CEO Hashoo Group Meets Deputy Chairman BOG at Minhaj University Lahore
Mr. Bastien Blanc, CEO of Hashoo Group, met with Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri, Deputy Chairman, Board of Governors, Minhaj University Lahore, during his visit to the university.
Prof. Dr. Sajid Mahmood Shahzad, Vice-Chancellor, and Prof. Dr. Khurram Shahzad, Registrar, Minhaj University Lahore, were also present during the meeting.
The meeting provided an opportunity to exchange views on higher education, professional development, and the importance of strengthening academia-industry linkages, particularly in the tourism and hospitality sectors.
As a gesture of goodwill and academic exchange, Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri presented his authored books to Mr. Bastien Blanc.
#MinhajUniversityLahore #HashooGroup #IndustryAcademiaLinkages #AcademicCollaboration #HospitalityIndustry #ProfessionalDevelopment
اصلاح احوال کا دروازہ کیسے کھلتا ہے؟ اچھا انسان بننے کے لیے پہلی شرط کون سی ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا اہم بیان
مکمل خطاب
📅 25 اکتوبر، بروز اتوار
⏰ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے
📍 پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر نشر کیا جائے گا۔
#DrHassanQadri #SelfReformation #IslamicBayan #IslamicMotivation #PersonalDevelopment #IslahENafs
تصوف کی تعلیمات کو محض انفرادی تجربات، مختلف اصطلاحات اور منتشر مجالس تک محدود رکھنے کے بجائے ایک منظم علمی و روحانی نظامِ تربیت کی صورت میں اختیار کرنا ضروری ہے، جس میں علم�� دین، عمل، تزکیۂ نفس، اصلاحِ اخلاق اور روحانی ترقی کو باہم مربوط کیا جائے۔ حقیقی روحانیت علمِ دین سے الگ نہیں ہو سکتی، کیونکہ علم کا مقصد محض معلومات کا حصول نہیں، بلکہ عمل، کردار سازی، اصلاحِ نفس اور اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنا بھی ہے۔
حقیقی تصوف کی بنیاد توحید، اخلاص، اطاعتِ الٰہی اور شریعت کی مکمل پابندی پر ہے۔ اس کا مقصد انسان کو قرآن و سنت سے وابستہ کرتے ہوئے نماز کی پابندی، حلال و حرام کی تمیز، حلال رزق، پاکیزہ نگاہ اور حسنِ اخلاق کی طرف راغب کرنا ہے۔ محض کسی روحانی سلسلے سے نسبت یا روحانی رہنما ہونے کا دعویٰ کافی نہیں، بلکہ حقیقی روحانی مقام کا معیار علم، عمل، اخلاق اور اتباعِ شریعت ہے۔
تزکیۂ نفس اور روحانی تربیت انسان کو توبہ، رجوع الی اللہ، محبتِ الٰہی، محبتِ رسول ﷺ، اصلاحِ باطن اور اخلاقی تبدیلی کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اسی طرح حق گوئی اختیار کرنا، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور معاشرتی و حکومتی معاملات میں حق و انصاف کے اصولوں پر قائم رہنا بھی حقیقی روحانیت کے تقاضوں میں شامل ہے۔ روحانیت کے اثرات انفرادی اصلاح کے ساتھ عملی زندگی اور اجتماعی معاملات میں بھی نمایاں ہونے چاہییں۔
دینی علوم، فقہ و حدیث، تفسیر و عقائد اور روحانی تربیت کو ایک مربوط نظام کے تحت آگ�� بڑھانا ضروری ہے تاکہ علم و معرفت کے ذریعے کردار سازی اور معاشرتی بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔ علمی و روحانی ادارے افراد کی شخصیت سنوارنے کے ساتھ معاشرے میں اجتماعی شعور، مقصدیت اور مثبت تبدیلی پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
حقیقی روحانی ترقی کا تقاضا ہے کہ انسان علم و روحانیت کو یکجا کرے، تصوف کو شریعت کے تابع رکھے، حق و صداقت کا ساتھ دے اور اپنی زندگی کو قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ڈھالے۔ اس راستے کی اصل بنیاد زبانی دعووں یا کسی ادارے سے وابستگی کے بجائے علمِ دین، تزکیۂ نفس، اخلاص، حسنِ اخلاق، عملی اصلاح اور اتباعِ رسول ﷺ ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا بزمِ قادریہ کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقدہ محفلِ بڑی گیارہویں شریف سے خطاب
#DrHussainQadri #Tasawwuf #TazkiyaNafs #QuranAndSunnah #IslamicSpirituality
Be generous in giving respect to others and do not make respect from others a condition for your own happiness. Make kindness, good manners, goodwill and positive thinking part of your character. True respect for humanity begins when honouring others becomes a natural part of our conduct.
