کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ ایک سازش کے تحت بھڑکائی گئی ہے
……………………………………………
#ParachinarUnderAttack#Parachinar#kurramwantpeace#پاراچنار_پاکستان
خیبرپختونخوا کی کرم ایجنسی میں #پاراچنار اور دیگر علاقوں پر راکٹوں کے حملوں، قتل اور دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ گزشتہ چند روز سے پاراچنار اور کرم ایجنسی کے دیگر علاقوں میں قتل،اغوا، تشدد اورمسلح تصادم کے دلخراش واقعات کی جو اطلاعات موصول ہورہی ہیں وہ انسانیت پر یقین رکھنے والے ہرفرد کےلئے انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ پاراچنارمیں اس سے قبل بھی اس طرح کے قتل اورفساد کے واقعات ہوچکے ہیں جن میں کئی بے گناہ افراد کی جانیں جاچکی ہیں۔اب پھر وہاں فساداور قتل وغارتگری کےافسوسناک واقعات ہورہے ہیں۔
ہرذی شعورفرد اس بات کواچھی طرح سمجھتا ہے کہ یہ واقعات ہونہیں رہے بلکہ ایک سازش کے تحت کروائے جارہے ہیں۔ باشعور عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کون لوگ بھڑکارہے ہیں۔ یہ وہی قوتیں ہیں جو انگریزوں کی تربیت یافتہ افراد کی اولادیں ہیں اور جوآج ملک کی طاقتور ایجنسیوں میں موجود ہیں جنہوں نے ہر دور میں '' لڑاؤ اورحکومت کرو'' کی پالیسی کے تحت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے عوام کو لسانیت ، مسلک، عقیدے اورمذہب کےنام پر آپس میں لڑایا ہے اوروہ آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیراہیں۔ آج جبکہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنے حقوق کے حصول اورظلم سے نجات کےلئے آپس میں متحد ہوگئے ہیں تو ایک سازش کے تحت کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکائی گئی ہے تاکہ پشتون عوام کوفرقہ کی بنیاد پر آپس میں لڑا کر ان کے اتحادکی طاقت اور یکجہتی کو کمزور کیا جاسکے۔
میں پاراچنارسمیت کرم ایجنسی کے تمام علاقوں کے شیعہ ،سنی اور تمام مسالک اور فقہوں کے علمائے کرام اور عوام سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ خدارا وہ اس گھناؤنی سازش کو سمجھیں اورفرقہ وارانہ فساد کی اس آگ کا ایندھن بننے کے بجائے اپنی فکر اورتدبر کے ذریعے اس فسادکی آگ کوٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں، فساد کو روکنے اور اپنے علاقوں میں امن بحال کرنے کے لئے آپس میں بات چیت کریں، ایک دوسرے سے تعاون کریں، ایک دوسرے کی جان ومال کا تحفظ کریں اوراللہ تعالیٰ کے اس فرمان کوضرورپیشِ نظر رکھیں کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کاقتل ہے۔
میں پورے ملک کے تمام فقہوں اورمسلکوں کے علمائے کرام سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ بھی اپنے اپنے خطبات اورمجالس میں امن وبھائی چارے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور برداشت کے پیغام کوفروغ دیں۔
میں خیبرپختونخواسمیت ملک بھر کے عوام سےبھی اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن وبھائی چارہ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کےلئے ہرممکن کوششیں کریں۔
میں پاراچنار اور کرم ایجنسی کے دیگرعلاقوں میں قتل وغارتگری کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کےلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکر تا ہوں۔
میں خیبرپختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کرم ایجنسی میں فساد کوبند کرانے،حالات معمول پر لانے اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے فی الفور اقدامات کرے
الطاف حسین
29جولائی 2024
42 Shia people have been killed by Takfiris in Parachinar till now.💔
Blood of us Shia is this much cheap that even after all the devastated situation our government didn't bother to utter a single word for the bloodshed happening in Parachinar.
#Parachinar
If you raised voice for Ukraine but didn’t raise voice for #Palestine, you are a Hypocrite.
If you raised voice for Palestine but didn’t voice for #Parachinar and killings in Baluchistan you are a Hypocrite
President of Pakistan: Parachinar’s people are looking up to you for hope. Your decisive action can ensure their safety and restore their shattered lives. #SecureTheParachinar@AsifZardariPPP
News coming in from #Parachinar , Pakistan is saddening. Takfirism is a cancerous gland that must be confronted and prevented from influencing. The authorities residing over the region should take prompt steps to ensure the safety and sovereignity of its' people.