیروں کو فراہم کی جاتی ہے، تاکہ امداد حقیقی مستحقین تک شفاف انداز میں پہنچ سکے۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #fisherman #FCSL #fcsleadership #welfare
مورخہ 3 جون 2026ء کو فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، میرین فشریز ڈپارٹمنٹ، کراچی فش ہاربر اتھارٹی، اسٹوفا (STOFA) اور پاک فیا (PAKFIA) کے نمائندگان کی ایک مشترکہ میٹنگ میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔
اجلاس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور شعبۂ ماہی گیری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر( پی سی) کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ 15 جون 2026ء تک ریلیف برقرار رہے گا، جبکہ 16 جون 2026ء سے مکمل پابندی نافذ العمل ہوگی۔
اس معاملے پر اجلاس میں موجود تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا اور مذکورہ فیصلے کی تائید کی۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #fcsleadership #FCSL #fisherman
2 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL)، کے جنم دن کے موقع پر چیئرمین سیکرٹریٹ میں کیک کاٹا گیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL) کے ڈائریکٹرز، منیجر FCSL اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔
اس موقع پر محترمہ فاطمہ مجید کی قیادت، خدمات اور ادارے کی ترقی کے لیے ان کی گراں قدر کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #HappyBirthday #FatimaMajeed #fcsleadership #fisherman #FCSL #ManagerFCSL #fishermencooperativesociety
مورخہ 2 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL)، نے ابراہیم حیدری اور دیگر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
#fishermencooperativesociety@FatimaM78515600
#FCSL #chairpersonfcsl #Fisherman #welfare #communitydevelopment #fcsleadership
🌊 (جنم دن بہت بہت مبارک ہو) 🌊
ماہی گیر برادری کے حقوق، فلاح و بہبود اور ساحلی علاقوں کی ترقی کے لیے انتھک جدوجہد کرنے والی محترمہ (فاطمہ مجید) چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ، کو جنم دن کی دلی مبارکباد۔
#chairpersonfcsl#HappyBirthday@FatimaM78515600#FatimaMajeed #fcsleadership
#fisherman #FCSL #ManagerFCSL #fishermencooperativesociety
پاتھ فائنڈر ادارے کی جانب سے جناب ایاز برڑو اور محترمہ سمیرا اشفاق نے صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) کے موضوع پر فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی فاطمہ لمیٹڈ، کا تفصیلی انٹرویو کیا۔
اس موقع پر ماہی گیر خواتین کی زندگی، ان کو درپیش سماجی و معاشی مسائل، صنفی بنیاد پر تشدد کے مختلف پہلوؤں، اور خواتین کے حقوق و تحفظ سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرپرسن فاطمہ مجید نے ماہی گیر برادری کی خواتین کے تجربات، چیلنجز اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
یہ انٹرویو ماہی گیر خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے اور صنفی مساوات و خواتین کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ایک اہم کوشش ثابت ہوا۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #fisherman #fcsleadership #communitydevelopment #FCSL
مورخہ 1 جون 2026ء
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ، سے سوسائٹی کے ڈائریکٹرز محمد یوسف، محمد شکیل، رحیم بخش، خان میر خان، لال بخش، شہزاد جاموٹ، محمد ناصر اور ستار بھٹی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرز نے چیئرپرسن کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی صحت، کامیابی اور سوسائٹی کی مزید ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #FCSL #fisherman