#RespectForAll #Kindness #GoodCharacter #PositiveThinking #Jummah
Food is a basic human necessity and an essential component of a dignified life. With a growing population, increasing food requirements, and the challenges of climate change, food security has become a critical global concern.
Addressing this challenge requires effective agricultural reforms, responsible use of water resources, and sustainable growth in food production.
Islam teaches us to care for those in need, share resources with others, and support vulnerable members of society. We must work towards a system in which no one is deprived of their basic nutritional needs.
#WorldFoodDay #FoodSecurity #ZeroHunger #SustainableAgriculture #FoodForAll #ClimateAction #IslamicValues #SocialResponsibility #EndHunger #HumanDignity
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 46 سالہ سفر نے یہ حقیقت آشکار کی ہے کہ کسی بھی معاشرے کی پائیدار تعمیر و ترقی، علم و تحقیق اور تربیت کے بغیر ممکن نہیں۔ عصرِ حاضر کے فکری، تہذیبی اور معاشرتی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ علم، دلیل، بصیرت اور مثبت کردار سے کیا جا سکتا ہے۔ قرآن و سنت سے وابستگی ہمارے فکری سفر کی اسّاس ہے۔ جبکہ اعتدال و رواداری اس فکر کا عملی اور معاشرتی اظہار ہے۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر بھی اسی وقت نتیجہ خیز بنتا ہے جب اس کے ساتھ علم، حکمت، اخلاق اور خیرخواہی کا شعور موجود ہو۔ 46ویں یومِ تاسیس پر جملہ کارکنان و وابستگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
#DrHussainQadri #MinhajulQuran #FoundationDay #46thFoundationDay #Islam #Dawah
تحریکِ منہاج القرآن کا 46 سالہ سفر علم، امن، تجدیدِ دین اور خدمتِ انسانیت کی روشن مثال ہے
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاجینز فورم کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ 46ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ منہاج القرآن کا 46 سالہ سفر علم، امن، تجدیدِ دین، فکری بیداری اور خدمتِ انسانیّت کی جدوجہد کا م��ہر ہے۔ تحریک نے دینی و عصری علوم کے امتزاج، علمی و تحقیقی لٹریچر کی تیاری، نوجوانوں اور خواتین کی تربیت، عشقِ رسولﷺ کے فروغ اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے 17 اکتوبر 1980ء کو رکھی۔ تحریک کا مقصد دین کی جامع تعلیمات کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، نوجوان نسل کی کردار سازی اور معاشرے میں محبت، رواداری اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیر کی دعوت، نیکی کا فروغ اور برائی سے روکنا ایک منظم دینی جماعت کی ��نیادی ذمہ داریاں ہیں۔ کسی تحریک کی حقیقی قدر و منزلت کا تعین اس کی عملی خدمات، نظم و ضبط اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے کی جانے والی جدوجہد سے ہوتا ہے۔ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی علمی و فکری تشکیل میں حضرت فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کی تربیت اور رہنمائی کا اہم کردار ہے۔ قدیم و جدید علوم کے امتزاج نے تحریکِ منہاج القرآن کو ایک ایسی فکری شناخت عطا کی جس میں تعلیم، تحقیق، روحانیت اور انسانی احترام کو یکساں اہمیت حاصل ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، آغوش آرفن کیئر ہومز ��میت دیگر تعلیمی و فلاحی منصوبے تحریک کے ادارہ جاتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسی طرح عشقِ رسول ﷺ، سیرتِ طیبہ، تصوف، تزکیۂ نفس اور روحانی تربیت کے فروغ کے لیے محافلِ میلاد، گوشۂ درود، اعتکاف اور علمی و تحقیقی سرگرمیاں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ تحریک کا علمی سرمایہ اور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف و خطابات رفقاء و وابستگان کی فکری و تربیتی رہنمائی کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ خواتین، نوجوانوں اور طلبہ کو منظم پلیٹ فارم فراہم کرنا اور نظام المدارس کے ذریعے دینی تعلیم کے شعبے میں کام کرنا بھی تحریک کی اہم سرگرمیوں میں شامل ہے۔ بین المسالک رواداری، بین المذاہب احترام اور علمی مکالمے کا فروغ عصرِ حاضر کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے اختتام کرتے ہوئے کہا کہ تحریکوں کی پائیدار ترقی مضبوط فکری بنیادوں، مسلسل محنت، منظم تربیت اور ادارہ جاتی استحکام سے ممکن ہوتی ہے۔ تحریکِ منہاج القرآن کے وابستگان کو دوسروں کی عارضی مقبولیت سے مرعوب ہونے کے بجائے اپنے مشن، علمی معیار اور تنظیمی استحکام پر توجہ دینی چاہیے۔ مستقبل کے چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ، تحقیق اور ت��بیت کے نئے طریقوں کو اپنانا اور نوجوان نسل کی ضروریات کو پیشِ نظر رکھنا ہوگا۔ اختتام پر انہوں نے دنیا بھر میں تحریکِ منہاج القرآن کے رفقاء، وابستگان اور تمام تنظیمات کو یومِ تاسیس کی خصوصی مبارک باد دی۔
#DrHussainQadri #MinhajulQuran #FoundationDay #46thFoundationDay
Highlights of the Successful Visit to Russia by Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri
Representing Pakistan at an international religious and spiritual conference in Moscow, Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri, President, Minhaj-ul-Quran International, Deputy Chairman, Board of Governors, Minhaj University Lahore, and UNESCO Chair on Peace Education and Intercultural Dialogue, promoted the message of peace, interfaith harmony, academic collaboration and service to humanity.
