دی ہیگ میں قائم ثالثی عدالت کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق حالیہ فیصلہ اس امر کی دوٹوک توثیق ہے کہ بین الاقوامی معاہدات کسی ریاست کی یکطرفہ خواہش، سیاسی مصلحت یا عارضی حکمتِ عملی کے تابع نہیں ہو سکتے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطلی یا التواء میں ڈالنے کی کوشش نہ صرف قانونی طور پر ناقابلِ قبول تھی بلکہ معاہداتی ذمہ داریوں اور مسلمہ بین الاقوامی اصولوں سے صریح انحراف بھی تھی۔
عدالت کا فیصلہ واضح کرتا ہے کہ ریاستیں اپنے عہد و پیمان سے محض سیاسی اعلان کے ذریعے بری الذمہ نہیں ہو سکتیں۔ پاکستان نے ہمیشہ قانون، اصول اور پُرامن تصفیۂ تنازعات کا راستہ اختیار کیا ہے، جبکہ ہٹ دھرمی، یکطرفہ طرزِ عمل اور معاہداتی ذمہ داریوں سے گریز خطے کے امن و استحکام کے لیے کسی طور قابلِ قبول نہیں۔
بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کے منشور اور باہمی معاہدات کی غیر مشروط پاسداری ہی مہذب بین الریاستی تعلقات اور پائیدار امن کی اساس ہے۔ پاکستان اپنے جائز حقوق، قومی مفادات اور معاہداتی استحقاقات کے تحفظ پر کسی ابہام یا مصلحت کے بغیر قائم ہے۔
#IWT @PCA_CPA@ForeignOfficePk
حضور اکرمﷺ کی سیرت، اوصاف، اخلاق، رحمت، کمالات اور آپؐ کی عظمت کا احاطہ کسی فرد، کسی زبان اور کسی بیان کے بس کی بات نہیں- جو کچھ کہا جائے اور لکھا جائے وہ حقیقت کے مقابلے میں نہایت کم ہےاور آپؐ کی شانِ اقدس کے سمندر سے ایک قطرے کی حیثیت رکھتا ہے- اسی لیے اہلِ محبت اور اہلِ معرفت جب حضور نبی اکرم (ﷺ)کا ذکر کرتے ہیں تو ان پر سب سے نمایاں کیفیت عجز کی طاری ہوتی ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مدح کے تمام چراغ مل کر بھی اُس آفتابِ رسالت کی کامل روشنی کو بیان نہیں کر سکتے-
مکمل مضمون: غلامانہ ذہنیت سے نجات سیرت النبی(ﷺ) کی روشنی میں، مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، اگست 2026
سُلطان الفقرسلطان محمداصغرعلیؒ نےفرمایاکہ میرےذمےحضورمرشدپاک نےیہ ڈیوٹی لگائی ہے تو چل پھرکرمخلوق خدا کو اللہ تعالی کی معرفت کا علم عطا کریں۔ آپ فرماتے تھے کہ مجھے معرفت انوارِ الہی کی (لافانی دولت کی طرف دعوت) دینے کا حکم ہے اور لوگ مجھ سے دنیا ( کا فانی مال و متاع) مانگتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے آقا کریم (ﷺ) کے اخلاق عالیہ کو اس قدر عظمت و رفعت بخشی ہے کہ آپ (ﷺ) کا اخلاق آپ(ﷺ) کی ولادت باسعادت سے قبل بھی معجزے کی صورت میں جاری رہا اور تمام حیاتِ مبارکہ کے بعد قیامت تک معجزے کی صورت میں جاری رہے گا-اس لئے کُل کائنات کے علوم کی اعلیٰ صفات سرکار دو عالم (ﷺ)کے اخلاق کی عطا ہیں-
خطاب: میلاد مصطفےﷺو حق باھُوؒ کانفرنس،لاہور 30 جنوری 2019ء
توحید، شرک اور مجاز مُرسل کے مسئلے کی وضاحت
وہ کون ہیں جنہوں نے کفار و مشرکین کے لیے اتری آیتیں انبیاء و اولیاء پر چسپاں کیں؟
حاجت روا اور مشکل کشا کون ہو سکتا ہے؟
محفلِ عرس میں درسِ قرآن
مکمل لیکچر کیلئے وزٹ کیجئے
https://t.co/dqqWeaEnFY
کائنات کا اصول ہے کہ ہر کمال کو زوال آتا ہے- یعنی آج کوئی جوان ہے تو کل بوڑھا ہوجائےگا- اسی طرح چاند اور سورج اپنے عروج پر پہنچ کر زوال کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن اللہ عزوجل اپنے حبیب اکرم (ﷺ) کیلئے الگ اصول جاری فرماتا ہے۔ یعنی ہر کمال کو زوال ہے لیکن آقا کریم (ﷺ) کی ذات اقدس کو کمال ہی کمال ہے- بلکہ ہر آنے والی گھڑی پہلے سے بھی افضل ہے-
مکمل خطاب: میلاد مصطفےﷺو حق باھُوؒ کانفرنس،لاہور 30 جنوری 2019ء
