💯💯خوبصورت جھوٹ:💯💯
زندگی نے موت سے پوچھا کہ لوگ مجھ سے محبت اور تم سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟
جوابا موت نے کہا کہ تم ایک خوبصورت جھوٹ ہو اور میں ایک کڑوا تلخ سچ🤍
اسلام میں کوئی بھی شخص چاھے وہ کتنے بڑے عہدے پر ھو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ھو سکتا خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیاتھا جو اسلام کے خلاف تھا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے جو ملک کے لئے نہایت شرمناک ھوگا اللہ تعالیٰ ملک کو اس بے عزتی سے بچائیں آمین پارلیمنٹ کے ارکان سے دردمندانہ درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں
صمود فلوٹیلا جیسے پرامن اور انسان دوست قافلے پر اسرائیل کا حملہ اس بات کی ایک اور شہادت ہے کہ اسرائیل کو کسی انسانی قدر کا کوئی پاس نہیں ہے ایسے میں اسکے قول وقرار پر بھروسہ کرنا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں اسکا واحد علاج اسکے قتل عام کے خلاف امت کی متحد قوت کااستعمال ہے جس سے ہم غافل ہیں
جيسا كه خطره تها مسلم ملكوں کااجلاس ایک کھوکھلے اعلامیہ پر ختم ھوگیا پاکستان ترکی ملائیشیا وغیرہ کی پیش کی ھوئی عملی تجاویز بھی مشترک اعلامیہ کا حصہ نہ بن سکیں اور لفظی مذمت پر بات ختم ہوگئی اگر یہی کچھ ھو ناتھا تو اتنے بڑے اجلاس کی کیا ضرورت تھی اناللہ واناالیہ راجعون
مزاحمت میں زندگی ہے۔
مزاحمت میں عزت ہے۔
ایران کے اسرائیل پر بھرپور جوابی حملے،تل ابیب، حیفہ اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔بہادر ایرانی قوم شکست تسلیم نہیں کرے گی،
عالم اسلام کے حکمران سمارٹ ڈپلومیٹک موو کا نام لیکر غلامی، بزدلی، خوشامد کرنے،پاؤں پڑنے اور اپنے باری کا انتظار کرنے کے بجائے ایران کیساتھ کھڑے ہوجائیں۔اور اپنے اجتماعی دفاع کے طریقے نکالیں۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے تین اہم نیوکلیئر سائٹ(Key Nuclear Site) فردو،نطنز اور اصفہان پر حملے کا منصوبہ سال پہلے بنایا تھا،اور ہم نے اور اسرائیل نے ایک ٹیم کیطرح کام کیا۔دو ہفتوں کے سوچ و بچار کا بار بار تذکرہ ایران پر اپنے اس مجرمانہ حملے کو کیموفلاج کرنے کیلئے تھا،ہمارے بے وقوف حکمران سمجھ رہے تھے کہ نوبل امن انعام کیلئے ہماری نامزدگی سے ایران پر حملہ رک جائے گا؟جب کہ وہ خود کہہ رہے کہ یہ سالوں پہلے کا منصوبہ تھا اور امن کی بار بار بات Deception کیلئے تھا۔
ایران کبھی بھی سرینڈر نہیں کرے گا۔ان شاءاللہ۔
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
امریکہ کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ انکے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے دوسرے ملکوں کو جھنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟
رغم الخسائر الجسيمة التي تكبّدتها إيران جراء العدوان الإسرائيلي، فإنّ ردّها جاء قوياً حازما، مما جعل الكيان الإسرائيلي ولأول مرة ليتذوّق كيف تكون مرارة القصف ! . أما نواياها العدائية تجاه العالم الإسلامي، فليست خافية على أحد. وإنها لفرصة ربانية ينبغي للدول الإسلامية كافة أن تغتنمها لتوحيد صفوفها وتضع حدّا نهائيًّا للخطر الإسرائيلي الداهم.
ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہاہے اسے پہلی بار پتہ چل رہاہے کہ بمباری کیا ھوتی ہے عالم اسلام کے خلاف اسکے عزائم ڈھکے چھپے نہیں قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحدہوکر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں
حکومت پاکستان نے قائد محبوب اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے موقع پر پہلی بار کھل کر حماس کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت پر واضح موقف اختیار کیا ہے جو خیر مقدم کے لائق ہے اللہ تعالیٰ توفیق دیں کہ حق وباطل کے اس معرکے میں پاکستان اپنا وہ کردار اداکرے جسکی امت مسلمہ کے عوام پاکستان سے بجا طور پر توقع رکھتے ہیں
قائد مجاھدین اور محبوب امت مسلمہ اسماعیل ھانیہ پر بزدلانہ اوروحشیانہ حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ ہے ایرانی حکومت کافرض ہے کہ وہ حملے کی تفصیلات سے دنیا کو آگاہ کرے یہ کیسے ممکن ہواکہ میزائل عمارت پر گرے اور صرف شہید مرحوم اور انکا محافظ نشانہ بنے جبکہ بتایاگیا ہے کہ وہ ایک کمپلیکس تھا نیز پاسداران انقلاب اس وقت کہاں تھے اللہ تعالیٰ نے ہمارے اس محبوب کو تو ان شاء اللہ اپنے پاس بلاکر انکا مقصد پورا کردیا اور ان شاء اللہ اس سے مجاھدین کے حوصلے اور بلند ہونگے اور انکا قیمتی خون رائیگاں نہیں جائیگا انکی شہادت ان شاء اللہ اسرائیل کی شکست کی خوشخبری ثابت ہوگی
گزشتہ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کو جیل میں رکھا تو ہم نے اس وقت کے مظلوم کا ساتھ دیا
اس الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو جیل میں رکھا ہے تو ہماری ہمدردیاں آج کے مظلوم کے ساتھ ہیں
الحمدللہ! ہم نے یہ جنگ جیت لی ہے
#ایوان_نہیں_میدان