The visit featured engagements with religious leaders, international delegates, Russian universities and academic institutions, along with initiatives to strengthen Minhaj-ul-Quran International’s presence in Russia.
The visit also included a spiritual stop in Baku, Azerbaijan, at the sacred shrine of Syeda Fatima Sughra Al-Hakeema (سلام اللہ علیہا).
A look back at a significant international journey advancing dialogue, cooperation and the global message of Minhaj-ul-Quran International.
#DrHussainQadri #MinhajulQuran #RussiaVisit #Moscow #InterfaithHarmony #WorldPeace #AcademicCollaboration #ServiceToHumanity #Azerbaijan
9th International Conference on World Religions (ICWR-2026)
Under the theme “Healing a Wounded World: Religious Responsibility, Solidarity and Action,” ICWR-26 will bring together distinguished international scholars, researchers, policymakers, faith leaders, and students for meaningful dialogue on peace, social inclusion, ecological responsibility, interfaith collaboration, and contemporary global challenges.
Conference Chair:
Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri
Deputy Chairman, Board of Governors (BOG), Minhaj University Lahore
24–25 October 2026
Minhaj University Lahore
Register Now:
https://t.co/DNLRqpCv3l
#ICWR2026 #WorldReligions #DrHussainQadri #MinhajUniversityLahore #InterfaithDialogue #PeaceAndSolidarity #Religious #InternationalConference #AcademicConference
PROMO | Dr Tahir-ul-Qadri Historic Podcast with Tasleem Ahmad Sabri
An exclusive and historic podcast with Shaykh-ul-Islam Prof. Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri, hosted by renowned anchor Sahibzada Tasleem Ahmed Sabri.
Unfiltered reflections, candid moments, and straightforward answers to questions that have long been asked:
Teachers, early education, and the secret behind his eloquence
A time of decline, scarcity of leadership, and the rise of tribulations
Foul rhetoric from the pulpit and misinterpretation of the Quran
Dreams, spiritual visions, and the reality of sectarian schools of thought
Seclusion in Canada and a life dedicated to research and authorship
The one regret that still brings tears to his eyes
🗓️ Saturday, October 10, 2026
🕕 6:00 PM (PKT)
(Toronto: 9:00 AM | London: 2:00 PM | Japan: 10:00 PM)
📺 Streaming on official YouTube and Facebook platforms
#DrTahirulQadri #DrQadri #TasleemSabri #MinhajulQuran #ExclusiveInterview #Podcast #IslamicScholar #SpiritualLeadership #PodcastClip
The 46-year journey of Minhaj-ul-Quran International represents a sustained and multifaceted struggle for adherence to the Qur’an and Sunnah, the revival and renewal of the faith, moral and spiritual reform, education and training, and service to humanity.
The fundamental objective of this journey is to build a Mustafavi society in which knowledge and practice, worship and social dealings, ethics and character, moderation and tolerance, and wisdom and insight are the defining qualities of life.
The Foundation Day is an occasion to renew our commitment to the purpose and mission of Minhaj-ul-Quran International.
