سانحہ بلدیہ کے 259 شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ اگر بری ہونے والے مجرم نہیں تھے تو اس اندوہناک سانحے کے اصل ذمہ داروں کا تعین اور احتساب کب کیا جائے گا ۔ چودہ سال بعد بھی انصاف نہ ملنا عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے ۔
سول ہسپتال کوئٹہ کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ انتہائی قابلِ مذمت اور انسانیت سوز جرم ہے۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والی ڈاکٹرز، اساتذہ اور دیگر شعبوں سے وابستہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ملیر کراچی کے تحت پیر کے دن قرآن فہمی کلاسز کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب قیمہ جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے خصوصی شرکت کی۔ ناظمہ کراچی محترمہ جاوداں فہیم، معتمدہ کراچی محترمہ ساجدہ تنویر، نائبات محترمہ فرح عمران اور ندیمہ تسنم بھی موجود تھیں
واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے اور ملک بھر کے ہسپتالوں میں طبی عملے خصوصاً خواتین ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں
#drmahnoor
ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ ہے
خواتین ڈاکٹرز شب و روز عوام کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں،دورانِ ڈیوٹی انکی جان و عزت کو خطرات لاحق ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔تیزاب گردی ایک سفاک اور غیر انسانی جرم ہے جسکی کسی مہذب معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔
مڈل کلاس تنخواہ دار طبقے سے حکومت نے 605 ارب انکم ٹیکس وصول کیا ہے۔ یہ طبقہ بری طرح پِس رہاہے۔ بچوں کی تعلیم، بجلی گیس کے بھاری بِل، مہنگا پٹرول، ناجائز لیوی، کھانے پینے کی چیزوں پر ٹیکس، صحت اور علاج کے اخراجات اور مہنگائی کا طوفان۔۔حکومتی اقدامات اور پالیسیوں نے اس طبقے کا جینا محال کردیا ہے۔
حکومت بجٹ میں ریلیف کے اقدامات کرے۔ ماہانہ 1 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ پرانکم ٹیکس مکمل ختم کیا جائے، اس سے زیادہ کی تنخواہ والوں کی شرح کم ازکم آدھی کی جائے۔ زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی حد 35 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد پر لائی جائے۔ پروفیشنل افراد اور ماہرین بدترین ٹیکس نظام کی وجہ سے تیزی سے ملک چھوڑ رہے ہیں جو خوفناک رجحان اور ملک کے مستقبل کے لئے تباہ کن ہے۔
100 سے زیادہ پارکس کو کاٹ کرچائنہ کٹنگ کرنے والے آج پارکوں کو کاٹنے پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں، ہل پارک کےمسئلے پر سب سے پہلے جماعت اسلامی نے آواز اٹھائی
@Saifuddin_Adv#Karachi
گلگت بلتستان کے انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی مہم سے روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کا تاثر جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہے۔ انتخابات کو اسلام آباد کی “سلیکشن” نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے فیصلے پر چھوڑا جائے۔ عوام کو آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدار ماحول میں اپنے نمائندے منتخب کرنے کا مکمل حق دیا جائے۔
#Gillgit #baltistan #Election
@murtazawahab1 کی جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین پر تنقید !!
اپنے ہی ادارے(SSWMB) کے ڈائیرکٹر کی گواہی نے مرتضی وہاب کے پروپیگنڈے کا دفن کردیا
#Shameless_MurtazaWahab
پٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے ، عالمی مارکیٹ میں قیمت گر رہی ہے، جبکہ لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ اگر حکومت 250 روپے فی لیٹر پٹرول کی سطح کو بحال کرے اور اس قیمت کوکم ازکم دو سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت ڈیکلئیر کردے تو معیشت میں تیزی بھی آئے گی اور خود ہی آمدن کے اہداف پورے ہونے لگیں گے۔ ٹیکس جمع کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکا بھی ہےاور معیشت کی بربادی کا سامان بھی ہے ۔ آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔
مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور نیتن یاہو کے ساتھ مل کر غزہ کو تباہ کرنے والا امریکی صدر ایک بار پھر ابراہیمی معاہدے پر دستخط کے لیے مسلم ممالک کے بازو مروڑ رہا ہے۔ یہ معاہدہ درحقیقت سرنڈر کی دستاویز ہے۔ پاکستانی قوم کسی صورت بھی بیت المقدس پر اسرائیل قبضے کو جائز اور قانونی شکل دینے کے غاصبانہ فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گی۔ فلسطین پورے کا پورافلسطینیوں کا ہے اور بیت المقدس اس کا دارالحکومت ہے۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ یہی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا موقف تھا اور یہی ہر پاکستانی کا موقف ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف واضح طور پر ٹرمپ کے ناجائز مطالبے کو مسترد کرنے کا اعلان کریں۔
*حدیثِ نبوی ﷺ*
قربانی کرنے والا اپنے جانور کے بالوں ، سینگوں اور کھروں کو لے کر آئے گا (اور یہ چیزیں اجروثواب کا سبب بنیں گی)
(ترمذی)
#ZilHajj#Qurbani#muslim#jiwomenkhi
Ibrahim (AS) sacrificed his wealth, status, people, and even his life by leaping into the fire, A timeless lesson of loyalty to Allah for all generations.
#jiwomenkhi#ZilHajj#Qurbani#muslim
کوئٹہ میں ریلوے ٹرین پر دہشتگردی کے حملے میں تیس افراد کی شہادت کی اطلاعات نہایت افسوسناک ہیں۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت آئے روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
یہ پارٹیوں کی حمایت یا مخالفت کا معاملہ نہیں ۔ہر عصبیت سے بالا تر ہوکر شہریوں کے بنیادی حقوق اور ریاست کے آئینی فرائض کی بات ہے۔
جو باشعور با ہمت قیادت میدان میں کھڑی ہے اس کا ساتھ دینے میں سب کی فلاح ہے.
آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 کے تحت ریاست کے ہر فرد کے حقوق برابر ہیں۔۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔ عوام کو مہنگائی کی آگ میں جھونکنے والے عوامی حمایت کھو چکے ہیں ۔
عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف خاموشی نہیں، مزاحمت وقت کی ضرورت ہے