@HummaSaif Me bhe PTI lover abhi se nai jabse hosh sambhala hai khan sahb ka sporter ho lekin tom begarto ki trha itna gira nahi ho jo tom chand begrato ne mulk or khan sahb dono ko badname kar rakha hai..lanat hai tompe
اہم اطلاع برائے عوام !!!! پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ حالات کشیدہ ہو چکے ہیں اور باقاعدہ جنگ کا آغاز ہو چکا ہے ایسے نازک وقت میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ذمہ داری اور سمجھداری کا مظاہرہ کرے ، اپنے ملک پاکستان کے ساتھ مخلص رہے۔
تمام پاکستانی شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی ایسا پیغام، پوسٹ یا تبصرہ شیئر نہ کریں جو ریاستِ پاکستان یا قومی سلامتی کے خلاف سمجھا جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، اور کسی بھی غیر ذمہ دارانہ یا اشتعال انگیز مواد پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
یاد رکھیں، اختلاف رائے اپنی جگہ، لیکن جنگ یا کشیدہ حالات میں قومی مفاد کو ترجیح دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ افواہوں سے گریز کریں، غیر مصدقہ خبروں کو آگے نہ بڑھائیں، اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
اس حساس وقت میں اتحاد، احتیاط اور قانون کی پاسداری ہی ہمارے لیے بہتر راستہ ہے۔
اس پیغام کو آگے شیئر کردیں