ہم آل سندھ ایمپلائز الائنس کے تمام مطالبات اور احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ پنشن میں کٹوتی، ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس سے ��حرومی اور گروپ انشورنس جیسے بنیادی حقوق نہ دینا ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کا حالیہ بیان دھوکہ ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کے بیانات میں کھلا تضاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے۔ سندھ کے چھ لاکھ ملازمین کے ساتھ کسی بھی دھوکہ دہی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
سندھ کے سرکاری ملازمین دوسرے صوبوں اور وفاقی ملازمین کی طرح مساوی الاؤنس اور تنخواہوں کے حقدار ہیں۔ جن سے سندھ کے ملازمین کو محروم رکھنا سراسر استحصال ہے. ملازمین کے خلاف جبر یا انتقامی رویے ناقابل قبول ہیں۔
اگر ان کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو سندھ یونائیٹڈ پارٹی آل سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے ساتھ پرامن جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