لاہور شیخ زید ہسپتال میں صحت کارڈ چل رہا
آرتھوپیڈیک آپریٹ کے لیے ؟؟؟
کوئی لاہور شیخ زید ہسپتال سے میرے پاس ایڈ ہے تو بتائیں میری ایک عزیزہ کا آپریٹ ہے
ایمرجنسی ہے
@highlight
میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا۔ لیسکو کے ایک پرانے مہربان ceo کو فون کیا کے کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں ۔ ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کردیا اور 80000روپے لیے اور مرمت کردیا۔ گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو کے ملازمین کو ادا کردیا۔ رسید کسی نے نہیں دی۔ باقی آپ اندازہ لگا سکتے ھیں ۔ یہ حال ھے کہ ایک سابق بجلی کا وزیر سفارشی ھو اور موجودہ کابینہ کا رکن بھی ھو اسکی سفارش پہ بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا۔ عام صارف کا کیا حال ھو گا۔ رقم کی باقاعدہ ادائیگی ھوئ ھے ۔ لیسکو رسید سے انکاری ھے
شمالی وزیرستان/ تحصیل شیواہ کے علاقے ملک شاہی میں گزشتہ شام نامعلوم افراد نے نصیب زادہ نامی شخص کو گھر سے اٹھایا تھا جسے بعد میں قتل کردیا گیا
نصیب زادہ کچھ عرصہ بطور استاد شوال پبلک سکول اینڈ کالج میں ٹیچنگ کرتا تھا۔ کچھ عرصہ قبل ٹیچنگ چھوڑ کر محنت مزدوری کیلئے راولپنڈی چلے گئے تھے اور جب عید کیلئے گھر آیا
تو نامعلوم افراد نے رات کو گھر سے اٹھایا اور پھر قتل کردیا
ایف سکس سے 26 نمبر آئے ہوئے راستے میں پانچ موٹر سائیکل سوار ایسے ملے جن کے پاس پٹرول نہیں تھا، ایک نے تو باقاعدہ بتایا جبکہ باقی کی حالت سے بھی صاف ظاہر تھا کہ وہ اسی مسئلے کا شکار تھے۔ یہ صرف ایک روٹ کا واقعہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کی تلخ حقیقت بنتا جا رہا ہے۔ ایسے میں جب حکومتی نمائندے بے حسی اور بے شرمی سے کہتے ہیں کہ “پٹرول کا غریب سے کوئی تعلق نہیں”، تو یہ زمینی حقائق کے بالکل برعکس بات لگتی ہے، کیونکہ آج غریب اور سفید پوش دونوں ہی ایک ہی دائرۂ مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں کرایہ، بجلی، بچوں کی فیس اور روزمرہ اخراجات ایک دوسرے پر قربان کرنے پڑتے ہیں۔ پچھلے دو تین سالوں میں اس ملک کی معیشت اور عام آدمی کی زندگی کو جس طرح مہنگائی اور بے قابو اخراجات نے جکڑا ہے، اس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ اس دباؤ نے ہر متوسط گھرانے کو شدید مالی اور ذہنی آزمائش میں ڈال دیا ہے اور لوگوں کے گھر ٹوٹ رہے ہیں۔
پنڈی ایک ہوٹل پر میں اکثر چائے پیتا ہوں۔آج ہوٹل مالک نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی والے آئے اور بغیر کچھ کہے سنے 20 ہزار کا جرمانہ پکڑا گئے۔ہم نے پوچھا کہ صفائی کا مسئلہ نہیں تو جرمانہ کیوں تو بولے کہ ہم تین چار ماہ بعد آئے ہیں لہذا کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا اب چند ماہ نہیں آئیں گے ہماری مجبوری ہے ایک حساب سے جرمانے کرنے پڑتے ہیں۔میں نے ہوٹل مالک سے پوچھا پیرا فورس کے آنے سے کیا فرق پڑا۔کہنے لگا ان کے آنے سے پہلے تین جگہ رشوت دیتے تھے اب چار جگہ دیتے ہیں۔میں نے پوچھا 4 کیسے تو کہنے لگا کمیٹی والوں کو ضلعی انتظامیہ کو فوڈ اتھارٹی کو اور اب پیرافورس کو۔
پٹرول پمپ پر ہاتھ دھوۓ سردار غلام رسول رند کا کم سن بچیوں پر تشدد🚨
بچیوں کو مار کھاتا دیکھ کر لاچار باپ مار کھاتا دیکھ کر آگے آیا تو پٹرول پمپ عملے نے غریب شہری کی درگت بنادی
پولیس نے وقوعہ کی فوٹیج دیکھنا چاہی تو اوپر سے سردار کا فون آگیا دھمکایا
غریب کو یہ کیڑا مکوڑا سمجھتے
""ایک صارف نے 11 یونٹ بجلی کے خرچ کئے، جس کا بل 404 روپے آیا جو بہت زیادہ ہے ۔ اب حکومت نے ایک فکسڈ چارجز 1688 روپے اس پر لگا دئیے، بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی، پھر ایف سی سرچارج 35 روپے، فیول پرائس 37 روپے، سیلز ٹیکس 385 روپے اور اس طرح کچھ اور چارجز لگا کر بل 2600 روپے سے بھی زیادہ کر دیا، یعنی 400 روپے کی بجلی خرچ کی اور بل دیں گے 2600 روپے۔۔ یہ کر رہی ہےحکومت، یہ گھر گھر کی کہانی ہے۔ جنہوں نے آپ کو 200 یا 300 یونٹ مفت بجلی دینا تھی، وہ 11 یونٹ پر آپ کیساتھ یہ کررہے ہیں"۔اطہر کاظمی
@2Kazmi
سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
اس ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ اتنے کھلے کیوں ہیں؟ پہلی کراچی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے باپ کو بیٹوں کے سامنے تھپڑ مارا اور اب اہور کے علاقے مزنگ میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا واقعہ سامنے آگیا۔ نوٹس پھر معطلی کیا صرف یہ حل ہے؟
چند روز پہلے ایک دوست کے بھائی کو ہارٹ اٹیک ہوا اور 1122 ان کے بھائی کو لاہور کے سرکاری جناح ہسپتال لے گئی۔ دوست کا کہنا ہے کہ انتہائی بری صورتحال تھی۔ درجنوں مریض بستروں پر پڑے تھے۔ عملہ بشمول ڈاکٹر اور نرسز لاپرواہ تھا۔ سیدھے منہ بات کرنے کو، مریض کو فوری دیکھنے کو تیار نہ تھا۔
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال میں کام کرنے والی گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر نگینہ شہزادی بچوں کے معدے سے بیٹریاں، سکے، کھلونوں کے چھوٹے پارٹس اور حتیٰ کہ بلیڈ جیسی خطرناک اشیا نکالنے جیسے پیچیدہ کیسز سنبھال چکی ہیں۔
https://t.co/cQ3fsi6hEJ