وہی ہیلی کاپٹر جو سیلاب میں پھنسے انسانوں کو بچانے کے لیے نہیں اُڑ سکا، وہی ہیلی کاپٹر دو دن بعد وائسرائے کی طرح ایک حکومتی شخصیت کو لے کر آیا۔ وہی ہیلی کاپٹر علیمہ خان کے لیے اُڑ سکتا ہے،PSL کا میدان خشک کرنے کے لیے اُڑ سکتا ہے، لیکن اس ریاست کے شہریوں کو بچانے کے لیے نہیں؟
جب بھارت کے ڈرو�� حملے پاکستان میں معصوم بچوں کی جان لیتے ہیں تو ہم بھارت کی مذمت کرتے ہیں لیکن جب وزیرستان میں ڈرون حملہ معصوم پاکستانی بچوں کی جان لیتا ہے تو کیا ہمیں خاموش رہنا چاہئیے؟ ان پاکستانی بچوں پر ڈرون حملہ ظلم ہے یا نہیں؟ کیا کوئی بتائے گا کہ معصوم بچوں کی جان کیوں گئی؟ کون ذمہ دار ہے؟
وزیراعظم شہباز شریف کا ایمل ولی خان کو ٹیلی فون، سیز فائر پر مبارکباد
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاک بھارت سیز فائر پر انہیں مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ "آپ ہمیشہ امن کے خواہاں رہے ہیں، اور آج پاکستان میں سب سے زیادہ امن معاہدے کی خوشی آپ کو حاصل ہونی چاہیے۔" انہوں نے ایمل ولی خان کو اس مشکل وقت میں قومی یکجہتی اور امن کے لیے کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایمل ولی خان کے ذریعے پوری پختون قوم کو بھی سیز فائر اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔
ایمل ولی خان نے اس موقع پر دفاعی اداروں، بالخصوص پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ملک کے دفاع میں شاندار خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ "امن ہی ہر مسئلے کا بنیادی حل ہے" اور پوری قوم کو سیز فائر پر مبارکباد پیش کی۔