@ubaidghumman Allah Pak sb ko hasid ki Nazar sy panah main rkhy mangny k liay Allah e kafi ha us sy Jo b mango khul k mango but don't be jealous if some one have more then you.... If you have Allah you have everything
تم ایسے شخص کی کمائی سے کیسے حسد کر سکتے ہو کہ جس کی مشقت میں تمہارے پسینے کا ایک قطرہ بھی شامل نہیں، اور پھر ایسے شخص سے تم کیسے حسد کر سکتے ہو کہ جسکو اس کے رب نے آزمائش کے طور پر یا انعام کے طور پر اپنی نعمتوں سے نوازا، اور پھر ایسے شخص کی کمائی سے تم کیسے حسد کر سکتے ہو کہ جس کے نصیب کے تم شریک نہیں نا اسے تمہارے نصیب سے کچھ چھین کر دیا گیا ہے، میری آج تک کی تحقیق اور تجربے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ حسد ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو نکما اور ناکارہ بنا دیتی ہے اور انسان اس سے بھی محروم ہو جاتا ہے جو اس کے نصیب میں لکھا ہوتا ہے، اس لئے کسی کو بھی نظر بھر کے دیکھنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں کہ اس کے پاس جو ہے کیا تم اس میں شریک ہو یا اس کے حقدار ہو اگر نہیں تو اسے دعا دو کہو ما شاء اللّه پھر دیکھو کیسے تمہارے نصیب کے دروازے کھلتے ہیں پھر دیکھنا اللّه تمہارے لئے کیسے کیسے اور کہاں کہاں سے اسباب پیدا کرتا ہے آزمائی ہوئی بات ہے جب بھی زندگی میں میں کسی کی کامیابی یا ترقی سے خوش ہوا میرے پروردگار نے وہ کامیابی اور ترقی مجھے بھی لازمی دی ہے