تمام ٹی وی چینلز پر سنی اتحادکونسل اور ن لیگ کے امیدواروں کے درمیان مقابلوں کی خبریں چلائی جا رہی ہیں اورجہاں تصادم کی خبر ہو وہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا تشدد چلا رہے ہیں ایسی صحافت آپ کی ساکھ کو مسلسل تباہ کر رہی ہے۔آپ کاکواسفید ہی رہے گا
نوٹ:مجھے پی ٹی آئی سے کوئی ہمدردی نہیں۔
آج سرمایہ داری نظام نے ہر انسان کو جکڑا ہوا ہے اور حالیہ دور کےشخصیت پرست مسلمانوں کی سوچ تلواروں کے سائے سے آگے نہیں جاتی- نظام کو تلوار سے نہیں، شعور اور م��ظم جدوجہد سے شکست دی جاتی ہے-
دولت کا اصل مقصد انسانی ضروریات کو پورا کرنا اور انسانی زندگی کو بہتر بنانا مقصود ہوتا ہے معاشرے کی فلاح کے لیے لیکن جب سرمایہ بت بن جاتا ہے تو مقصد مزید سے مزید تر سرمایہ کمانا ہوجاتا ہے صرف اپنے اور خاندان تک انسانیت کو پیچھے دھکیل کر انسانوں کا استحصال کرکے
صبر و استقامت کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ ظلم وجبر کو اپنے اوپر برداشت کرکے اسکے خلاف عملی جدوجھد سے منہ پھیرو بلکہ صبر و استقامت تو مصیبت میں جذباتی ہونے کی بجائے اپنے حواس کو قابوں میں رکھنا، ثابت قدمی سے ظلم کے خلاف مزاحمتی کردار ادا کرنا، مشکلات سے عہدہ برآ ہونا ہے۔
#شعور