آج سے دو سال قبل ٹرمپ اتنا مقبول تھا کہ جس کے سر پر ہاتھ رکھتا، اس کی جیت یقینی ہوتی۔ آج اس نے جس امیدوار کو سپورٹ کیا، وہ بری طرح ہار گیا۔
چند سال قبل فوج جس پر دست شفقت رکھتی، وہ مقبول ہوجاتا۔ آج جو فوج کی حمایت کرتا ہے، ذلیل ہوجاتا ہے۔
اللہ اپنا وجود ایسے ہی منواتا ہے!!!
Today At 4:30 PM Adyala Jail Authorities facilitated 40 Mins Meeting with Mr Imran Khan & Wife Bushra Imran. After repeated applications / requests met Khan Sb after 7 Months & BB after 11 Months. Session was insufficient to cover all cases / legal matters. Both briefed me on their Health Conditions Living Conditions & Gave Fresh Instructions for Some Legal Matters & Cases.
آپکو لگتا ہے کہ پاک فوج کسی نیک نیتی سے یا کسی مثبت سوچ کیساتھ عمران خان کیساتھ کسی “اہم شخصیت “ کی ملاقات کی خبریں پھیلا رہی ہے اور مبینہ طور پر یہ اہم شخصیت مولانا طارق جمیل ہوں گے ؟
یہ ملاقات کا شوشہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی جیسا ڈرامہ بھی ہوسکتا ہے اور کسی بڑے ایونٹ سے توجہ ہٹانے کا ذریعہ بھی۔ عمران خان کے نام سے من مرضی کا کوئی پیغام دینا بھی اور بلاوجہ کی ٹھنڈی ہوائیں بھی۔
فوج ایسی خبریں ہمیشہ تب پھیلاتی ہے جب فوج مشکل میں ہو۔ اسکے علاوہ فوج کیا کھچڑی پ��ائے گی دکھ جائے گا۔ البتہ عمران خان کا کسی قسم کا سیاسی پیغام یا بیان کسی گوہر یا طارق جمیل یا کسی بھی شخص کا لایا گیا قبول بھی نہیں ہوگا مقبول بھی نہیں ہوگا۔
ساتھ ہی ساتھ یہ بھی نوٹ فرما لیں کہ مولانا طارق جمیل عاصم منیر کی گڈ بکس میں نہیں ہیں لہذا مولانا کی ملاقات ہونے کا ��مکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ عمران خان قید تنہائی میں ہے بہنیں نظر بند ہیں۔ کسی بھی قسم کے جھانسے میں آنے سے پرہیزکریں۔
واللہ اعلم
کب کہا تھا کہ بندوقیں اور ٹینک لیکر تم پر چڑھ جائیں گے؟ یہ ہی تو کہا تھا لوگ تمہارے منہ پر تھوکیں گے ، تمہاری عزت خاک میں ملا دیں گے ، تمہیں تمہاری نظروں سے گرا دیں گے۔ لو جو کہا تھا وہ کردیا۔
مولانا فوج سے متعلق اور فوج مولانا سے متعلق جو کہہ رہی ہے درست ہے۔
تحریک انصاف البتہ اس کٹھ پتلی پارلیمنٹ میں اس نظام کو صرف چلتا دکھائی دینے کے لیے بیٹھی ہوئی ہے یا بٹھائی گئی ہے۔
گستاخی معاف ، ایک بار پھر معاف ۔ طاقتور سے جنگ تو نبی کا نواسہ نہیں جیتا تھا عمران خان تو شے ای کوئی نہیں اتنی جلدی کیسے جیت جائے گا۔ آپ کو سر جھکا کر لڑنا ہے اور لڑتے چلے جانا ہے۔ گیارہ مہینوں سے عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں آگے وہ کونسا معجزہ ہوگا کہ رہائی تو بہت دور ملاقاتیں ہی ہوجائیں گی۔
آپ نے ابھی بہت سفر طے کرنا ہے۔ بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ ابھی پچھلے سال آپ جنگ کے نام پر غاصب فوج کے ساتھ تھے۔ ابھی چھ مہینے پہلے آپ ثالثی اور عالمی پذیرائی پر پھڑک رہے تھے ، تین مہینے پہلے آپ سعودی دفاعی معاہدے کی سعادت پر قربان تھے۔ ابھی آپ کو بہت ساری دیر بہت زیادہ وقت لڑنا ہے۔
ایک بار پھر گستاخی معاف کہ طاقت کے سامنے طاقت ہی چلتی ہے جیسے بنگالیوں کی چلی جیسے بلوچ چلا رہے ہیں۔ گستاخی معاف طاقت کے سامنے کمزور حسین بھی بے بس تھے۔ پھر جب حسین کا کوئی نام لیوا غالب آیا تو طاقت ہی والا مختار تقفی آیا۔ گستاخی معاف۔
علیمہ خان کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،انکی طبیعت انتہائی خراب ہے۔
سب کو یاد کروا دوں عمران خان کی تینوں بہنوں کو بغیر کسی جرم کے قید رکھا گیا ہے
صورتحال