#MinhajulQuran #FoundationDay #46thFoundationDay #Islam #Dawah
انسان کی اصل پہچان اس کے اخلاق، کردار اور اعمال س�� ہوتی ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ عہدہ، ظاہری رعب و دبدبہ، خوبصورتی اور مال و دولت انسان کی قدر و منزلت کا معیار نہیں، بلکہ اس کی اصل پہچان اس کی نیت، اخلاق، کردار اور اعمال سے ہوتی ہے۔ نوجوان دنیا کے ظاہری معیارِ کامیابی کے بجائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے عطا کردہ اصولوں کو اپنی زندگی کا رہنما بنائیں۔ وہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، ٹاؤن شپ لاہور کے زیر اہتمام ’’علم کا راستہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی فکری نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے علم کے مقصد، کردار سازی، اچھی صحبت اور متوازن شخصیت کی اہمیت پر گفتگو کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک انسان کی قدر کا تعلق اس کی ظاہری خوبصورتی یا جسمانی وجاہت سے نہیں بلکہ اس کے باطن اور عمل سے ہے۔ اچھی نیت، پاکیزہ دل اور صالح اعمال انسان کی شخصیت کا حقیقی حسن ہیں۔ دنیا میں رائج کامیابی اور اچھائی کے پیمانے ہمیشہ وہ نہیں ہوتے جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک معیارِ فضیلت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی صورت اس کی ظاہری شناخت ضرور ہے، مگر اس کی قدر و منزلت اس کے سیرت و کردار سے متعین ہوتی ہے۔ والدین اور بزرگوں کی تربیت اور نیک صحبت انسان کی شخصیت سنوارنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے نوجوانوں کو اپنے دوستوں اور صحبت کے انتخاب میں خصوصی احتیاط کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تمام انسان بحیثیت مخلوق برابر ہیں، تاہم عظمت اور فضیلت کا تعلق کردار و اخلاق سے ہے۔ جو شخص حسنِ اخلاق، اچھے کردار اور صالح عمل میں آگے ہوگا، وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ قابلِ قدر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے کردار کی سچائی کا اندازہ اس کے قریب رہنے والوں کے سا��ھ ساتھ اس کے مخالفین کے رویے سے بھی ہوتا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اچھی صحبت انسان کی تربیت کے ساتھ اسے اللہ تعالیٰ کی معرفت کی طرف بھی لے جاتی ہے۔ طلبہ تعلیمی اداروں میں محض ڈگری حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ علم کے ذریعے ایک بہتر انسان بننے کے لیے آتے ہیں۔ اگر تعلیم انسان کے کردار، اخلاق اور عمل میں بہتری پیدا نہ کرے تو اس کی افادیت محدود رہ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین ساخت اور اعتدال کے ساتھ پیدا فرمایا ہے، اس لیے اس کی زندگی کے ہر پہلو میں توازن ضروری ہے۔ اعمال و افعال، جذبات و کیفیات اور قلب و روح کی پاکیزگی و بالیدگی میں اعتد��ل ہی انسان کو اس کی تخلیق کے حقیقی مقصد کی طرف لے جاتا ہے۔
بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں آرچری کلب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے طلبہ کے لیے صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمی تعلیم کے ساتھ جسمانی و ذہنی تربیت بھی طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے لیے ضروری ہے۔
تقریب میں حاجی عبدالغفور قادری، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، سکواڈرن لیڈر (ر) عبدالغفار، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر طاہر محمود چودھری، کرنل (ر) خالد جاوید، قاضی فیض الاسلام، شبیر احمد ملک سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاون لاہور میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی۔
نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ن�� تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور اندرون و بیرون ملک سے تشریف لانے والے تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان سے ملاقات کی۔
#DrHassanQadri #Jummah #JummahMubarak #JamyShaykhulIslam #MinhajulQuran #FridayGathering
Highlights from the Meeting of Chairman Supreme Council Minhaj-ul-Quran International,
Prof. Dr. Hassan Mohiuddin Qadri with the designators and members of Minhaj Welfare Foundation Sialkot.
The meeting focused on the Foundation’s ongoing welfare initiatives, organizational progress, and future plans for expanding community services.
#DrHassanQadri #MinhajWelfareFoundation #welfare #Sialkot
Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri, President Minhaj-ul-Quran International, received a warm and enthusiastic welcome from workers upon his arrival at Jamia Rehmania Karachi for the Milad Conference. He responded to the welcoming slogans by waving to the gathering.
#DrHussainQadri #PresidentMQI #MiladConference #JamiaRehmania #Karachi
President Minhaj-ul-Quran International, Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri, has arrived in Karachi for a five-day organisational and movement-related visit. Senior office-bearers and workers of Minhaj-ul-Quran Karachi warmly welcomed him at Jinnah International Airport and presented him with bouquets.
#DrHussainQadri #MinhajulQuran #Karachi #MQI #Pakistan
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صاحبزادہ پیر حسام الدین شاہ سے ملاقات
چکوڑی شریف: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آستانہ عالیہ مہریہ چشتیہ سروریہ چکوڑی شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر حسام الدین شاہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور دینی و دعوتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل نے اس موقع پر صاحبزادہ پیر حسام الدین شاہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب الروض الب��سم اور لیڈرشپ مینجمنٹ پر اپنی کتب کا تحفہ پیش کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کے ہمراہ حضرت صاحبزادہ پیر سید غلام سرور شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور صاحبزادہ پیر سید ظفر علی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑ��ائی۔
ملاقات میں پیر انصر علی چشتی، صاحبزادہ مشاہد حسین شاہ، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس قادری، پروفیسر سید ہارون بخاری، قاری ریاست علی چدھڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