مومن کا کام اللہ کے نام پر صُلح یاد کروانا، اللہ کے نام پہ ایک دوسرے سے تصفیہ یاد کروانا ہے- کیونکہ مومن کا شیوہ ایک دوسرے کو قتل کرنا نہیں ہے بلکہ قتل کرتوں کو مائل بہ صلح و محبت کرنا ہے- متعدد آیات و احادیث مبارکہ ہیں کہ جو بندہ مسلمانوں کے درمیان صلح کرواتا ہے، انہیں قتل و غارت، شر، فتنہ اور فساد سے روکتا ہے اللہ نے اس سے جنت کے دخول کا وعدہ کیا-
مکمل مضمون: اِسلامی مُعاشرت کے دوسنہری اصول، ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2020
قرآن کریم نے انبیاء کرام (علیھم السلام) کے جو اوصاف بیان کئے ہیں ان میں ایک بڑا وصف اجنبیوں کی مہمان نوازی ہے- از روئے قرآن مسافروں کی مہمان نوازی پیغمبروں کے اخلاق کا فیض ہے- اللہ تعالیٰ جو مہمان کسی کی طرف بھیجتا ہے ان کے ذریعے گھروں کو روشنی عطا فرماتا ہے- اس لئے ہمیں گھر کو فانوس اور مہمان کو شمع بنا لینا چاہئے۔
مکمل مضمون: مسافر کےحقوق، ماہنامہ مرآۃ العارفین انترنیشنل، جنوری 2021
جب دو مسلمان بھائیوں کو آپس میں جھگڑتا دیکھو تو یاد رکھو دو لوگوں کے درمیان جب جھگڑا ہوتا ہے تو ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ جھگڑا ہوتا ہے- سیدی رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا کہ تم اُن دو مسلمانوں کے درمیان صلح کروا دو تاکہ شیطان کا شر ختم ہو جائے اور اللہ کی رحمت قائم ہو جائے -
مکمل مضمون: اِسلامی مُعاشرت کے دوسنہری اصول، ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2020
حق اور حلال سے دوسروں کو دیئے جانے والے نفع میں پہلا حق خاندان کا ہے- قرآن مجید میں بھی بتایا گیا ہے کہ دینے میں سب سے پہلا حق انسان کے عزیز و اقارب کا رکھا گیا ہے- عزیز و اقارب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور خاندان اسلامی سماج کی بنیاد ہے- خاندان جتنا مضبوط ہوگا معاشرہ اتنا مضبوط ہوگا-
مکمل مضمون: اِسلامی مُعاشرت کے دوسنہری اصول، ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2020
آج کے دور میں تعلیم عام ہے لیکن تربیت ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی- بدقسمتی سے اچھی تعلیم تھوڑی مہنگی ملتی ہے لیکن پھر بھی مل جاتی ہے، میسر ہے- لیکن تربیت مہنگی بھی نہیں مل رہی، بالکل ہی ناپید و نایاب ہوتی جا رہی ہے - صوفیاء اور بزرگانِ دین کا طریق ہمیشہ تربیت رہا ہے- کیونکہ جب تربیت نہیں ہوتی تو خرابیاں جنم لیتی ہیں، معاشرے میں نفرت، تعصب اور دشمنی کے جذبات فروغ پاتے ہیں-
مکمل مضمون: اِسلامی مُعاشرت کے دوسنہری اصول، ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2020
برادر اسلامی ملک قطر کے والد امیرِ و سابق امیر، عالی مرتبت شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔
اس غم کی گھڑی میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، آل ثانی خاندان اور قطری عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
قطر کی جدید تعمیر و ترقی، پاک قطر برادرانہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰🇶🇦
@TamimBinHamad@MofaQatar_EN@qataremb_isb
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ستّار العیوب (عیبوں کو چھپانے والا) ہے- وہ اپنے بندوں کے عیبوں کو ڈھانپتا ہے، ان کی کمزوریوں کو ظاہر نہیں ہونے دیتا، حالانکہ وہ ہر عیب کو جانتا ہے، ہر نقص سے واقف ہے- جب ایک انسان اپنے آپ کو اس صفتِ الٰہی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے، تو اس کے لیے یہ لازم ہو جاتا ہے کہ وہ بھی دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالے- کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی انسان خامیوں سے خالی نہیں- ہر فرد کے اندر کوئی نہ کوئی کمزوری، کوئی نہ کوئی نقص ضرور موجود ہے،چاہے وہ اسے تسلیم (Confess) کرے یا نہ کرے-
مکمل خطاب: گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء