Ceo Habib engineering company Lahore
Fabrication solar structure.Zinc hot dip galvanising, Zinc electroplating.Galvanized guard rail for motor ways etc,
پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔ میں غمزدہ والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل ع��ا فرمائے۔ حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کرنی چاہئے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا چاہئے۔
اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہو گئ ہو تو ہم سے مواخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا بوجھ ہم پر نہ رکھیو۔ اور اے پروردگار ہمارے گناہوں سے درگذر کر۔ اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مددگار ہے۔
سب سے اچھی بات کتاب اللہ اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اور سب سے بری نئی بات (بدعت) پیدا کرنا ہے(دین میں) اور بلاشبہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ آ کر رہے گی اور تم پروردگار سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے۔
(صحیح بخاری، ۷۲۷۷)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“جب تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے غم بڑھ جائیں، تو تم ان غموں کو ختم کرنا چاہو تو مجھ پر درود پڑھو۔”
غموں کے بھاری بوجھ میں بھی درودِ پاک پڑھنا اللہ کی رحمت اور سکون کا ذریعہ بن جاتا ہے۔