کیا فوج نے یا کٹھ پتلی حکومت نے تحریک انصاف سے نئے صوبوں کے لیے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ مانگا؟ خبروں میں تو ایسا کچھ نہیں چلا۔ کیا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کوئی اجلاس ہوا؟ کیا انہوں نے نئے صوبوں کے لیے کسی حکمت عملی کا اعلان کیا؟ پھر کیا تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کو خواب آگیا کہ انہیں نئی آئینی ترمیم پر اپنی حکمت عملی طے کرلینی چاہیے؟ نہیں یقیننا انہیں اس حکمت عملی کا کہا گیا ہے۔
کیا عمران خان اس آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہوگا؟ اگر عمران خان تیار ہوتا تو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کس بیوقوف نے کروانے تھے؟ یعنی عمران خان اس آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے لیے رضامند نہیں ہے؟ یقیننا ایسا ہی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ فوج کے پاس اکثریت تو ویسے ہی موجود ہے فوج تحریک انصاف کا ووٹ کیوں لینا چاہتی ہے؟ کیونکہ یہ ایک نازک مسئلہ ہے اور فوج اس پر “ پارلیمنٹ کی متفقہ ترمیم “ جیسا کارنامہ سرانجام دینا چاہتی ہے۔ شاید اسی متفقہ ترمیم کے لیے تحریک انصاف کو مائنس سہیل آفریدی وزیراعلی لا کر حکومت بحال کرنے کی پیشکش بھی موجود ہے۔ اسی متفقہ ووٹ کے دباؤ سے فوج پیپلزپارٹی و دیگر قوم پرست جماعتوں کو بھی رام کرنے کی کوشش کرے گی۔
اب رہ گیا آخری سوال کیا فوج اس ترمیم کی حمایت کے بدلے عمران خان کو رہا کرے گی ؟ نہیں ۔ فوج اپنا تسلط بڑھا رہی ہے اور اسکی راہ میں ا س وقت واحد خطرہ عمران خان کی رہائی ہوسکتا ہے ۔ کیا اس کے بدلے فوج عمران خان کی ملاقاتیں بحال کردے گی؟ اس سوال کا جواب یہ سوال ہے کہ عمران خان کی ملاقاتیں بند کیوں ہیں؟ کیونکہ عمران خان کی ہدایات سے فوج کو خطرہ ہے۔ یعنی فوج شاید بیرسٹر گوہر یا بیرسٹر سیف یا علی ظفر کو تو ملاقات کے لیے بھیج سکتی ہے جو باہر آکر ٹوٹا پھوٹا بیان جاری کردیں لیکن بہنوں ، وکلاء ، یا بڑی تعداد میں رفقاء کو نہیں ملنے دے گی کیونکہ مسئلہ پھر وہی کہ آزادانہ ہدایات فوج کے لیے مسئلہ پیدا کریں گی۔
اب یہاں یہ بھی واضح ہوجاتا ہے کہ سہیل آفریدی سے فوج کو اس تعاون کی امید ختم ہوچکی تھی جو بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر یا دیگر عہدیداروں کی جانب سے میسر ہے۔ اسی لیے سہیل آفریدی کی حکومت ختم کردی گئی اور کٹھ پتلیوں سے آئینی ترمیم اور مائنس عمران خان کے فیصلے کروائے جارہے ہیں۔
محمود اچکزئی کی جانب سے عمران خان پر تشدد کے خدشات اور پھر تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے عمران خان سے صلاح و مشورے اور اس سے ملاقات کی شرط کی بجائے خود ہی آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کا فیصلہ مائنس عمران خان کے دو مختلف اسباب ہیں۔اس پر انصافیوں کا کمزور ردعمل مایوس کن ہے۔ آپ کو بہت زیادہ اِدھر اُدھر الجھا دیا گیا ہے۔ آپ کو پلٹنے کی ضرورت ہے۔
فوج صوبے کیوں بنانا چاہتی ہے؟ کنٹرول مضبوط کرنے کے لی��۔ عمران خان کی رہائی سے کیا ہوگا؟ فوج کا کنٹرول کمزور۔
ترمیم کا ووٹ تو ایک طرف پارلیمانی کمیٹی کچھ اور بھی دے تو فوج عمران خان کو رہا نہیں کرے گی۔
عمران خان پر جسمانی تشدد کی تصدیق کرنے سے پہلے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈری اور تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے الگ ہوجانا چاہیے۔
اگر ہم خدانخواستہ فوج سے انصاف نہ لے پائے تو عمران خان کے نام پر عہدوں اور اسمبلیوں سے چپکے ہوئے حرامزادے ہی سہی۔